01/01/2026
سید محمد الطاف بخاری کی نئے سال کی آمد پر عوام کو مبارکباد
سرینگر: اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے نئے سال کی آمد کے موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔
اُن کے ایکس ہینڈل پر اپنے پیغام میں، سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’میں نئے سال کے آغاز پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری دُعا ہے کہ آنے والا سال امن و سکون اور استحکام کی نوید لیکر آئے اور یہ نیا سال ہم سب کے اجتماعی مستقبل کےلئے ایک نئی اُمید لیکر آئے۔ نیا سال 2026 مبارک ہو!‘‘