𝑴𝒐𝒖𝒍𝒂𝒏𝒂 𝑨𝒛𝒂𝒅 𝑼𝒓𝒅𝒖 𝑳𝒊𝒃𝒓𝒂𝒓𝒚 𝑱𝒂𝒍𝒌𝒂𝒖𝒓𝒂

  • Home
  • India
  • Khagaria
  • 𝑴𝒐𝒖𝒍𝒂𝒏𝒂 𝑨𝒛𝒂𝒅 𝑼𝒓𝒅𝒖 𝑳𝒊𝒃𝒓𝒂𝒓𝒚 𝑱𝒂𝒍𝒌𝒂𝒖𝒓𝒂

𝑴𝒐𝒖𝒍𝒂𝒏𝒂 𝑨𝒛𝒂𝒅 𝑼𝒓𝒅𝒖 𝑳𝒊𝒃𝒓𝒂𝒓𝒚 𝑱𝒂𝒍𝒌𝒂𝒖𝒓𝒂 𝗟𝗶𝗯𝗿𝗮𝗿𝘆 𝗜𝗻𝗰𝗵𝗮𝗿𝗴𝗲 : 𝐀𝐥𝐡𝐚𝐣 𝐒𝐲𝐞?

مجاہد آزادی سید حسین پر ایک انوکھی کتابمعصوم مرادآبادیمیں نے سید حسین کا نام پہلی بار اس وقت پڑھا جب میں مولانا محمدعلی ...
19/11/2023

