انجمن محبان ادب مالیگاؤں

انجمن محبان ادب مالیگاؤں Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from انجمن محبان ادب مالیگاؤں, Malegaon.

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ *الحمدللہ 9/11/2025بروز اتوار بیاد ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی اور عبدالحمید شیخ اردو میڈیا سی...
14/11/2025

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

*الحمدللہ 9/11/2025بروز اتوار بیاد ڈاکٹر الیاس وسیم صدیقی اور عبدالحمید شیخ اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ افسانوی نشست کامیابی سے ہمکنار*
*جناب ہارون اختر `انجمن محبان ادب` کے صدر صاحب کو سیف نیوز جناب منصور اکبر صاحب کی جانب سے شال گلدستے اور مومنٹو کا نظرانہ پیش کیا گیا*

*ساتھ ہی جناب صادق اسد صاحب کو انکی کتاب `سفید پرچم` پر انکو دلی مبارکباد گلدستے اور مومنٹو سیف نیوز کی جانب سے پیش کیا گیا۔۔*

*اس افسانوی نشست میں قلمکار عزیز اعجاز سر ،شبیر انصاری، زید حیدر ، اور خاص مہمان جناب منصور اکبر ، صاحبان نے اپنے افسانوں کو پیش کیا*
*نشست میں آئے ہوئے تمام ہی قارئین اور مہمانان نے اپنے خاص تبصروں سے نوازا اور خاص کر عمران جمیل سر نے اپنے مخصوص انداز میں افسانوں پر تبصرہ کرتے ہوئے تنقید نگاری کو بھی اجاگر کیا اور آئیندہ کیلئے نیک خواہشات پیش کی*

*ہم انجمن محبان ادب کے تمام اراکین کی جانب سے آئے ہوۓ تمام ہی مہمانان کو عمیقِ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں تمام ہی آئیے ہوئے مہمانان کو اللہ تعالیٰ سلامت رکھے انکی عمر میں، رزق میں اور قلم میں برکت عطا فرمائیں آمین ثم آمین یارب العالمین*

`انجمن محبانِ ادب مالیگاؤں`

*انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست بتاریخ 13 ستمبر بروز سنیچر کو انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست منعقد ہورہی ہے**اس افسانو...
10/09/2025

*انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست بتاریخ 13 ستمبر بروز سنیچر کو انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست منعقد ہورہی ہے*
*اس افسانوی نشست کی صدارت محترم جناب نعیم سلیم سر انجام دیں گے اور نظامت کے فرائض آصف اقبال مرزا صاحب قلمکاروں میں*
*صابر گوہر*
*علیم طاہر*
*ھارون اختر*
*شبیر احمد انصاری*
*اپنے افسانے پیش کریں گے*
*جگہ یاد رکھیں اردو میڈیا سینٹر*
*پروگرام رات میں ٹھیک دس بجے شروع کردیا جائے گا*

*ادب نواز حضرات سے شرکت کی گزارش ہے*


`انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست` *منٹو کے بعد اگر افسانہ بدلا ہے تو کیوں بدلا ہے اور وہ کون سے خصائص ہیں جو نئے افسانے ...
09/07/2025

`انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست`

*منٹو کے بعد اگر افسانہ بدلا ہے تو کیوں بدلا ہے اور وہ کون سے خصائص ہیں جو نئے افسانے کو پرانے افسانے سے ممتاز کرتے ہیں کیونکہ یہ معاملہ صرف پلاٹ اور کردار*
*علامت یا تجرید*
*سماجی معنویت اور سیاسی شعور کا نہیں*
*جب تک یہ بات پوری طرح نہ واضح ہو کہ نئے افسانہ نگار نے کن چیزوں سے اپنا رشتہ توڑا ہے اور کیوں اس وقت تک نئے افسانے کی تنقید ممکن نہیں*
*اسی سلسلے کی ایک کڑی انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست بتاریخ 12 جولائی بروز سنیچر رات ٹھیک دس (10) بجے اردو میڈیا سینٹر میں استاد محترم `اقبال برکی` صاحب کی صدارت میں منعقد ہورہی ہے اسی افسانوی نشست میں عمران جمیل صاحب کا استقبال کیا جائے گا*
*اس نشست کے قلمکار وں میں ڈاکٹر مختار احمد انصاری صاحب ،صابر گوہر صاحب، علیم طاہر صاحب ھارون اختر صدر انجمن محبان ادب ,اور شبیر احمد انصاری, صاحبان اپنی تخلیق پیش کریں گے افسانوی نشست اردو میڈیا سینٹر*
*ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد سے شرکت کی گزارش ہے*

