Aa'la Hazrat Research Center, Malegaon

Aa'la Hazrat Research Center, Malegaon Aa'la Hazrat Research Center is located in the centre of the Malegaon City and supervised by Noori Mission Malegaon.

We have library section, doing social activities etc.

اعتماد و احتیاط کے ساتھ فریضۂ قربانی کی ادائیگی1 Hissa Rs.1850Noori Mission Malegaon ki taraf se *Ahle-Sunnat ke liye* ...
28/05/2026

اعتماد و احتیاط کے ساتھ فریضۂ قربانی کی ادائیگی

1 Hissa Rs.1850

Noori Mission Malegaon ki taraf se *Ahle-Sunnat ke liye* Ijtema'i Qurbani me'n 2nd day (basi) ke liye booking jari hai.
*इजतिमाई कुर्बानी नूरी मिशन के साथ*
*एक हिस्सा ₹1850/-
نوری مشن مالیگاؤں سے اہلسنّت کیلئے اجتماعی قربانی میں دوسرے اور تیسرے دن کیلئے بکنگ جاری ہے-
عقیقہ کا بھی اہتمام
لڑکے کے لئے 2 حصہ
لڑکی کے لئے 1 حصہ

رابطہ کیجیے :
9273574090
فرید رضوی
نوری مشن/اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں@

شراکت والی قربانی کا اہتمام براے اہلسنت : منجانب نوری مشن مالیگاؤں : شرعی روایات کی پاسداری کے ساتھ نوری مشن مالیگاؤں سے...
25/05/2026

شراکت والی قربانی کا اہتمام براے اہلسنت :
منجانب نوری مشن

مالیگاؤں : شرعی روایات کی پاسداری کے ساتھ نوری مشن مالیگاؤں سے شراکت والی قربانی کی انجام دہی ہوتی ہے- نوری مشن استقامت کے ساتھ متعدد شعبوں میں سرگرم ہے- تحقیق و تدقیق، اشاعت و تصنیف، کثیر مجلدات پر مشتمل اکابر اہل سنت کی کتابوں کی رعایتی اسکیم، ترسیل کنزالایمان، طبی معاونت و امدادی طرز پر تاج الشریعہ کلینک کی تین مقامات پر خدمات، رمضان و میلاد کٹس کی تقسیم نیز مستحقین سے انفرادی تعاون، اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر متعدد شعبہ جات (درس گاہِ نسواں، لائبریری، درس قرآن، محفلِ نور) کا قیام.... سنجیدہ و متین کاموں کی بنیاد پر نوری مشن کا نام قومی سطح پر اعتماد کا درجہ رکھتا ہے- علما و مشائخ اور دانش وران قوم مشن پر کلی اعتماد کرتے ہیں- عیدالاضحیٰ پر اہل سنت کے لیے قربانی کا اہتمام نوری مشن نے کیا ہے؛ فی حصہ 1850 متعین ہے، بکنگ کے لیے مدینہ کتاب گھر مدینہ مسجد مالیگاؤں یا اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر نور باغ مالیگاؤں تشریف لائیں- رابطہ نمبرات 9325028586، 9273574090، 7588815888، 7057858824، 9595899556، 8208543094، 9511727837، 9112864931، 7276416561

ترسیل : فرید رضوی
نوری مشن،اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں@
9273574090

Ijtema'i QurbaniAhlesunnat k liye1 hissa Rs.1850
21/05/2026

Ijtema'i Qurbani
Ahlesunnat k liye
1 hissa Rs.1850

اجتماعی قربانی-منجانب: نوری مشن مالیگاؤں
[صرف اہلسنّت کیلئے]

فی حصہ - /1850₹

ہر سال کی طرح امسال بھی نوری مشن مالیگاؤں کی طرف سے اہلسنّت کے لیے حصے والی قربانی (اجتماعی) کا اہتمام کیا ہے..

بیرونِ شہر قربانی مع شرعی احتیاط...
ذبح معتمدین نوری مشن کے بدست...
گوشت کی مستحقین میں تقسیم...