مجاہد آزادی سید حسین پر ایک انوکھی کتاب

معصوم مرادآبادی

میں نے سید حسین کا نام پہلی بار اس وقت پڑھا جب میں مولانا محمدعلی جوہر پر محمد عبدالملک جامعی کی کتاب ترتیب دے رہا تھا۔ میرے لیے یہ انکشاف تھا کہ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے ایک روشن ستارے سیدحسین کا نکاح پنڈت جواہر لال نہرو کی بہن وجے لکشمی پنڈت کے ساتھ ہوا تھا۔ جب اس کی اطلاع گاندھی جی اور نہرو کو ہوئی تو انھوں نے سخت مزاحمت کی اور آخر کار اس کا انجام طلاق پر ہوا۔ اتنا ہی نہیں سید حسین کو اس ’جرم‘ کی پاداش میں امریکہ بھیج دیا گیا، جہاں انھوں نے اپنی زندگی کے پچیس برس جلا وطنی میں گذارے۔
سید حسین ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ انسان تھے۔ ان کا تعلق بنگال کے ایک باوقار خانوادے سے تھا۔وہ 23جون 1888کو کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے علی گڑھ اور لندن میں تعلیم حاصل کی۔ کئی انگریزی اخباروں کے ایڈیٹر رہے اور امریکہ سے ’یادوطن‘ کے نام سے ایک اردو اخبار بھی نکالا۔ ان کے دوستوں اور ہم نشینوں میں مولانا محمدعلی جوہر کے علاوہ محمدعلی جناح، بیرسٹر آصف علی اور سروجنی نائیڈو جیسی شخصیات تھیں۔ انھوں نے امریکہ اور برطانیہ میں رہ کر ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا۔ مولانا محمدعلی جوہر وفد خلافت کے ساتھ انھیں یوروپ بھی لے گئے تھے۔آزادی کے بعد سید حسین مصر میں ہندوستان کے پہلے سفیر بنائے گئے اور وہیں انھوں نے1949میں داعی اجل کو لبیک کہا اور وہیں مدفون ہیں۔ قاہرہ میں ایک شاہراہ کا نام بھی سید حسین کے نام پر رکھا گیا ہے۔
المیہ یہ ہے کہ اتنی اہم شخصیت اور جنگ آزادی کے ہیروکے بارے میں ہم میں سے بیشترلوگ بے خبر ہیں۔ بے خبری کی اس دھند کو توڑنے کا کام علی گڑھ کے ایک سنجیدہ اور محنتی اسکالر اسعد فیصل فاروقی نے انجام دیاہے اور سید حسین پر568 صفحات کی ایک انتہائی کارآمد تحقیقی کتاب پیش کی ہے۔اسعد فیصل فاروقی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ صحافت سے فارغ ہیں، لیکن تاریخ ان کی خاص دلچسپی کا موضوع ہے۔علی گڑھ کی صحافت کے حوالے سے ان کی کئی کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں، لیکن انھوں نے زیرنظر کتاب میں جو عرق ریزی کی ہے وہ اردو میں ناپید ہے۔ کتاب کے پیش لفظ میں پروفیسر شافع قدوائی نے درست ہی لکھا ہے کہ ”اسعدفیصل فاروقی کی یہ کتاب اردو تحقیق کے مروجہ بیانیہ سے واضح طورپر انحراف کی خبر دیتی ہے کہ یہاں حواشی اور تعلیقات رقم کرنے میں تحقیقی ژرف نگاہی کا ثبوت دیا گیا ہے۔“
آئیے پہلے کتاب کے اس حصہ پر نظر ڈالتے ہیں، جس کی وجہ سے سید حسین کو جلا وطنی کے کرب سے گزرنا پڑا۔المیہ یہ بھی ہے کہ ہمارا اتنا بڑا دانشور، جیدصحافی اور مجاہدآزادی محض اپنی داستان عشق کی وجہ سے ہی یاد رکھا گیا اور اس کی بہترین قومی وصحافتی خدمات کو نظر انداز کردیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بیشتر لوگ سید حسین کے نام اور کام دونوں سے تقریباً ناواقف ہیں۔ انگریزی کی کئی کتابوں میں ان کا ذکر ملتا ہے، لیکن اردو میں سیدحسین پر یہ پہلی تحقیقی کتاب ہے جس کی تیاری میں مصنف نے امریکہ میں مقیم سید حسین کے بھتیجے سید اقبال احمد سے بھی مدد لی ہے۔
پنڈت جواہر لال نہرو کے والد موتی لال نہرو نے 5 فروری 1919کو الہ آباد سے انگریزی روزنامے ”انڈپنڈنٹ“ کا اجراء کیا۔ اس زمانے میں سیدحسین بمبئی کے اخبار ”بامبے کرونیکل“ میں صحافتی خدمات انجام دے رہے تھے اور بہترین صحافیانہ صلاحیتوں کے حامل تھے۔ ”انڈپنڈنٹ“کی ادارت کے لیے موتی لال نہرو کی نظر سید حسین پر پڑی اور انھیں الہ آباد بلالیا گیا۔موتی لال نہرو نے انھیں رہائش اور کھانے کی سہولت کے ساتھ پندرہ سوروپے ماہوار کی معقول تنخواہ پر اپنے اخبار کا ایڈیٹر مقرر کردیا۔ سید حسین کا قیام اسی’آنند بھون‘ میں تھا، جہاں موتی لال نہرو اور ان کی فیملی مقیم تھی۔ اسی دوران موتی لال نہرو کی بیٹی وجے لکشمی پنڈت ان پر فریفتہ ہوگئیں اور یہ سلسلہ آگے بڑھتے ہوئے نکاح تک جا پہنچا۔
سید حسین کا تعلق حالانکہ ایک بنگالی خاندان سے تھا، لیکن وہ نہایت خوبصورت اوراسمارٹ شخص تھے۔اسی طرح وجے لکشمی پنڈت بھی حسین وجمیل خاتون تھیں۔ حالانکہ ان دونوں کی عمر میں کوئی بارہ برس کا فرق تھا۔ سید حسین اس وقت31سال کے تھے جبکہ وجے لکشمی پنڈت کی عمر19سال تھی۔اپنے عشق کو خود وجے لکشمی پنڈت نے اپنی آپ بیتی میں اس طرح بیان کیا ہے:
”میں اپنی نوجوانی کے دنوں میں ایک نوجوان سید حسین کی جانب راغب ہوتی چلی گئی، جن کو میرے والد نے اپنے اخبار کی ادارت کے فرائض سونپے تھے۔یہ ایک ایسا دور تھا جس کو ہندو مسلم اتحاد کے لیے سب سے سنہری دور کہا جاسکتا ہے، اور میرے خاندان کے مسلمانوں سے بہت قریبی اور گھریلو تعلقات تھے۔ میں نے یہ سمجھا کہ یہ قدرتی طورپر بہت اچھا ہے کہ اپنے مذہب کے باہر شادی کی جائے، مگر اس وقت اس طرح کی شادی کے لیے ماحول حد سے زیادہ روایتی تھا۔ مجھے یہ سمجھایا گیا کہ جومیں نے کیا وہ غلط ہے۔“(’سیدحسین‘ ص136)
