Ahnaf-e-barsagir احناف برصغیر

Ahnaf-e-barsagir احناف برصغیر احناف Ahnaf

Permanently closed.
05/08/2024
05/08/2024

سودی لین دین سے کشمیری لوگو میرا کلیجہ پھٹ گیا جب میں نے سنا کہ کشمیر سے زیادہ اس ملک میں شاید سودی لین دین کا رواج کہیں اور نہیں
آپ میں سے اکثر کے مکانات بڑے عالیشان نظر آتے ہیں اور بات بھی تصدیق کرنے پہ پتہ چلتا ہے آپ نے سودی لے لیا ہوا ہے آپ بہت ہی چمچماتی ہوئی کاروں میں سوار ہوتے ہیں باہر سے آنے والا خوش ہوتا ہے کہ ہماری کشمیر بھائی ماشاءاللہ بہت خوشحال ہیں اور تحقیق کرنے پر معلوم ہوتا ہے ان میں سے80 فیصد کارے بینک سے لون لے کر لی ہوئی ہیں آپ اللہ سے جنگ کا اعلان کیے ہوئے ہیں میں آپ سے بہت صاف لفظوں میں کہنا چاہتا ہوں زنا پر خدا نے اعلان جنگ نہیں کیا شراب پر خدا نے اعلان جنگ نہیں کیا جھوٹ پر اعلان جنگ نہیں کیا لیکن سودی لین دین کے بارے میں کہا ہے آجاؤ میرے مقابلے میں اب میں تم سے جنگ کروں گا اللہ سے لڑنے پر امادہ ہیں آپ
اس کے بعد کہتے ہیں کشمیر کے سیاسی حالات خراب ہیں اس کے بعد کہتے ہیں کہ حکومت ہم پر ظلم کر رہی ہیں ابھی اور دن گزریں گے اگر آپ نے سود نہ چھوڑا ابھی خون کے ندیاں نہ جانے کتنی بہیں گی اگر آپ نے سودی لین دین نہ چھوڑا سودی لین دین آپ کیوں کرتے ہیں اس لیے نہیں لیتے کہ آپ بھوکے مر رہے تھے آپ اس لیے لیتے ہیں کہ عالیشان مکان آپ سودی قرضے کے بغیر نہیں بناتے آپنی جائز آمدنی سے آپ چھوٹے کان بنا سکتے ہیں اور آپ چھوٹے مکان پر راضی نہیں ہیں آپ کا دل چاہتا ہے میرا بھی بڑا مکان ہو بڑا کشادہ مکان ہو تاکہ لوگ مجھے بڑا آدمی سمجھیں چار دن کی زندگی ہے جب ملک الموت آئے گا تو آپ چیخ چیخ کر کہیں گے تو تھوڑے دن کی مہلت اور دے دیں میں نیکیاں کر کے واپس آنا چاہتا ہوں

مولانا سجاد نعمانی

05/08/2024

فرمایا 👇
👈سودی کاروبار کو چھوڑ دو،
کشمیر کی معاشی حالت سہی ہوجائگی
مولانا سجاد نعمانی صاحب

دارالعلوم دیوبند کا سالانہ بجٹ 46 کروڑ روپے صرف بجلی کا ماہانہ بجٹ 11لاکھ روپےکچن کا دن کا بجٹ 13لاکھ کے قریب
27/01/2024

دارالعلوم دیوبند کا سالانہ بجٹ 46 کروڑ روپے
صرف بجلی کا ماہانہ بجٹ 11لاکھ روپے
کچن کا دن کا بجٹ 13لاکھ کے قریب

20/12/2023

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْ

اس آیتِ مبارکہ میں چار چیزوں کے نجاست و خباثت اور ان کا شیطانی کام ہونے کے بارے میں بیان فرمایا اور ان سے بچنے کا حکم دیاگیا ہے۔وہ چار چیزیں یہ ہیں : (1) شراب۔ (2) جوا۔(3) اَنصاب یعنی بت ۔(4) اَزلام یعنی پانسے ڈالنا۔

21 دن میں ڈبل یہ تو جوا ہے
جوے میں تو ہار جیت ہوتی ہی ہے۔ اب کیا رونا دونا

16/12/2023

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ۔

انتہائی افسوس کے ساتھ اس خبر کو مشتہر کیا جا رہا ہے کہ ہمارے عزیز، پیر بھائی اور دیرینہ ساتھی، محترم "فاروق احمد کاٹھجو صاحب" ساکنہ: موتیار، رعناواری، سرینگر کے فرزند ارجمند، طاہر احمد (متعلم دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ) کا ابھی کچھ دیر قبل SKIMS صورہ، سرینگر میں انتقال ہو گیا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون...

اللّٰہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، لواحقین کے لئے نجات اور شفاعت کا ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ صبر جمیل عطاء فرمائے۔ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔۔۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔

16/12/2023

اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ

محترم فاروق احمد بیگ رعناواری کے بیٹے نے وفات کی

12/12/2023

دارالعلوم رحیمیہ کا نئے سال کا کیلنڈر آ چکا ھے خود منگالین بیس روپے فی کلینڈر- بہتر یہ ھے کہ تھوک درجن بھر لے کر اپنے گھر اور متعلقین کو ہدیہ دیدین تھوک ریٹ مین فی کلینڈر پانچ روپے کم پڑے گا

فون نمبر 01957225271 يا موبائل نمبر 8899969912 پر رابطہ کرسکتے ہین منگانے کے لئے-

Address

Srinagar
190003

Telephone

+19018604166

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahnaf-e-barsagir احناف برصغیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category