نوری مشن سے اِشاعتی، علمی، فلاحی ،طبی وتعمیری خدمات استقامت و تسلسل کے ساتھ جاری ہیں...
ہمہ جہت منصوبوں کی تکمیل اور فروغِ مسلکِ اعلیٰ حضرت کے لیے اپنی قربانی نوری مشن کو عنایت فرمائیں-

رابطہ:
غلام مصطفیٰ رضوی9325028586

فرید رضوی9273574090

معین پٹھان 7588815888

بکنگ سینٹر: مدینہ کتاب گھر، مدینہ مسجد (مالیگاؤں)

٭ نوری مشن،اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں
2026ء/1447ھ

اجتماعی قربانی-منجانب: نوری مشن مالیگاؤں[صرف اہلسنّت کیلئے]فی حصہ - /1850₹ہر سال کی طرح امسال بھی نوری مشن مالیگاؤں کی ...
21/05/2026

اجتماعی قربانی-منجانب: نوری مشن مالیگاؤں
[صرف اہلسنّت کیلئے]

فی حصہ - /1850₹

ہر سال کی طرح امسال بھی نوری مشن مالیگاؤں کی طرف سے اہلسنّت کے لیے حصے والی قربانی (اجتماعی) کا اہتمام کیا ہے..

بیرونِ شہر قربانی مع شرعی احتیاط...
ذبح معتمدین نوری مشن کے بدست...
گوشت کی مستحقین میں تقسیم...

نوری مشن سے اِشاعتی، علمی، فلاحی ،طبی وتعمیری خدمات استقامت و تسلسل کے ساتھ جاری ہیں...
ہمہ جہت منصوبوں کی تکمیل اور فروغِ مسلکِ اعلیٰ حضرت کے لیے اپنی قربانی نوری مشن کو عنایت فرمائیں-

رابطہ:
غلام مصطفیٰ رضوی9325028586

فرید رضوی9273574090

معین پٹھان 7588815888

بکنگ سینٹر: مدینہ کتاب گھر، مدینہ مسجد (مالیگاؤں)

٭ نوری مشن،اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر مالیگاؤں
2026ء/1447ھ

اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر شہزادۂ غوث اعظم جیلانی میاں کی آمد و دعائیہ پیغام  مالیگاؤں : بحمدہٖ تعالیٰ اعلیٰ حضرت ریسرچ ...
11/05/2026

اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر شہزادۂ غوث اعظم جیلانی میاں کی آمد و دعائیہ پیغام

مالیگاؤں : بحمدہٖ تعالیٰ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر 3 مئی 2026ء اتوار بوقتِ شب شہزادۂ غوث اعظم حضرت پیر سید عبدالقادر جیلانی میاں صاحب قبلہ کی آمد ہوئی- اہل سنت کے علمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا- اشاعتی بزم میں ہونے والے کاموں پر روشنی ڈالی گئی- اس موقع پر حضور جیلانی میاں صاحب نے رضویات پر کتابوں کا کلیکشن ملاحظہ فرمایا- لائبریری میں کافی وقت عنایت فرمایا- نیز مقبول عام ترجمۂ قرآن کنزالایمان کے ان ایڈیشنز کی زیارت کی جن کی اشاعت نوری مشن مالیگاؤں سے مختلف مواقع پر عمل میں آئی- ترویج کنزالایمان کے سلسلے میں جو کوششیں ہوئیں ان پر دعائیں دیں- آپ نے دعائیہ کلمات میں کہا کہ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے تمام منصوبے کامیاب ہوں- اللہ تعالیٰ! اعلیٰ حضرت کی تعلیمات پر جو کام ہو رہے ہیں ان میں بیش از بیش کامیابی عطا فرمائے- فروغِ دین و سنیت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قبول فرمائے- معاونین کو جزاے خیر دے اور اعلیٰ حضرت کے مشن کو عام کرنے کے اسباب مہیا فرمائے- اللہ تعالیٰ! ہمیں بزرگوں کے راستے پر چلنے کی توفیق دے اور مسلکِ اعلیٰ حضرت کا سچا خادم بنائے- اس موقع پر بکثرت نوجوانان اہل سنت موجود تھے- واضح ہو کہ جیلانی میاں صاحب قبلہ کی شہر آمد جیلانی مشن کی دعوت پر ہوئی- ایسی رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں سے ارسال کی گئی-

📢📢📢آج ہی بعد نمازِ مغرب فوراً 🌙  درسِ قرآن براے خواتین 🌙📍 بمقام: اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر، نور باغ(نزد پرانی تاج ہوٹل، مال...
06/05/2026