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سید حسین اور وجے لکشمی کی شادی کا یہ معاملہ کئی برس قومی اور بین الاقوامی پریس کی سرخیوں میں چھایا رہا۔اس معاملے نے اس وقت سنگین رخ اختیار کرلیا جب 15/اپریل 1920کو لندن کے ہاؤس آف کامنس میں لیفٹیننٹ کرنل جیمس نے سیکریٹری آف اسٹیٹ انڈیا سے اس شادی کے بارے میں دریافت کیا اور سید حسین پر وجے لکشمی پنڈت کو اغوا کرنے، زبردستی شادی کرنے اور مسلمان بنانے کے بارے میں سوال کیا۔ سید حسین جو اس وقت خلافت وفد کے رکن کی حیثیت سے پیرس میں تھے، ذاتی طورپرکرنل جیمس کے اس سوال پر سخت نوٹس لیا اور ان سے معافی مانگنے اور اپنے سوال کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔“(ایضاًص140)
سید حسین اور وجے لکشمی پنڈت کا نکاح موتی لال نہرو، گاندھی جی اور جواہرلال کو پسند نہیں آیا۔ انھوں نے اسے ہندومسلم یکجہتی کے لیے خطرہ بتایا۔ ان کا خیال تھا کہ اس سے نہ صرف ہندوستان کی تحریک آزادی کمزور ہوگی بلکہ کانگریس کو بھی اس کا سیاسی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سیدحسین کو سمجھانے کے لیے گاندھی جی کے علاوہ ان کے دوست بیرسٹر آصف علی اور سوسانہ جوزف کی بھی مدد لی گئی۔آخر کار گاندھی جی نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے دونوں کو سمجھا بجھا کر یہ شادی ختم کرادی۔ اس کے بعد گاندھی جی کے حکم پر وجے لکشمی کو سابرمتی آشرم بھیج دیا گیااور بعد میں ان کی شادی کہیں اور کردی گئی، وہیں سید حسین کو حکم ملا کہ وہ ”انڈپنڈنٹ“سے فوری استعفیٰ دیں اور خلافت وفد میں شامل ہوکر انگلستان روانہ ہوجائیں۔
اس نکاح کی تصدیق مولانا محمدعلی جوہر کے آخری دور کے ایک رفیق کار محمدعبدالملک جامعی نے اپنی کتاب ”مولانا محمدعلی جوہر:آنکھوں دیکھی باتیں“میں بھی کی ہے۔وہ لکھتے ہیں:
”سید حسین مولانا محمدعلی کے گہرے دوستوں میں تھے۔ سید حسین وہی ہیں جن کو وفد خلافت میں مولانا محمدعلی اپنے ساتھ یوروپ لے گئے تھے اور یہی سید حسین صاحب ہیں جو جواہر لال کی بہن وجے لکشمی پنڈت کے تعلق سے مشہور ہیں۔دونوں کا نکاح واقعی ہوا تھا، اس میں کوئی شبہ نہیں۔ سرعلی امام اور راجہ محمود آباد گواہ تھے۔عبدالباری صاحب نے نکاح پڑھایا تھا۔ بات اس پر بگڑ گئی کہ موتی لال گھر پر موجود نہیں تھے، جو ہوا ان کی غیر موجودگی میں ہوا۔ پھر گاندھی صاحب اَڑگئے۔“(مولانا محمدعلی جوہر:آنکھوں دیکھی باتیں“ص59)
اس داستان کا انجام یہ ہوا کہ سید حسین کو تقریباً پچیس برس امریکہ میں جلا وطنی کی زندگی گزارنی پڑی، لیکن انھوں نے دیارغیر میں بھی ہندوستان کی تحریک آزادی کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، جس کا اعتراف خود پنڈت نہرو نے بھی ایک موقع پر کیا تھا۔سیدحسین نے امریکہ سے نومبر 1923 میں اردو پندرہ روزہ اخبار ”یادوطن“جاری کیا، جو ستمبر1924تک جاری رہا۔ یہ شاید امریکہ کی سرزمین سے شائع ہونے والا پہلا اردو اخبار تھا۔ سید حسین بنیادی طورپر مغربی تہذیب کے دلدادہ تھے، لیکن اپنے کلچر اور زبان سے انھیں بے پناہ لگاؤ تھا۔وہ گاندھی جی کے پیرو تھے اور مسلم لیگ کی فرقہ وارانہ سیاست کے شدید مخالف۔ ان کی ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ جدوجہدآزادی کی تحریک ہندومسلم اتحاد کے ساتھ آگے بڑھے۔مولانا برکت اللہ بھوپالی اور راجہ مہندرپرتاپ سے بھی ان کا قریبی تعلق تھا۔معروف لبنانی ادیب،شاعر اور مصور خلیل جبران سے بھی امریکہ میں سید حسین کا خاص تعلق رہا۔انھوں نے خلیل جبران کو اپنی میگزین ”نیواورینٹ“کے ادارتی بورڈ میں شامل کیا تھا۔
ڈاکٹر سید حسین کا انتقال 22/فروری 1949کو قاہرہ میں ہوا۔ اس وقت ان کی عمر ساٹھ برس تھی۔اس عرصے میں وہ ڈھاکہ، علی گڑھ، کلکتہ، الہ آباد، دہلی،لندن،نیویارک، لاس اینجلس، واشنگٹن اور قاہرہ میں مقیم رہے اور ہرجگہ انھوں نے صرف ایک قوم پرست ہندوستانی کے طورپر زندگی گزاری۔ان کا خواب ایک متحدہ ہندوستان کا خواب تھا جس کے لیے انھوں نے کسی سے سمجھوتہ نہیں کیا، اپنے قریبی دوست جناح سے بھی نہیں، اپنے قریبی خاندان والوں مولوی فضل الحق اور حسن شہید سہروردی سے بھی نہیں۔
اسعد فیصل فاروقی کی یہ کتاب سید حسین کی زندگی اور قومی تحریک میں ان کی بیش بہا قربانیوں کا ہی احاطہ نہیں کرتی بلکہ ان کی بے مثال صحافیانہ اور دانشورانہ صلاحیتوں سے بھی روشناس کراتی ہے۔غیر منقسم ہندوستان کے لئے سیدحسین کی جدوجہد اور گاندھی جی سے بے انتہا عقیدت کے باوجود انھیں قومی سیاست کا حصہ نہ بنانےجیسے بہت سے پہلوؤں کا اس کتاب میں بنیادی حوالوں کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے، جس سے اس کتاب کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔
کتاب کا نہایت عالمانہ مقدمہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ تاریخ کے استاد پروفیسر محمد سجاد نے لکھا ہے۔یہ کتاب ہماری جدوجہد آزادی کے ایک ایسے سورما سے روبرو کراتی ہے جس پر عرصہ دراز تک کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ یہ ہماری جدوجہد آزادی کے ایسے بہت سے پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالتی ہے، جو اب تک ہماری نظروں سے اوجھل رہے ہیں۔کتاب کی قیمت سات سو روپے ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے درج ذیل واٹس ایپ نمبر پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