*آپ کی آمد کے منتظر صدر اراکین انجمن محبان ادب*

14/05/2025

India 2nd prize Afsana by Abdulrahman Akhtar in very beautiful wayUrdu AfsanaThis is very informa...

انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست بیاد مرحوم احمد عثمانی صاحب"کائنات کی ہر شئے افسانے کا موضوع ہوسکتی ہے اور تخیل کی ہم آہ...
14/05/2025

انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست بیاد مرحوم احمد عثمانی صاحب

"کائنات کی ہر شئے افسانے کا موضوع ہوسکتی ہے اور تخیل کی ہم آہنگی کے ذریعے اس میں بلندی پیدا کی جا سکتی ہے ـ مگر! اس کے ساتھ ساتھ اس کا ہماری زندگی سے کچھ نہ کچھ تعلق ہونا ضروری ہے ـ"

اسی ضمن میں شہر مالیگاؤں کی قدیم اور فعال انجمن ،انجمن محبان ادب کی ایک افسانوی نشست 17 مئی 2025 بروز سنیچر کو معروف افسانہ نگار، سینئر معلم افضال انصاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہورہی ہے ـ
یہ نشست رات دس بجے اردو میڈیا سینٹر مالیگاؤں میں ہوگی ـ
اس نشست میں
صادق اسد صاحب
عظمت اقبال صاحب
مختار احمد انصاری صاحب
علیم طاہر صاحب
اور صابر گوہر صاحب
جیسے مشہور و معروف افسانہ نگار
اپنے افسانے پیش کریں گے ـ
نظامت کے فرائض
ڈاکٹر مبین نذیر صاحب اپنے مخصوص انداز میں انجام دیں گے ـ
محترم ڈاکٹر اقبال برکی سر اور محترم پرویز عثمانی صاحب مہمان ِ خصوصی ہوں گے ـ
ادب نواز حضرات،طلبہ و اساتذۂ کرام سے شرکت کی گزارش ہے ـ
الملتمس : صدر و اراکین انجمن محبان ادب

مالیگاؤں والے (Malegaon Wale India Maharashtra)

انجمن محبان ادب کی افسانوی نشستآج ہمارا معاشرہ ایک ہولناک صورت حال سے گزر رہا ہے اور ایک تشویش ناک مشتقبل ہمارا منتظر ہے...
09/12/2024

انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست

آج ہمارا معاشرہ ایک ہولناک صورت حال سے گزر رہا ہے اور ایک تشویش ناک مشتقبل ہمارا منتظر ہے ایسی صورت میں ایک سوال ذہین میں آتا ہے کہ آج ہمارے معاشرے کو افسانے کی ضرورت ہے یا نہیں...
کہانیاں بولتی ہیں اس لئے
کہانیاں کہتے رہا کرو کچھ تو لوگ غور فکر کریں گے.
اسی سلسلے کی ایک کڑی انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست 14 دسمبر بروز سنیچر کو اردو میڈیا سینٹر میں منعقد ہوگی محفل افسانہ کی صدارت استادِ محترم اقبال برکی صاحب فرمائیں گے اور نظامت رضوان ربانی صاحب کریں گے
افسانہ کی جھوٹی دنیا کے سچے قلمکاروں میں
صابر گوہر صاحب
ھارون اختر صاحب
آصف اقبال مرزا صاحب
علیم طاہر صاحب اور
عزیز الرحمن ماہی صاحب
اپنے افسانے پیش کریں گیں
جگہ یاد رکھیں
اردو میڈیا سینٹر
نزد اسکس ہال مالیگاؤں
ادب نواز حضرات سے شرکت کی پر خلوص گزارش کی جاتی ہے.
صدر و اراکین انجمن محبان ادب مالیگاؤں

