23/08/2024
آج جانشین حضور قائد اہلسنت حضرت مولانا ڈاکٹر غلام زرقانی صاحب قبلہ قادری صدر و مہتمم جامعہ فیض العلوم حال مقیم امریکہ میری دعوت پر الحمد انگلش اسکول جگسلائ کے ایک تعلیمی بیداری پروگرام میں شرکت کی غرض سے نسیم میرج ہال جگسلائ تشریف لائے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ ہر میدان میں اسی وقت اپنا قدم جما سکتے ہیں جب ان کے اسکول کی تعلیم معیاری ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکول کی تعلیم معیاری ہوگی تو وہ کہیں بھی داخلہ لے سکتے ہیں اور کہیں سے بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں بہتر تعلیم کیلئے جہاں بچوں کو رغبت کی ضرورت ہوتی ہے وہیں انکے والدین کا بھی اہم رول ہوتا ہے لہذا ہر ایک کو اپنے حقوق کی ادائیگی کی ضرورت ہے
پروگرام کا آغاز معروف جواں سال قاری جناب صداقت حسین ازہری کی خوبصورت تلاوت سے ہوا درمیان میں الحمد اسکول کے طلباء نے بھی نعت رسولﷺ و احادیث رسول ﷺ اور اتحاد کے موضوع پر اچھی باتیں پیش کیں
پروگرام دعا پراختتام پذیر ہوا...