21/06/2023

डॉक्टर ज़ाकिर हुसैन, भारत के एक ऐसा अज़ीम शख़्स का नाम है, जिसने अपना पूरा जीवन तालीम के लिए वक़्फ़ कर दिया। 1920 में जब वो महज़ 23 साल के थे तब जामिया मिल्लिया इस्लामिया की अलीगढ़ में बुनियाद डालने में सबसे अहम रोल अदा किया।

1926 के दौर में जब जामिया मिल्लिया इस्लामिया बंद होने के हालात पर पहुँच गई तो ज़ाकिर हुसैन ने कहा “मैं और मेरे कुछ साथी जामिया की ख़िदमत के लिए अपनी ज़िन्दगी वक़्फ़ करने के लिए तैयार हैं. हमारे आने तक जामिया को बंद न होने दिया जाए.” जबकि उस वक़्त वो जर्मनी में पीएचडी कर रहे थे।

और 1926 में डॉक्टर ज़ाकिर हुसैन अपने दो दोस्त आबिद हुसैन व मुहम्मद मुजीब के साथ जर्मनी से भारत लौटकर जामिया मिल्लिया इस्लामिया की ख़िदमत में लग गए। डॉक्टर ज़ाकिर हुसैन 29 साल की उमर में 1926 में जामिया मिल्लिया इस्लामिया के वाइस चांसलर बने और 1948 तक इस पद पर रहे।