📢📢📢
آج ہی بعد نمازِ مغرب فوراً

🌙 درسِ قرآن براے خواتین 🌙

📍 بمقام: اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر، نور باغ
(نزد پرانی تاج ہوٹل، مالیگاؤں)

🗓 آج بروز بدھ
🕰 وقت: بعد نمازِ مغرب

معلمہ:
عالمہ فاضلہ زلیخا زُبدَت صاحبہ
(مدرسہ تہذیب البنات)

✨ خواتینِ اسلام سے شرکت کی گزارش ہے ✨

Aaj Aa’la Hazrat Research Center, Noor Bagh Malegaon me’n Dars-e-Quran (Khwateen ke liye)

🕰 Time: Baad Namaz-e-Maghrib
📢 Har Budh ko ye Dars-e-Quran hota hai

🤲 Khwateen-e-Islam se shirkat ki guzarish hai

— Noori Mission Malegaon
📅 06/05/2026

اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر لائبریری کا آغازمالیگاؤں : 4 مئی بروز پیر سے اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر (نزد پرانی تاج ہوٹل نور با...
03/05/2026

اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر لائبریری کا آغاز

مالیگاؤں : 4 مئی بروز پیر سے اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر (نزد پرانی تاج ہوٹل نور باغ) میں فرسٹ فلور پر روزانہ شام 5:30 تا رات9 بجے؛لائبریری جاری رہے گی- گزشتہ روز شہزادۂ غوث اعظم حضرت پیر سید عبدالقادر جیلانی میاں صاحب قبلہ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر تشریف لائے اور لائبریری سمیت دیگر سرگرمیوں کو ملاحظہ فرما کر دعاؤں سے نوازا- ان شاء اللہ! لائبریری کی خدمات فی سبیل اللہ رہے گی؛ البتہ رکنیت کے لیے شرائط کا اطلاق ہوگا- اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر لائبریری پر دینی و علمی،ادبی و معلوماتی کتابیں نیز اخبارات و رسائل دستیاب ہوں گے- یوں ہی نوری مشن مالیگاؤں سے مربوط دفتری امور بھی لائبریری میں ہی انجام دیے جائیں گے- لائبریری پابندی وقت کے ساتھ روزانہ جاری رہے گی جب کہ ہر اتوار ویکلی تعطیل رہا کرے گی- بہت جلد اس لائبریری میں کتابوں کا وافر ذخیرہ مہیا کیا جائے گا- یوں ہی آئندہ چند برسوں میں لائبریری کو ریسرچ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر دیا جائے گا- لائبریری انچارج کے بطور فرید رضوی صاحب خدمت انجام دیں گے- ایسا اعلان نوری مشن مالیگاؤں نے جاری کیا-

@

تاج الشریعہ کلینک کے تینوں یونٹس پر کامیاب ’’فری میڈیکل کیمپ‘‘مالیگاؤں:۲۰؍اپریل بروز پیر شام میں بعد نماز مغرب تا شب دس...
02/05/2026

تاج الشریعہ کلینک کے تینوں یونٹس پر کامیاب ’’فری میڈیکل کیمپ‘‘

مالیگاؤں:۲۰؍اپریل بروز پیر شام میں بعد نماز مغرب تا شب دس بجے نوری مشن کے تحت جاری تاج الشریعہ(امدادی) کلینک کے تینوں یونٹس [واقع:(۱) گولڈن نگر پاور ہاؤس کے پاس، (۲)حسان میڈیکل کے پاس، نور نگر دیانہ،(۳)گلشن ابراہیم مین روڈ] میں’’ فری میڈیکل کیمپ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔یہ کیمپ عالم اسلام کے عظیم بزرگ تاج الشریعہ علامہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی نسبت سے رکھا گیا، جس میں ڈاکٹر زاہد احمد، ڈاکٹر اسما وسیم کاملی، ڈاکٹر عظمیٰ نے خدمات پیش کیں اور مریضوں کا چیک اپ کیا،دوائیں تجویز کیں۔ واضح رہے کہ ہر سال پابندی کے ساتھ عرسِ تاج الشریعہ کی نسبت سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام ہو رہا ہے۔ جب کہ تینوں کلینک سے امدادی طرز پر خدمات کا سلسلہ مستقل جاری ہے۔ میڈیکل کیمپ سے لگ بھگ دو سو مریضوں نے استفادہ کیا۔جنھیں دوائیں بھی دی گئیں۔ اس ضمن میں نوری مشن نے ڈاکٹرز اور متعلقین کا شکریہ ادا کیا۔اس اہتمام میں نوری مشن کے فرید رضوی، نعیم رضوی نے حصہ لیا۔

