Jamat e Islami Hind Telangana

Jamat e Islami Hind Telangana Jamaat believes that Islam and Muslims carry a unique responsibility to foster peace and contribute to the prosperity of society.

We never punish until We have sent a messengerSurah Isra (17:15)ہم عذاب نہیں دیتے جب تک کہ کوئی رسول نہ بھیج دیںسورۃ الا...
07/09/2026

We never punish until We have sent a messenger
Surah Isra (17:15)
ہم عذاب نہیں دیتے جب تک کہ کوئی رسول نہ بھیج دیں
سورۃ الاسراء - 17:15

اللہ کے لیے نیکی آگے بھیجیں، وہی آپ کے لیے بہتر اجر ہےسورۃ المزمل - 73:20Do Good for Allah, and You Will Find a Greater ...
31/08/2026

اللہ کے لیے نیکی آگے بھیجیں، وہی آپ کے لیے بہتر اجر ہے
سورۃ المزمل - 73:20
Do Good for Allah, and You Will Find a Greater Reward
Surah Al-Muzzammil (73:20)

Fulfill Your Covenant and Do Not Break Your OathsSurah An Nahl (91:16)اللہ سے کیے عہد کو پورا کرو، اپنی قسمیں نہ توڑوسور...
24/08/2026

Fulfill Your Covenant and Do Not Break Your Oaths
Surah An Nahl (91:16)
اللہ سے کیے عہد کو پورا کرو، اپنی قسمیں نہ توڑو
سورۃ النحل - 91:16

Speak the TruthSurah Al-Ahzab (33:70)سیدھی اور سچی بات کہوسورۃ الاحزاب (33:70)
17/08/2026

Speak the Truth
Surah Al-Ahzab (33:70)

سیدھی اور سچی بات کہو
سورۃ الاحزاب (33:70)

قرآن سیکھنے اور سکھانے والے سب سے بہترین ہیں صحیح البخاری - 5027The Best Among You Are Those Who Learn and Teach the Qur...
10/08/2026

قرآن سیکھنے اور سکھانے والے سب سے بہترین ہیں
صحیح البخاری - 5027

The Best Among You Are Those Who Learn and Teach the Quran
Sahih al-Bukhari (5027)

Hold Firmly to the Rope of Allah Surah Aal-e-Imran (3:103)اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لوسورۃ آلِ عمران (3:103)        ...
04/08/2026

Hold Firmly to the Rope of Allah
Surah Aal-e-Imran (3:103)
اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو
سورۃ آلِ عمران (3:103)

نیکی اور تقویٰ میں تعاون کرو، گناہ اور ظلم میں نہیںسورۃ المائدہ 5:2Cooperate in Righteousness, Not in Sin Surah Al-Ma'id...
27/07/2026

نیکی اور تقویٰ میں تعاون کرو، گناہ اور ظلم میں نہیں
سورۃ المائدہ 5:2

Cooperate in Righteousness, Not in Sin
Surah Al-Ma'idah 5:2

A Complete Guide to Justice and GoodnessQuran 16:90انصاف، احسان اور رشتوں کے حقوقسورۂ النحل - 90
13/07/2026

A Complete Guide to Justice and Goodness
Quran 16:90

انصاف، احسان اور رشتوں کے حقوق
سورۂ النحل - 90

امیر جماعت اسلامی ہند محترم جناب سید سعادت اللہ حسینی کی قطری سفیر سے ملاقات، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وفات پر اظہارِ...
13/07/2026

امیر جماعت اسلامی ہند محترم جناب سید سعادت اللہ حسینی کی قطری سفیر سے ملاقات، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وفات پر اظہارِ تعزیت

