Al-Meezan Channel

Al-Meezan Channel Al-Mizan
​Islam par hone wale etrazat aur ilhad (Atheism) ka mantiqi aur ilmi jawab. Haq ki talash aur iman ki mazbooti ke liye judiye.

Humara maqsad batil ke propaganda ko khatm kar ke Quran-o-Sunnat ki haqiqat ko dalail ke sath pesh karna hai.

داخلہ فارم برائے عالمہ کورس / مبلغہ کورس-------------- شرائطِ داخلہ و عہد نامہ1۔ اردو پڑھنے، لکھنے کی صلاحیت۔ 2۔ مکمل پا...
19/03/2026

داخلہ فارم برائے عالمہ کورس / مبلغہ کورس
--------------
شرائطِ داخلہ و عہد نامہ
1۔ اردو پڑھنے، لکھنے کی صلاحیت۔
2۔ مکمل پابندی کے ساتھ کلاس میں شرکت۔
3۔ جو کچھ علم حاصل ہوگا اس پر خود عمل کرنے اور دوسروں کو ترغیب دلانے کی سچی نیت۔
4۔ عقائد و معمولاتِ اہلِ سنت پر ثابت قدمی۔
5۔ ادارہ (انٹرنیشنل سنی سینٹر) سے وفاداری۔
عالمہ کورس:
مدت کورس: پانچ سال
داخلہ فیس: -/500 روپئے
ماہانہ فیس:سال اول، دوم ـ/300
سال سوم تا پنجم-/500
مبلغہ کورس:
مدت کورس: دو سال
داخلہ فیس: -/500 روپئے
ماہانہ فیس. .. -/500 روپئے
*داخلہ کے لئے نیچے👇دئے گئے فارم کو پُر کیجئے۔*
https://forms.gle/dY2XYnfLQdGsNA7b7

================
Addimission Form For Online Course (Seats Limited)
================
Alima Course:
Duration: 5 Years
Registration Fee: 500/- Only
Monthly Fee:
1st Year to 2 Year: 300/- Only
3rd Year to 5 Year 500/-Only
================
Muballiga Course:
Duration: 2 Years
Registration Fee: 500/- Only
Monthly Fee: 500/- Only
Notes: International Sunni Center (ISC Nagpur) offers a 05 Year Alima Course for serious student, homemaker and worker sisters who, in addition to learning the translation and commentary of the entire Qur’an, wish to learn classical Arabic and study Arabic texts of Tafsir, hadith, Fiqh, Usool, and other disciplines that have been traditionally taught in the 05 Year Alimah course. The Courses under the supervision of Mujahid e Islam Syed Alamgir Ashraf Ashrafi Al Jilani Kichhauchhawi Sb Qibla.
*Click on the below link for registration.*
https://forms.gle/dY2XYnfLQdGsNA7b7

03/02/2026
26/12/2025

3️⃣.اعتراض
کائنات بنانے سے پہلے خدا کیا کر رہا تھا؟

🌾منطقی جواب🌾
معترض کا اعتراض تین بنیادی مغالطوں پر مبنی ہے۔

☘️پہلا مغالطہ☘️
معترض یہ سمجھتا ہے۔ کہ اللہ جو کچھ کرتا ہے، وہ سب ہمیں معلوم ہونا چاہیے۔ حالانکہ مسلمانوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ہم اللہ کے ہر فعل کا احاطہ کر سکتے ہیں۔ معترض یہ پوچھتا ہے کہ کائنات سے پہلے اللہ کیا کر رہا تھا؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ اس وقت اللہ کیا کر رہا ہے، کیونکہ اللہ کی ذات اور اس کے افعال انسانی عقل کی حد سے ماورا ہیں۔

🥀دوسرا مغالطہ🥀
اسی طرح معترض نے یہ فرض کر لیا ہے کہ اللہ کو بھی انسان کی طرح کسی کام میں مشغول رہنا ضروری ہے۔ حالانکہ یہ مفروضہ غلط ہے۔ انسان زندہ رہنے کے لیے عمل پر مجبور ہے، مگر اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، اس کے لیے کسی کام میں مصروف ہونا ضروری نہیں۔