عرسِ صدرالشریعہ و تاجُ الشریعہ کی بہاریںفری میڈیکل کیمپ کہ اخباری جھلکیاںنوری مشن کی سرگرمیاں1- دیوان عام ڈیلی مالیگاؤں2...
30/04/2026

عرسِ صدرالشریعہ و تاجُ الشریعہ کی بہاریں
فری میڈیکل کیمپ کہ اخباری جھلکیاں
نوری مشن کی سرگرمیاں
1- دیوان عام ڈیلی مالیگاؤں
2- نشاط نیوز ڈیلی مالیگاؤں
3- شان سدھارتھ ڈیلی سدھارتھ نگر یوپی

دارالافتاء بریلی شریف کی روایات کو حضور تاج الشریعہ نے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر عرس صدرالشری...
30/04/2026

دارالافتاء بریلی شریف کی روایات کو حضور تاج الشریعہ نے کامیابی کے ساتھ آگے بڑھایا

اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر عرس صدرالشریعہ و تاج الشریعہ میں مفتی عبیداللہ خان مصباحی کا خطاب

مالیگاؤں: عرس کا مقصد ایصالِ ثواب کی مجالس آراستہ کرنا اور صاحبِ عرس کی دینی خدمات کی خوشبو پھیلانا ہے- ان کی خدماتِ دینیہ کی روشنی عام کرنا ہے- صدرالشریعہ و تاج الشریعہ کے تابندہ نقوش ان کی فقہی تصانیف سے نمایاں ہیں- اس طرح کا اظہارِ خیال 24 اپریل جمعہ کی شب خلیفۂ قائد ملت و محدث کبیر؛ مفتی عبیداللہ خان مصباحی نے اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر پر منعقدہ محفلِ نور میں کیا- یوں ہی خواتین کے ویکلی درسِ قرآن میں بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا - آپ نے مزید کہا کہ حضور تاج الشریعہ کی عربی بڑی فصیح و بلیغ تھی- ازہر سے اعلیٰ اعزاز کے ساتھ فراغت پائی- بریلی کے دارالافتاء کی روایت کو تاج الشریعہ نے آگے بڑھایا- وہ فتاویٰ صادر فرمائے جن سے علوم و فنون کی خوشبو پھیل گئی- بارہ جلدوں پر مشتمل فتاویٰ دارالافتاء کی زینت ہے- ازیں قبل ناظمِ محفل نے کہا کہ اعلیٰ حضرت کا فیضان علم صدرالشریعہ کے ذریعے جہاں میں عام ہوا- آج ہزاروں علما کام کر رہے ہیں اور مسانید تدریس سے نعمت علم تقسیم ہو رہی ہے- اس بزم میں تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے پاکیزہ مقصد سے شائع کردہ تحقیقی و علمی کتاب "دعوتِ انصاف" کا اجرا مفتی موصوف کے بدست ہوا- آپ نے کہا کہ تبلیغ دین کا مؤثر ذریعہ لٹریچرز ہیں؛ جس سمت نوری مشن کا کام مستقل و اطمینان بخش ہے- "دعوتِ انصاف" کو علامہ ارشد القادری نے بہترین اسلوب میں قلم بند فرمایا ہے- پروگرام کا آغاز قراءت سے ہوا- نعت خوانی کی گئی؛ جب کہ سلام باقیام، شجرہ خوانی و دعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی- شرکا نے نیاز سے استفادہ کیا- محفل سجانے میں اراکین نوری مشن نے حصہ لیا جب کہ کئی علما و ائمہ زینت محفل تھے- رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں سے ارسال کی گئی-
***

Address

Aa'la Hazrat Road
Malegaon
423203

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aa'la Hazrat Research Center, Malegaon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Aa'la Hazrat Research Center, Malegaon:

Share

Category