इस दौरान पूरे भारत में अब्दुल मजीद ख़्वाजा के साथ पूरे भारत का दौरा कर जामिया मिलिया इस्लामिया के लिए चंदा जमा किया और उसके लिए ओखला में अलग से ज़मीन ख़रीदी।

1 मार्च, 1935 को जामिया के सबसे छोटे छात्र अब्दुल अज़ीज़ के हाथों ओखला में जामिया मिल्लिया इस्लामिया की पहली बिल्डिंग की बुनियाद गई। जामिया के सबसे छोटे बच्चे के हाथों नींव रखवाने का ये आईडिया डॉक्टर ज़ाकिर हुसैन का ही था। ज़ाकिर हुसैन का ये आईडिया गांधी जी को भी ख़ूब पसंद आया।

प्राइमरी एजुकेशन की मुहीम चलाई और चालीस के दहाई में हिंदुस्तानी तालीमी संघ के जलसों में लगातार सक्रिय रहे। इसके बाद दिसंबर 1948 को इंडियन यूनिवर्सिटीज़ कमीशन के मेम्बर बने। भारत के बँटवारे के बाद जब अलीगढ़ मुस्लिम यूनिवर्सिटी बंद होने के हालत में पहुँच गई तब उसे बचाने के लिए वहाँ गए और नवम्बर 1948 से सितम्बर 1956 तक वहाँ के वाइस चांसलर रहे।
इसी दौरान 1950 में डॉक्टर ज़ाकिर हुसैन वर्ल्ड यूनिवर्सिटी सर्विस के चेयरमैन बने।

1957 में बिहार के गवर्नर बना कर भेजे गए, इस तरह से वो ख़ुद ब ख़ुद पटना यूनिवर्सिटी के चांसलर बन गए, क्यूँकि पटना यूनिवर्सिटी का चांसलर बिहार का गवर्नर होता है। वहाँ भी वो लगातार शिक्षा के लिए काम करते रहे। उन्होंने नेत्राहाट स्कूल से लेकर ख़ुदाबख़्श लाइब्रेरी के फ़रोग़ के लिए निजी तौर पर इंट्रेस्ट लिया। देसना की तारीख़ी अल इस्लाह लाइब्रेरी की किताबें उनकी वजह कर ही बच पाई।

1962 तक डॉक्टर ज़ाकिर हुसैन पटना यूनिवर्सिटी के चांसलर और बिहार के गवर्नर रहे और फिर 13 मई 1962 को भारत के दूसरे उपराष्ट्रपति बने। शिक्षा से जुड़े प्रोग्राम में लगातार जाते रहे। फिर 1963 में जामिया मिल्लिया इस्लामिया के चांसलर बने और इसी पद पर रहते हुवे 13 मई 1967 को भारत के राष्ट्रपति बने और अपनी आख़री साँस तक भारत के राष्ट्रपति और जामिया मिल्लिया इस्लामिया के चांसलर के पद पर रहे। 3 मई 1969 तक डॉक्टर ज़ाकिर हुसैन का इंतक़ाल हुआ, उन्हें उनके बनाए हुवे इदारे जामिया मिल्लिया इस्लामिया में दफ़न कर दिया गया।
C&p
Md Umar Ashraf

‎⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ #बिहार‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁦‪ ‬⁩ ⁧‫ #بہار‬⁩ ⁧‫ #بیہار‬⁩ ⁦‪ ⁦‪