انجمن محبان ادب کی افسانوی نشستاردو میڈیا سینٹر میںبیاد الیاس وسیم صدیقیکیا افسانے میں حقیقت کی جستجو بے کار ہے؟کیا حقیق...
06/11/2024

انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست
اردو میڈیا سینٹر میں
بیاد الیاس وسیم صدیقی

کیا افسانے میں حقیقت کی جستجو بے کار ہے؟
کیا حقیقت افسانے کی طرح دلچسپ نہیں ہوتی؟

افسانے میں اس مکمل حکیمانہ حقیقت کی آمیزش افسانے کو کسی طرح کا نقصان پہنچائے بغیر اسے زندگی سے قریب کر دے گی اور انسانوں کو بہتر زندگی بسر کرنے کے لئے اکسائے گی اسی سلسلے کی ایک کڑی انجمن محبان ادب کی افسانوی نشست
اردو میڈیا سینٹر میں
محترم عمران جمیل صاحب کی صدارت میں منعقد ہورہی ہے
اس افسانوی نشست کی نظامت عزیز الرحمن ماہی صاحب کریں گے
قلمکاروں میں
ھارون اختر صدر انجمن محبان
علیم طاہر صاحب
اور احمد نعیم صاحب کے ساتھ ہی زید حیدر صاحب بھی اپنے افسانے پیش کریں گے
اس افسانوی نشست میں تنقید برائے اصلاح کی مکمل آزادی ہوگی
تاریخ 9 نومبر بروز سنیچر رات میں دس بجے
اردو میڈیا سینٹر مالیگاؤں
ادب نواز حضرات سے شرکت کی گزارش ہے
صدر اراکین انجمن محبان ادب

Badalte Qalib .... بدلتے قالب علی شان قریشی..... لاہور .. سب لڑکے لڑکیوں کے ساتھ ساتھ کھڑکی پار کھڑے شیشم کے درخت پہ بیٹ...
24/01/2024

Badalte Qalib .... بدلتے قالب
علی شان قریشی..... لاہور ..
سب لڑکے لڑکیوں کے ساتھ ساتھ کھڑکی پار کھڑے شیشم کے درخت پہ بیٹھی چڑیاں بھی کسی دھارمک پاٹ شالا میں بیٹھے وگیان کی طرح سکوت سادھے ہوئے تھیں۔۔۔اس کلاس کے عین سامنے ایڈمن بلاک کے ماتھے پہ بنے گھڑیال پہ بیٹھی فاختہ بھی اپنا چہرہ اس کلاس کی سمت کر کے بیٹھی تھی جہاں اردو کا ٹیچر واحدانیت پہ لیکچر دے رہا تھا۔ پروفیسر نے لیکچر کو اختتامی انداز میں ڈھالا پھر ختم کر دیا۔ پھر کلاس کو سوالات کرنے کا موقع دیا۔ اس نے اسی وقت کا انتظار کیا تھا۔ اور وہ وقت آ گیا تھا۔ وہ کھڑی ہوئی تھی اپنے مخصوص اسٹائل میں۔۔۔...... 👇🏻👇🏻

افسانہ

Afsana Kaon Sa Rang یاسمین فرحت شاہ مالیگاؤں ..... ............ اس گھر میں جہاں پہلی دفعہ اُنھیں ماں بننے کی خوشخبری ملی...
13/01/2024