🌴تیسرا مغالطہ🌴
اسی طرح معترض نے یہ فرض کر لیا ہے کہ کائنات سے پہلے بھی کوئی وقت تھا۔ حالانکہ وقت اور مکان خود اللہ کی مخلوق ہیں۔ کائنات سے پہلے وقت نام کی کوئی چیز تھی ہی نہیں۔ جب وقت ہی موجود نہ ہو تو یہ سوال کہ اللہ اُس وقت کیا کر رہا تھا؟ بے معنی ہے۔ اللہ ہمیشہ سے اپنی ذات میں موجود ہے، اور اس کا وجود کسی زمان و مکان کا محتاج نہیں۔

🍀مثالی جواب🍀
یہ سوال ایسا ہی ہے جیسے کوئی پوچھے کہ سورج نکلنے سے پہلے روشنی کہاں تھی؟۔ سوال غلط ہے، کیونکہ روشنی خود سورج کے نکلنے کے ساتھ وجود میں آتی ہے۔
اسی طرح کائنات سے پہلے اللہ کیا کر رہا تھا؟ سوال ہی بے بنیاد ہے، کیونکہ زمان و مکان کا آغاز ہی کائنات کی تخلیق سے ہوا ہے۔ فافہم

مزید جوابات دیکھنے کے لیے کتاب البراہین فی دفع شبھات الملحدین سے رجوع کریں۔
✍️ھارون الرشید ھاشمی

12/10/2023

حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی خیر خواہی
حضرت سیدنا امير المؤمنين فاروق اعظم رضی اللہ عنہ مدینۃ المنورہ کے اطراف میں رہنے والی ایک نابینا عورت کے گھر کے کام کردیا کرتے اور رات کو( گھڑوں میں )پانی بھر دیا کر تے اور اس کی پوری خبر گیری رکھتے تھے ۔ (تاریخ الخلفاء ، ص ۶۱)

Hazrat Syeduna Ameer Al-Momineen Farooq Azam Razi Allahu Anhu Madinah Sharif Ke Atraaf Mein Rehne Wali Aek Nabina Aurat Ke Ghar Ke Kaam Kar diya Karte Aur Raat Ko (Bartan Mein) Pani Bhar Diya Karte Aur Is Ki Poori Khabar-Giri Rakhte The. (Tarikh Al Khulafa Page 61)

12/10/2023

مسلمان کی امتیازی شان
علامہ قرطبی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ ہر قسم کی ذمہ داری جو انسان اپنے ذمہ لیتا ہے، خواہ اس کا تعلق دین سے ہو یا دنیا سے، گفتار سے ہویا کردار سے، اس کا پورا کر نا مسلمان کی امتیازی شان ہے ۔'' (تفسیر قرطبی ،ج۱۲،ص۹۹)
Allama Kurtabi Alaihir Rahmah Farmate Hain Ki Har Qisam Ki Zimmedari Jo Insaan Apne Zimme Leta Hai, Khwah Is Ka Talluq Deen Se Ho Ya Duniya Se, Guftaar Se Hoya Ya Kirdaar Se, Is Ka Poora Karna Musalman Ki Imtiyazi Shaan Hai.'' (Tafseer e Kurtabi, Jild 12, Safha 99)