17/01/2023

*سب کو صحت کا دن مبارک ہو*
🄷🄰🄿🄿🅈 🄸🄽🅃🄴🅁🄽🄰🅃🄸🄾🄽🄰🄻
🄷🄴🄰🄻🅃🄷 🄳🄰🅈
ذہن میں رکھنے کے لئے اہم چیزیں:
1. بی پی: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. سانس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد -13.50-18
خواتین - 11.50 - 16
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار: PCV 30-40%
11. شوگر لیول: بچوں (70-130) بالغوں کے لیے: 70-115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات WBC: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 1,50,000 - 4,00,000
15. سرخ خون کے خلیات RBC: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 -10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی / ملی لیٹر۔
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml.
*بزرگوں کے لیے خصوصی تجاویز 40/50/60 سال ہیں:*
*1- پہلی تجویز:* ہر وقت پانی پیتے رہیں خواہ آپ کو پیاس یا ضرورت مند ہی کیوں نہ ہو، صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے اکثر جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ کم از کم 2 لیٹر فی دن۔
*2- دوسری ہدایت:* جسم سے زیادہ سے زیادہ کام کریں، جسم کی حرکت ہو، جیسے چہل قدمی، ورزش، یوگا، تیراکی، یا کوئی بھی کھیل۔
*تیسرا مشورہ:* کم کھائیں... بہت زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دیں... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کو کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذائیں زیادہ استعمال کریں۔
*4- چوتھی ہدایت:* گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ یہ بالکل ضروری نہ ہو۔ اگر آپ کہیں بھی گروسری لینے، کسی سے ملنے یا کوئی کام کرنے جا رہے ہیں تو اپنے پیروں پر چلنے کی کوشش کریں۔ لفٹ، ایسکلیٹرز استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیاں چڑھیں۔
*5- 5ویں ہدایت* غصہ چھوڑیں، فکر کرنا چھوڑ دیں، چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے آپ کو پریشان کن حالات میں مت ڈالو، وہ تمام صحت کو خراب کر دیتے ہیں اور روح کی شان کو چھین لیتے ہیں۔ مثبت لوگوں سے بات کریں اور ان کی بات سنیں۔
*6- چھٹی ہدایت* سب سے پہلے پیسے سے لگاؤ ​​چھوڑ دو
اپنے آس پاس کے لوگوں سے جڑیں، ہنسیں اور بات کریں! پیسہ بقا کے لیے بنایا جاتا ہے، پیسے کے لیے زندگی نہیں۔
*7-7واں نوٹ* اپنے لیے، یا کسی ایسی چیز کے لیے جو آپ حاصل نہیں کر سکے، یا جس چیز کا آپ سہارا نہیں لے سکتے، اس پر افسوس نہ کریں۔
اسے نظر انداز کریں اور بھول جائیں۔
*8- آٹھواں نوٹس* پیسہ، عہدہ، وقار، طاقت، خوبصورتی، ذات اور اثر و رسوخ؛
یہ سب چیزیں انا کو بڑھاتی ہیں۔ عاجزی لوگوں کو محبت سے قریب کرتی ہے۔
*9- نواں مشورہ* اگر آپ کے بال سفید ہیں تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ ایک اچھی زندگی کا آغاز ہے۔ پر امید بنیں، یادداشت کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں، لطف اندوز ہوں۔ یادیں بنائیں!
*10- 10ویں ہدایات* اپنے چھوٹوں سے پیار، ہمدردی اور پیار سے ملیں! کچھ طنزیہ مت کہو! اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھو!
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ ماضی میں کتنے ہی بڑے عہدے پر فائز رہے ہیں، اسے حال میں بھول جائیں اور اس سب کے ساتھ گھل مل جائیں!

*صحت کا دن مبارک ہو*

27/03/2022

ایک حاملہ خاتون نے اپنے شوہر سے پوچھا ! ہم اگلے دو مہینوں میں ماں باپ بننے والے ہیں،
بولی اگر بیٹا ہوا، تو کیا منصوبہ ہوگا؟

شوہر نے جواب دیا ! میں اس کو تمام روزمرہ زندگی کی روایات سکھاؤں گا، کھیل، ریاضی، لوگوں کی عزت اور وغیرہ وغیرہ۔

خاتون نے پھر پوچھا:-
اگر بیٹی ہوئی تو؟

شوہر نے جواب دیا:-
میں اسے کچھ نہیں سکھاؤں گا، بلکہ میں اس سے خود سیکھوں گا۔

میں غیرمشروط محبت سیکھوں گا، میری بیٹی یہ کوشش کرے گی کہ وہ میری پرورش اپنے ایک مخصوص زاویہ نگاہ سے کرے۔

بالوں کی کنگھی کرنے سے لیکر ڈریسنگ تک،

ابتداءِ گفتگو سے لیکر انتہاءِ گفتگو تک،

نیز کہ وہ میرے ہر کام کو اپنی زاویہ نظر سے تربیت کرے گی۔

وہ میرے لیے دوسروں سے لڑے گی، مباحثہ کرے گی، اس کی خوشی اور غم میری طبیعت پہ منحصر ہوں گے۔

