Kashmir Input

Kashmir Input کشمیر کی زمینی آواز
عوامی مسائل، سرحدی علاقوں کی حقیقت
سچ، سوال اور سماج کی بات..کشمیر انپٹ کو دیکھنا نہ بھولیں۔۔۔

ایس ڈی ایم کرناہ پہنچ گئے پہلی جائزہ میٹنگ میں ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاحی منصوبوں پر زورپیرزادہ سعید کرناہ //نو تعینا...
03/06/2026

ایس ڈی ایم کرناہ پہنچ گئے
پہلی جائزہ میٹنگ میں ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاحی منصوبوں پر زور
پیرزادہ سعید
کرناہ //نو تعینات سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کرناہ محمد ریاض (جے کے اے ایس) نے آج مختلف محکموں کے افسران کے ساتھ اپنی پہلی جائزہ میٹنگ منعقد کی، جس میں سب ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران ایس ڈی ایم نے اہم ترقیاتی منصوبوں، عوامی خدمات کی فراہمی کے نظام اور مختلف سرکاری اسکیموں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے، عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور محکموں کے درمیان بہتر رابطہ و تال میل قائم رکھا جائے تاکہ عوام کو نچلی سطح تک مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔افسران نے اپنے اپنے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا اور درپیش مسائل و چیلنجز بھی سامنے رکھے۔ ایس ڈی ایم نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی اشتراک کے ساتھ کام کریں اور ترقیاتی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
اجلاس میں تحصیلدار کرناہ، ٹریژری آفیسر، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، نائب تحصیلدار چمکوٹ و ٹنگڈار، ایس ایچ او ٹنگڈار، بلاک میڈیکل آفیسر ٹنگڈار، زونل ایجوکیشن آفیسر ٹنگڈار، ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ آفیسر کرناہ، سب ڈویژنل ایگریکلچر آفیسر کرناہ، رینج آفیسر کرناہ، آر اینڈ بی اور پی ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز، بلاک ویٹرنری آفیسر کرناہ، آئی ٹی آئی کے نمائندوں اور تحصیل سپلائی آفیسر کرناہ سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

02/06/2026

Dream Valley Educational Institute Tangdar, in collaboration with the Indian Army, successfully celebrated Sports Day at Chamkote Ground.

The event witnessed enthusiastic participation from students who showcased their talent, teamwork, discipline, and sportsmanship in various competitions. The day concluded with prize distribution, inspiring students to balance academics with sports for overall development.

01/06/2026

ہیڈماسٹر خالد محمود ککرُو کو شاندار الوداع، ہائی اسکول گھنڈی شاٹھ کرناہ میں پُروقار تقریب کا انعقاد۔۔۔۔۔چیف ایجوکیشن افسر کپوارہ نے مہمان خصوصی کے فرائض انجام دیے ۔۔

*PRESS RELEASE**Office of the Tehsil President, JKECC/JKTA Tehsil Karnah*Under the visionary leadership of *Syed Khalid ...
01/06/2026

*PRESS RELEASE*

*Office of the Tehsil President, JKECC/JKTA Tehsil Karnah*

Under the visionary leadership of *Syed Khalid (Tehsil President) and Syed Khursheed (General Secretary), the entire team of JKECC/JKTA Tehsil Karnah* extended heartfelt congratulations and best wishes to *Mr. Khalid Mehmood Kakroo, Headmaster Gundi Short*, on the occasion of his retirement.

The members appreciated his long, dedicated, and distinguished service in the field of education and acknowledged his valuable contributions towards the academic and moral development of students. They praised his commitment, sincerity, and professionalism, which earned him respect and admiration throughout his career.

The occasion was graced by the presence of *CEO Kupwara, ZEO Chamkote, ZEO Tangdhar, and other great personalities of Karnah . Mr Haider Nadeem sb, Mr Mohd Iqbal Sb Retired ZEO Mr. Mohd. Rafi Sb (Retired Headmaster), and several other esteemed dignitaries from Karnah*, who joined in conveying their warm wishes and congratulations.

On behalf of the entire educational fraternity, *Syed Khalid, Syed Khursheed, and the whole JKECC/JKTA Karnah team wished Mr. Khalid Mehmood Kakroo* a healthy, happy, and prosperous retired life filled with peace, success, and cherished moments with family and friends.

*Congratulations and best wishes to Mr. Khalid Mehmood Kakroo on his well-deserved retirement*.

31/05/2026

سرحدی سیاحت پر اشفاق سعید کی مکمل رپورٹ

30/05/2026

ڈاک بنگلہ ٹنگڈار میں سینئر فزیکل ٹیچر محمد اشرف قریشی کے اعزاز میں منعقدہ پُروقار الوداعی تقریب کی چند جھلکیاں۔

محمد اشرف قریشی نے اپنی طویل تدریسی خدمات کے دوران نوجوان نسل کی جسمانی تربیت، کھیلوں کے فروغ اور تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

عید پر کرناہ کو اندھیروں کا تحفہذمہ دار صرف بیانات تک محدود، عوام پریشانکشمیر انپٹ نیوزکرناہ// کرناہ کے عوام عید جیسے مق...
27/05/2026

عید پر کرناہ کو اندھیروں کا تحفہ
ذمہ دار صرف بیانات تک محدود، عوام پریشان
کشمیر انپٹ نیوز
کرناہ// کرناہ کے عوام عید جیسے مقدس تہوار پر بھی شدید بجلی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی خوشیاں ماند کر دی ہیں، جبکہ بجلی کبھی کبھار ہی اپنی شکل دکھاتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بار بار شکایات کے باوجود متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔
لوگ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر کرناہ کے ساتھ یہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کب تک جاری رہے گا؟ عید کے دنوں میں جب لوگوں کو بنیادی سہولیات کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اُس وقت بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔بجلی نہیں تو فیس برابر کی جاتی ہے ۔

ایڈوکیٹ راجہ منظور نے امتِ مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کیکرناہ// سابق رکن اسمبلی کرناہ ایڈوکیٹ راجہ منظور احمد خ...
26/05/2026

ایڈوکیٹ راجہ منظور نے امتِ مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی

کرناہ// سابق رکن اسمبلی کرناہ ایڈوکیٹ راجہ منظور احمد خان نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر تمام امتِ مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں قربانی، ایثار، بھائی چارے اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس تہوار سب کے لیے امن، خوشحالی، ترقی اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عید کی خوشیوں میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو بھی شامل کریں تاکہ عید کی حقیقی خوشیاں ہر ایک تک پہنچ سکیں۔آخر میں ایڈوکیٹ راجہ منظور نے تمام لوگوں کو عیدالاضحیٰ کی بہت بہت مبارکباد پیش کی۔

MLA karnah Javid Ahmad Mirchal has extended warm greetings and heartfelt wishes to the entire Muslim Ummah on the auspic...
26/05/2026

MLA karnah Javid Ahmad Mirchal has extended warm greetings and heartfelt wishes to the entire Muslim Ummah on the auspicious occasion of Eid-ul-Adha.

He prayed that this blessed festival brings peace, prosperity, happiness, and unity to everyone’s lives.

Eid-ul-Adha Mubarak

Address

Karnah Tangdar
Srinagar
193225

Telephone

+916006851292

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Input posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Kashmir Input:

Share

Category