12/10/2023

خوف آخرت

حضرت سیدناانس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک باغ میں گیا تو میں نے وہاں امیر المؤمنین فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا ،'' عمر،خطاب کا بیٹا اور امیر المؤمنین کا منصب ،واہ کیا خوب !
اے عمر! اللہ تعالی سے ڈرتے رہو ورنہ وہ تم کو سخت عذاب دے گا۔''(تاریخ الخلفاءصفحہ۱۰۲)
Hazrat Sayyadna Anas Razi Allah Anhu Farmate Hain Ki Mein Aek Baagh Mein Gaya To Mein Ne Wahan Ameer Al-Momineen Farooq Aazam Razi Allah Anhu Ko Farmate Suna, ''Umar , Khitaab Ka Beta Aur Ameer Al-Momineen Ka Mansab!
Wah Kya Khoob! Aye Umar! Allah TaAla Se Darte Raho Warna Woh Tum Ko Sakht Azaab Dega.'' ( Tareekh Al-Khulafaa, Safah102 )

12/10/2023

نک کٹا حبشی غلام
حضور اکرم ﷺ نے فرمایا ''اگر تم پر کوئی نک کٹا حبشی غلام بھی حاکم (نگران)بنا دیا جائے جو تم کو اللہ تعالیٰ کی کتاب کے مطابق چلائے تو اس کی بات سنو اور اطاعت کرو۔''(صحیح مسلم رقم الحدیث ۱۸۳۸ ص ۱۰۲۳)

Huzur Akram ﷺ Ne Farmaya ''Agar Tum Par Koi Nak Kataa Habshi Ghulam Bhi Haakim (Nigran) Bana Diya Jaye Jo Tum Ko Allah TaAla Ki Kitaab Ke Mutabiq Chalaye To Is Ki Baat Suno Aur Ita-At Karo.'' ( Sahih Muslim Raqam Al-Hadith 1838 Safah 1023 )

11/10/2023

حضرتِ سیدنا عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہسے روایت ہےسرکاردو عالم ﷺ نے فرمایا : ’’تین شخص جنت میں نہیں جائیں گے ،ماں باپ کو ستانے والا اور دیوث اور مردانی وضع بنانے والی عورت۔ ‘‘(مجمع الزوائد ج۸ ص۲۷۰ حدیث۱۳۴۳۲)
دیوث: وہ شخص جواپنی بیوی یا کسی محرم پرغیرت نہ کھائے ۔(دُرِّمُختارج۶ ص ۱۱۳ ) مطلب یہ کہ باوجودِ قدرت اپنی زوجہ ،ماں ، بہنوں اور جوان بیٹیوں وغیرہ کو گلیوں بازاروں ، شاپنگ سینٹروں اور مَخْلُوط تفریح گاہوں میں بے پردہ گھومنے پھر نے، اجنبی پڑوسیوں ،نامَحرم رِشتے داروں ، غیرمحرم ملازِموں ، چوکیدار وں اور ڈرائیوروں سے بے تکلفی اور بے پر دَ گی سے منع نہ کرنے والے دَیُّوث، جنت سے محروم اور جہنم کے حقدار ہیں۔

11/10/2023

قرآن مجید کی تعلیم
حضرت جندب بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں بھرپور جوانی کی عمر میں ہم حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھے۔ ہم نے قرآنِ مجید سیکھنے سے پہلے ایمان کی تعلیم حاصل کی، پھر قرآنِ مجید کی تعلیم حاصل کی۔ تعلیمِ قرآن کے ذریعے ہمارے ایمان میں اضافہ ہو گیا۔ )البخاري في التاریخ الکبیر، 2: 221، الرقم: 2266(

Hazrat Judab Bin Abdul Allah Razi Allah Anhu Kehte Hain Bharpoor Jawani Ki Umar Mein Hum Huzoor Nabi Akram ﷺ Ke Sath The. Hum Ne QurAnِ Majeed Sikhne Se Pehle Imaan Ki Taleem Haasil Ki, Phir Quraanِ Majeed Ki Taleem Haasil Ki. Talim E Quran Ke Zariye Hamare Imaan Mein Izafah Ho Gaya. (Ref: Al Bukhari Fi Al Tarikh Al Kabeer 2:221 Al Raqam 2266)

Address

Hazrat Nizamuddin Colony
Nagpur
440026

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Meezan Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al-Meezan Channel:

Share

Category