خاتون نے پھر پوچھا !
کیا بیٹا یہ سب کچھ نہیں سکھائے گا آپ کو؟

شوہر نے جواب دیا !
بیٹے میں یہ ساری خصوصیات ڈالی جاتی ہے، لیکن بیٹی ان خصوصیات کیساتھ پیدا ہوتی ہے۔

خاتون نے پوچھا !
لیکن بیٹی تو ہمارے ساتھ ہمیشہ نہیں رہے گی؟

شوہر نے جواب دیا !
بیٹی ہمارے ساتھ جسمانی طور پر نہیں رہے گی، لیکن روحانی طور پروہ ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہوگی۔

یہ بات کہہ کر شوہر نے اپنے مکالمے کو ختم کیا کہ بیٹی کے ساتھ بندھن ختم نہیں ہوتا، لیکن بیٹا زندگی کے کسی بھی موڑ پہ ہمیں چھوڑ سکتا ہے۔

13/10/2021
On the occasion of TEACHER'S DAY , BAZM-E-ADAB JALKAURAAndNATIONAL MEDICARE EDUCATIONAL & CHARITABLE TRUST JALKAURA is g...
04/09/2020

On the occasion of TEACHER'S DAY ,

BAZM-E-ADAB JALKAURA
And
NATIONAL MEDICARE EDUCATIONAL & CHARITABLE TRUST JALKAURA is going to organize a prize distribution ceremony among "CORONA WARRIORS"who's sacrifices are unforgettable under the banner of BAZM-E-ADAB JALKAURA on 5th September 2020 at 2.30 P.M .in Maulana Abulkalam Azad Urdu library jalkaura.All of you"CORONA WARRIORS"are requested to be present at the spot on given time.
"टीचर्स डे" के शुभ अवसर पर नेशनल मेडिकेयर एजूकेशनल ऐन्ड चैरीटेबुल ट्रस्ट जलकौड़ा 'बज़्मे अदब जलकौड़ा के बैनर तले "कोरोना वारियर्स "के बीच 5 सितम्बर 2020 को दिन के 2.30 बजे दिन में मौलाना अबुलकलाम उर्दू लाईब्रेरी जलकौड़ा में पुरस्कार वितरण करने जा रहा है।इस अवसर पर "कोरोना वारियर्स"की हैसियत से आप की उपस्थिति प्रार्थनीय है।
निवेदक...
मोहम्मद अताउर रहमान
खादिम
मौलाना अबुलकलाम उर्दू लाईब्रेरी जलकौड़ा ।
मो० इक़बाल आलम
ख़ादिम
'बज़्मे अदब जलकौड़ा
💪💪💪💪💪💪💪
🥀🌺🥀🌹🥀🌺🥀🌹🥀
कोरोना वारियर्स के नाम।
1.जनाब डॉ०एस०ज़ेड०रहमान साहब।
2.जनाब हकीम मो०इक़बाल आलम साहब
3.जनाब शाकिर अलीम साहब
4.जनाब मोशाहिद आलम साहब
5.जनाब मो० सरफराज़ साहब
6.जनाब मो०मतीन साहब
7.मो०इर्शाद साहब
8.जनाब डॉ०मो०गुलसनोबर साहब
9.जनाब मो०मोख़्तारुननबी साहब
10.मो० इरफ़ान आलम साहब (पिंदार)
11.जनाब कामरान अलवी साहब
12.जनाब मो० शकील साहब
13.जनाब मो० अबूज़र साहब
14.जनाब ब्रज किशोर सहनी साहब
15.जनाब हज़ारी साह साहब
16.श्रीमति बन्द भाशिणी देवी पति श्री मुकुन्द राम साहब
17.सुश्री ज़ैनब फ़ातिमा पिता मो० मोफ़ीद आलम साहब
18.सुश्री अरशी ख़ातून पिता जनाब मो०सक़लैन साहब
19.सुश्री सायमा तज़ईन मीर पिता मो० इक़बाल आलम साहब।
20.सुश्री इंशा फ़ातिमा पिता मो० इकराम साहब
21.सुश्री सुफ़ैदा ख़ातून पिता मो० सलीम उद्दीन साहब 22.सुश्री शाइस्ता पर्वीन पिता मो० रहमत साहब
23.जनाब मो० मोसद्दिक हसन साहब
24.जनाब मो० अमजद शरीफ़ साहब
25.जनाब डॉ०मो०अताउर रहमान सैफी साहब
26.जनाब मो० हश्शाम दाऊदी साहब
27.जनाब मो० ज़ीशान दाऊदी साहब
28.जनाब कामरान दाऊदी साहब
29.जनाब मो०कैफ़ अनवर साहब
30.जनाब मो०मासूम साहब
31.जनाब मो० मिनहाज आलम साहब
32.जनाब अब्दुल हादी साहब
33.जनाब मो० महबूब आलम साहब (ड्राईवर)
34.जनाब मो० इरफ़ान साहब
35.जनाब मो० हंज़ला साहब
36.जनाब मो० मारूफ़ साहब
37.जनाब अरक़म मीर साहब
38.जनाब अलहाज ख़ालिद नजमी साहब
39.जनाब डॉ०तौसीफ़ मोहसिन साहब
40.जनाब डॉ०रेयाज़ुर रहमान साहब
41.जनाब डॉ०मेराजुर रहमान साहब
42.जनाब मो० चाँद साहब
43.जनाब ग़लिब अजनबी साहब
44.जनाब मो० इश्तियाक साहब
45.जनाब मो० मासूम रज्ज़ाक़ साहब
46.जनाब रामचन्द्र सिंह साहब पिता श्री अरबिंद सर
47.जनाब डॉ० अरशी अफ़सर साहब
48.जनाब आशिक़ अलीम साहब
49.जनाब कलाम शमसी साहब
50.जनाब शफ़ी अहमद साहब
51.जनाब हाफिज़ मुश्ताक़ साहब
52.जनाब मो० मुलतान शमसी साहब
53.सुश्री आबिदा अहमद पिता स्व०मो० अहमद मरहूम
54.सुश्री फ़ाएज़ा पिता डॉ०एस०ज़ेड०रहमान साहब
55.सुश्री राबिया तमकीन मीर पिता मो० इक़बाल आलम साहब
56.सुश्री मारिया फ़ातिमा पिता मो० अशरफ़ मुजीबी साहब
57.सुश्री सोनी ख़ातून पिता मो० मिन्टू साहब
58.जनाब अमशर हसन साहब
59.जनाब तमीम साहब
60 .जनाब हसन साहब
61.जनाब अब्दुर रहमान साहब