------
جماعت اسلامی ہند کے امیر محترم جناب سید سعادت اللہ حسینی نے آج ہندوستان میں قطر کے سفیر سے سفارت خانے میں ملاقات کی اور قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔امیر جماعت نے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے قطر کی ترقی، امتِ مسلمہ کے مسائل سے وابستگی اور بالخصوص فلسطینی عوام کی سیاسی، انسانی اور تعمیری معاونت میں نمایاں کردار ادا کیا، نیز ملک عزیز ہندوستان سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہونچایا ، ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔اس موقع پر امیر جماعت نے مرحوم کے اہلِ خانہ، امیرِ قطر، حکومتِ قطر اور برادر عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا کرے، انہیں اپنی وسیع رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔قطری سفیر محمد حسن جابر الجاسر نے امیر جماعت کی آمد، اظہارِ تعزیت اور دعاؤں پر شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیر سگالی، باہمی احترام اور تعاون کے جذبات کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔وفد میں معاون قیم جماعت سید محی الدین شاکر اور اسٹنٹ سکریٹری ڈاکٹر رضوان رفیقی شریک تھے۔

ایس آئی آر (SIR) میں ایک بھی اہل ووٹر کا نام حذف نہ ہونے پائے ملت کی تمام تنظیموں اور اداروں کو متحرک ہونے کی ضرورتامیر ...
08/07/2026

ایس آئی آر (SIR) میں ایک بھی اہل ووٹر کا نام حذف نہ ہونے پائے

ملت کی تمام تنظیموں اور اداروں کو متحرک ہونے کی ضرورت

امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ جناب محمد اظہرالدین کا صحافتی بیان
-------------
ایس آئی آرکے ذریعہ اہل ووٹرس خاص کر مسلم ووٹر س کے ناموں کو حذف کرنے کے اندیشوں کے بیچ امیر حلقہ جماعت اسلامی حلقہ تلنگانہ جناب محمد اظہر الدین نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ملت کی تمام تنظیموں، جماعتوں، اداروں اور انجمنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ SIR میں کوئی ایک اہل ووٹر کا نام بھی حذف نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات پر نگاہ رکھے کہ اس کا نام ووٹرلسٹ سے خارج نہ ہونے پائے۔دوسری طرف ملت کے درد مند اصحاب اور دینی، ملی، سیاسی، فلاحی و سماجی اداروں اور جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ SIR کے عمل کی بھر پور نگرانی کریں، BLO کی کارکردگی پر نگاہ رکھیں، آبادیوں میں شعور بیداری کا کام کریں تاکہ معمولی وجوہات کا بہانہ بناکر مسلم ووٹرس کے ناموں کو حذف کرنے کی کوئی آفیسر بھی جرات نہ کرسکے۔جناب محمد اظہر الدین نے کہا کہ ریاست بھر میں کئی مقامات پر جماعت اور اس کی ذیلی تنظیموں کی جانب سے عوام کی رہنمائی اور تعاون کے لئے SIR گائیڈنس سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ تاہم اس طرح کے گائیڈنس سنٹرس کے مختلف مقامات پر قیام کی ابھی بھی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے غفلت مستقبل میں انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ امیر حلقہ تلنگانہ نے تمام اضلاع اور منڈل کی سطح پر مزید گائیڈنس سنٹر کے قیام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملی اداروں کے آپسی تال میل سے ہی ایس آئی آرکا عمل مکمل ہوسکتا ہے ورنہ ملت کا ایک کثیر طبقہ حق رائے دہی سے محروم ہو جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس اور تاسف کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے مقررہ کردہ BLO's محض رسمی انداز میں کام کر رہے ہیں۔ امیر حلقہ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایس آئی آرکی مدت میں اضافہ کرے اور ریاستی حکومت BLO's کو مناسب تربیت دیکر عوام کے بیچ روانہ کرے تاکہ وہ دیانت داری سے SIR کے کام انجام دے سکیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ملت کے افراد SIR سے غفلت برتیں گے تو ممکن ہے کہ آئندہ SIR شہریت کا ثبوت قرار دیا جائے اور ان کی شہریت مشکوک ہو جائے۔ لہذا ہر فرد کو SIR میں شمولیت کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

Address

22-8-585, Islamic Center, Lakkad Kote Chatta Bazar
Hyderabad
500002

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat e Islami Hind Telangana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category