Pazwal pora, Rafiabad

Pazwal pora, Rafiabad A beautiful village with natural beauty

02/04/2026
Recent snowfall at Pazwal pora
27/01/2026

Recent snowfall at Pazwal pora

محکمہ فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق آج دن کے تقریباً بارہ بجے  پازوال پورہ بس اڈے میں  ، بچاؤ ...
20/01/2026

محکمہ فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی جانب سے ملی اطلاع کے مطابق آج دن کے تقریباً بارہ بجے پازوال پورہ بس اڈے میں ، بچاؤ و احتیاطی تدابیر کے بارے میں ایک جانکاری پروگرام منعقد ھوگا لہذا سبھی مرد وخواتین اس میں شرکت کریں

03/01/2026

*حمام میں نماز پڑھنے کا مسئلہ ، کشمیر کا مروجہ حمام اور اس کی معنوی توضیح*

*شیخ الحدیث مفتی نذیر احمد قاسمی مدظلہ*

*_سوال:-_*
موسم سرما میں سردی سے بچنے اور گرم پانی کی فراہمی کے لیے کشمیر کی اکثر مساجد میں حمام ہوتا ہے اور بعض گھروں میں بھی اب کبھی اُن حماموں میں نماز پڑھنے کی ضرورت پیش آتی ہے لیکن کچھ حضرات حمام میں نماز پڑھنے پر خدشات کا اظہار کرتے ہیں ۔ *اُن کا کہنا ہے کہ حدیث میں حمام میں نماز پڑھنے کی ممانعت ہے،* اس لیے اس میں نماز نہیں پڑھنی چاہیے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا حمام میں نماز پڑھنے کی ممانعت احادیث سے ثابت ہے اور کیا نیچے آگ ہونے کی وجہ سے حمام میں نماز ادا کرنے میں کوئی کراہت یا ممانعت ہے ، ان دونوں سوالوں کے جواب میں صریح اور صاف تحریر فرمائیں کہ حمام کے فرش پر نماز پڑھی جائے یا نہیں؟

*محمد امین - باغِ مہتاب سرینگر*

*_جواب:-_*
کشمیر میں مساجد یا گھروں میں جو حمام ہوتے ہیں ، اُن کے متعلق یہ بات طے ہے کہ یہ وہ حمام ہرگز نہیں ہیں جن کے متعلق احادیث میں نماز پڑھنے کی ممانعت وارد ہوئی ہیں۔ حضرت نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ پوری روئے زمین مسجد ہے مگر سات جگہیں ایسی ہیں کہ اُن جگہوں میں نماز نہ پڑھی جائے" اُن سات جگہوں میں سے ایک جگہ حمام بھی ہے۔ *(یہ حدیث ترمذی میں ہے)* اس حدیث میں جس حمام کا تذکرہ ہے وہ گرم پانی سے غسل کرنے کا ایک ایسا کمرہ ہوتا ہے جس میں کئی کئی آدمی بیک وقت غسل کیا کرتے تھے ۔ *یہاں کشمیر میں بھی پہلے اس طرح کے حمام ہوا کرتے تھے ، جن کو (نائید حمام) کہتے تھے۔*
" کشمیر میں آج کل مسجدوں میں جو حمام ہوا کرتے ہیں وہ در حقیقت صوفہ ہوتے ہیں، جو صفہ کی تبدیل شدہ لفظی شکل ہے ، اس صوفہ پر نماز نہ پڑھنے کے متعلق وہ حدیث ہرگز نہیں ۔ اس لیے کہ یہ صوفہ اُس کا مصداق ہے ہی نہیں۔ اس صوفہ پر نہانے والے افراد برہنہ ہوکر نہیں بیٹھتے ، جب کہ اُس نہانے والے حمام میں لوگ کبھی گرم پانی کے ٹب میں اور کبھی گرم پتھروں پر کافی دیر بیٹھا کرتے ہیں، جو در حقیقت ایک قسم کا علاج تھا ۔ چناں چہ اطباء بھی مریضوں کو حمام کرنے کی ہدایت دیا کرتے تھے تاکہ جوڑوں اور اعصابی بیماریوں کا علاج ہو سکے۔ جب کہ آج کے حمام میں یہ سب نہیں ہوتا ۔
رہا یہ کہنا کہ آج کل کے حمام میں نیچے آگ اور اوپر پتھر ہوتے ہیں ، اس لیے ان پر نماز پڑھنا غلط یا مکروہ ہے، تو یہ بھی کوئی ایسی وجہ نہیں جو شریعت کی بیان کردہ ہو۔ *" یہ صرف عوام میں پھیلی ہوئی ایک غلط رائے ہے"* حقیقت یہ ہے کہ سخت سردیوں میں خواتین اور معمر حضرات گھروں میں بنے ہوئے ان حماموں میں بڑی بشاشت اور آرام سے نمازیں پڑھتے ہیں اور بلا شبہ یہ درست ہے۔ *" اسی طرح جمعہ کی نمازوں میں جب مسجد بھر جاتی ہے تو بہت سارے لوگ حمام میں کھڑے ہوجاتے ہیں"* اُن کی نماز ِ جمعہ کو غلط یا مکروہ قرار نہیں دیا جاسکتا ، نہ ہی اس میں کوئی شرعی وجہ کی ممانعت ہے٬

*فقط والله أعلم*

A view of Rajouri City
05/12/2025

A view of Rajouri City

24/09/2025

Address

Rafiabad
Baramulla
193303

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pazwal pora, Rafiabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share