In Sha Allah Pahli September ko ek Sham Dr. Rahat Indori ke naam se ek program Maulana Abul Kalam Azad urdu Library me h...
19/08/2020

In Sha Allah
Pahli September ko ek Sham Dr. Rahat Indori ke naam se ek program Maulana Abul Kalam Azad urdu Library me hoga..
Es Goan aur aas paas ke Goan ke bacchon aur adab ko zinda karne wale logon ko khas taur par invitation hai
Note:-
1:-Covid 19 se prevention ko le kar zyada gethering na ho es liye
Fb Live,
Zoom app,
MEET ka use kar ke program aapne ghar baith kr samaat kr sakte hain.
Yahan Medically preventive parameter ko follow krte hue
A, Social Distancing
B, Mask
C, Sanitisation
Ke saath hi aaye
40 se zyada gethering na ho
First come First serve ko follow krte hue Only 40 Chairs social Distancing ke saath library ke bahari chabutare par rakha jayega.

Jazak Allah
Mohammad Ataur Rahman
Khadim
M A A Library JALKAURA
8544139786

Available. In MAK Urdu library jalkaura
11/08/2020

Available. In MAK Urdu library jalkaura

Address

Khagaria
851204

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝑴𝒐𝒖𝒍𝒂𝒏𝒂 𝑨𝒛𝒂𝒅 𝑼𝒓𝒅𝒖 𝑳𝒊𝒃𝒓𝒂𝒓𝒚 𝑱𝒂𝒍𝒌𝒂𝒖𝒓𝒂 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to 𝑴𝒐𝒖𝒍𝒂𝒏𝒂 𝑨𝒛𝒂𝒅 𝑼𝒓𝒅𝒖 𝑳𝒊𝒃𝒓𝒂𝒓𝒚 𝑱𝒂𝒍𝒌𝒂𝒖𝒓𝒂:

Share

Category