Afsana Kaon Sa Rang
یاسمین فرحت شاہ مالیگاؤں ..... ............
اس گھر میں جہاں پہلی دفعہ اُنھیں ماں بننے کی خوشخبری ملی تھی۔وہ اس سامنے والی دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھی تھیں ۔اُنکے شوہر اور وہ بے انتہا خوش تھے ۔۔”اس دیوار کو سنہرا رنگ دو” ۔وہ جیسے اپنے آپ سے بولیں۔اور جب عادل سال بھر کا ہوا ،وہ اس دیوار سے ٹکرا کر سر پھوڑ بیٹھا تھا۔سعیده بی تڑپ کر آگے بڑھیں۔..... 👇🏻👇🏻👇🏻

https://urdudaricha.com/afsana-kaon-sa-rang/

شیئر پلیز

سردیوں کی اُداس،اجڑی ہوئی اور بے رنگ شام گویا بکھرنے کو تیار کھڑی تھی۔کم از کم سعیدہ بی کو تو اب ایسا ہی لگتا تھا۔جب سے وہ زیادہ بیمار رہنے لگی تھیں،اور کُچھ

Ring Master Afsana علیم طاہر..... ایک شیر دوڑتے ہوئے تھک جائے، تو دوسرا اسی رفتار سے اپنی پوزیشن سنبھال لیتا تھا ۔وہ بھی...
06/01/2024

Ring Master Afsana
علیم طاہر.....

ایک شیر دوڑتے ہوئے تھک جائے، تو دوسرا اسی رفتار سے اپنی پوزیشن سنبھال لیتا تھا ۔

وہ بھی تھک جائے، تو تیسرا۔۔۔‌ اور پھر چوتھا۔۔۔۔۔ اس طرح شکار کو بچنے کا کوئی چانس نہیں ہوتا تھا۔
پھر ہم سب مل جل کر دعوت اڑاتے تھے۔ بہت جلد وہ ہرن ہماری رگوں میں لہو بن کر گردش کر رہا ہوتا تھا۔
ہمارے بچے ہوئے اور چھوڑے ہوئے شکار کو لکڑ بگے اپنا نصیب سمجھ کر چبا جاتے تھے۔ اور اب۔…..”

چیتا:…. “اب کیا؟........ 👇🏻👇🏻

آپ بھی اپنے افسانے ہمیں وہاٹسپ 0918668911298 پر بھیج سکتے ہیں.... اس پوسٹ کو شئر ضرور کریں شکریہ 💐💐💐

افسانہ

22/12/2023
Urdu Afsanche علیم طاہر کے افسانچے...... .... پہلا: سنا ہے کسی نے لیڈر کو طمانچہ رسید کر دیا ـدوسرا: ہاں بھئی، لیکن لیڈر...
01/12/2023

Urdu Afsanche
علیم طاہر کے افسانچے...... .... پہلا: سنا ہے کسی نے لیڈر کو طمانچہ رسید کر دیا ـ
دوسرا: ہاں بھئی، لیکن لیڈر نے طمانچہ رسید کرنے والے کو معاف کر دیا ـ
پہلا: پتہ نہیں بڑے لیڈروں کے ساتھ آگے کیا کیا ہونے والا ہے ـ
دوسرا: اب پوچھ ہی لیا ہے تو سُن !
مہنگائی اور نا انصافی یوں ہی بڑھتی رہی تو لیڈروں کو چوروں کی طرح گلیوں میں بھاگنا پڑ سکتا ہے ـ پوچھ کیوں ؟
پہلا: کیوں ، کیوں؟........
👇🏻👇🏻👇🏻
https://urdudaricha.com/urdu-afsanche/

آپ بھی اپنے افسانے ہمیں وہاٹسپ 0918668911298 پر بھیج سکتے ہیں....
اس پوسٹ کو کم از کم دو دوستوں کو شئر ضرور کریں شکریہ 💐💐💐

ہم روشنی کی تلاش میں بھٹکتے رہے، آخر کار اندھیروں کے عادی ہوگئے ـ

Address

Malegaon

Telephone

09226866026

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن محبان ادب مالیگاؤں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share