Muslim League JK

Muslim League JK Muslim League wants accession of Jammu Kashmir be decided through the democratic method of free and fair plebiscite under 5 Jan.1949,UN Resolution.

بھارتی فوجی قبضے سے مکمل آزادی ہی لاکھوں شہدا کے خواب کی تعبیر ہر حال میں ہوگی ،مسرت عالم بٹایشیا کے طویل ترین بغیر سماع...
12/07/2023

بھارتی فوجی قبضے سے مکمل آزادی ہی لاکھوں شہدا کے خواب کی تعبیر ہر حال میں ہوگی ،مسرت عالم بٹ

ایشیا کے طویل ترین بغیر سماعت سیاسی قیدی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے محبوس چیرمین مسرت عالم بٹ نے اپنے ایک پیغام میں یوم شہدا کے موقع پر شہدائے کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے کہا ہے کہ کشمیری عوام پچھلے 92 برسوں سے ظلم وجبر اور ناجائز قبضہ کے خلاف اپنا مقدس لہو بہا رہی ہے اور نسل در نسل اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ثابت کررہی کہ وہ غلامی کے طوق کو کس بھی صورت میں قبول نہیں کرتی اور آزادی کا سورج طلوع ہونے تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گیں

بھارتی فوجی قبضے سے مکمل آزادی ہی لاکھوں شہدا کے خواب کی تعبیر ہر حال میں ہوگی ،مسرت عالم بٹ

01/07/2023

مسلم لیگ جموں کشمیر، تحریک مزاحمت کشمیر کے مرد آہن، کل جماعتیں حریت کانفرنس کے چیرمین جناب مسرت عالم بھٹ کی طرف سے اجتماعی قربانی کا انعقاد کیا گیا۔

ایشیا کے طویل ترین بغیر سماعت قیدی، تحریک مزاحمت کشمیر کے مرد آہن، کل جماعتی حریت کانفرنس کےمحبوس قائد  مسرت عالم بھٹ نے...
28/06/2023

ایشیا کے طویل ترین بغیر سماعت قیدی، تحریک مزاحمت کشمیر کے مرد آہن،
کل جماعتی حریت کانفرنس کےمحبوس قائد مسرت عالم بھٹ نے امت مسلمہ کو اور خصوصاً اہلیان کشمیر کو دل کی عمیق گہرائیوں سے عید مبارک کا پیغام بھیجا ہے انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عظیم دن پر شہدائے کشمیر اور اسیران کشمیر کو اپنے خصوصی دعاؤں میں یاد کریں اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کےلئے بارگاہ الٰہی میں دست بہ دعا رہیں۔

آگرہ جیل میں مقید مسلم لیگ  جموں کشمیر  کے رہنما معراج الدین نندا کی والدہ کے انتقال پرملال پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے...
27/06/2023

آگرہ جیل میں مقید مسلم لیگ جموں کشمیر کے رہنما معراج الدین نندا کی والدہ کے انتقال پرملال پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے محبوس چیئرمین جناب مسرت عالم بٹ اور مسلم لیگ کی جملہ قیادت کی طرف سے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبد المتین اور مسلم لیگ جموں کشمیر اور چیئرمین مسرت عالم بھٹ کے بین الاقوامی سیکریٹری برائے ذرائع ابلاغ مختار بابا نے بھارت کے آگرہ جیل میں مقید مسلم لیگ جموں کشمیر کے رہنما معراج الدین نندہ حسین بانڈی پورہ کی والدہ کی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں سوگواران کے ساتھ اظہار غم کرتے ہوئی کہا ہے کہ ہم سوگوار کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ایک تعزیتی ریفرنس میں مرحومہ کے حق میں دعا مغفرت کی گئی اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کی کہ محبوس رہنما کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق بخشے۔
انفارمیشن سیکرٹری
مسلم لیگ جموں کشمیر

ایشیا کے طویل ترین بغیر سماعت قیدی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے محبوس قائد مسرت عالم بٹ نے بائیڈن مودی مشترکہ اعلامیہ کو ز...
26/06/2023

ایشیا کے طویل ترین بغیر سماعت قیدی، کل جماعتی حریت کانفرنس کے محبوس قائد مسرت عالم بٹ نے بائیڈن مودی مشترکہ اعلامیہ کو زمینی حقائق سے چشم پوشی کے مترادف قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور امریکہ بھارت کے اس اعلامیہ کو گمراہ کن قرار دیا ہے۔

بائیڈن مودی مشترکہ اعلامیہ زمینی حقائق سے چشم پوشی کے مترادف اورگمراہ کن ہے،مسرت عالم بٹ

مسلم لیگ جموں کشمیر نے غیر قانونی اور سیاسی انتقام گیرانہ پالسی کے تحت نظر بند سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو عید سے قبل ر...
26/06/2023

مسلم لیگ جموں کشمیر نے غیر قانونی اور سیاسی انتقام گیرانہ پالسی کے تحت نظر بند سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو عید سے قبل رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے انسانی حقوق کی عالمی اور مقامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے محبوس چیئرمین جناب مسرت عالم بھٹ سمیت تمام نظر بندوں کو عید الاضحی سے قبل رہا کرانے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ وہ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ عید منا سکیں۔

25/06/2023

We condemn the anti Muslim act of Indian Army who violated the sanctity of a in & forced Muslims in side the masjid to raise ‘Jai Shri Ram’ slogans. It has exposed their mentality and their feature plans.

18/06/2023

Don't mistook or . It is "Largest Democracy of world" were in publicly flogging who protested against demolition of a local . This is new India were
regime subjugates .

کل جماعتی حریت کانفرنس (آزاد کشمیر شاخ) نے آج اسلام آباد پاکستان میں اسیران تحریک مزاحمت کی رہائی اور ان پر غاصب بھارتی ...
15/06/2023

کل جماعتی حریت کانفرنس (آزاد کشمیر شاخ) نے آج اسلام آباد پاکستان میں اسیران تحریک مزاحمت کی رہائی اور ان پر غاصب بھارتی حکمرانوں کی ایماء پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کو اجاگر کرنے کےلئے اقوام عالم کی توجہ مبذول کرانے کےلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

13/06/2023

Asia's longest serving political prisoner without trial.

09/06/2023

ایشیا کے طویل ترین سیاسی قیدی کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بھٹ نے مقبوضہ کشمیر کے علماء و مشائخ کرام، مفتی اور مذہبی سکالرز کی جانب سے آر ایس ایس،بی کے پی، بجرنگ دل اور ہندوتوا کو بڑھاوا دینے والی دیگر تنظیموں کو اسلام اور مسلمان مخالف نظریہ قرار د ے کر ان کے ساتھ کس قسم کا اشتراک کرنا یا تعلق رکھنے کو ناجائز قرار د ینے کے اقدام کو سراہا ہے
https://sabahnews.net/archives/119329

Address

Habba Kadal, Srinagar . . . . . . . . . Muzaffar Abbad, Pakistan
Srinagar
190001

Telephone

+923105453797

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muslim League JK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Muslim League JK:

Share