حسینی خدمتگار کمیٹی ہانجی ویرہ پائین

  • Home
  • India
  • Baramula
  • حسینی خدمتگار کمیٹی ہانجی ویرہ پائین

حسینی خدمتگار کمیٹی ہانجی ویرہ پائین Hussaini Khidmatgaar committee is a volunteer social service Organization, Located 25 km North from the Central kashmir Srinagar (India).

11/07/2025

اعلانِ عام
حسینی خدمتگار کمیٹی ہانجویرہ

بتاریخ ۱۰ جولائی ۲۰۲۵، ایک اہم الیکشن میٹنگ جناب عابد حسین ریشی صاحب کے مکان پر منعقد ہوئی، جس میں حسینی خدمتگار کمیٹی ہانجویرہ کی نئی باڈی کا انتخاب عمل میں آیا۔

اس اجلاس میں تمام اراکین نے شرکت کی، اور متفقہ طور پر درج ذیل عہدیداران کو ایک سال کی مدت کے لیے منتخب کیا گیا:

1. صدر: جناب اقبال حسین راتھر صاحب

2. نائب صدر: جناب مدثر علی صوفی صاحب

3. محاسب (Treasurer): جناب ماسٹر عابد حسین صاحب

4. نگران شعبہ تعلیم: جناب محمد عباس صوفی صاحب

5. نگران شعبہ نشریات: جناب ماجد علی ریشی صاحب

پچھلی میعاد کے دوران جناب مدثر علی صوفی صاحب نے بطور صدر ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں، اور اب نئے صدر جناب اقبال حسین راتھر صاحب کی قیادت میں کمیٹی اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

ہماری رائے میں بہتر یہی ہے کہ ہر ادارہ ایک یا دو سالہ میعاد کے بعد الیکشن منعقد کرے، تاکہ دوسرے افراد کو بھی خدمت کا موقع ملے اور ادارے میں نئی توانائی پیدا ہو۔

فی الحال، یہ باڈی ایک سال کے لیے منتخب ہوئی ہے۔
ان شاء اللہ جلد ہی گزشتہ میعاد کی مالی رپورٹ اور دیگر تفصیلات بھی شعبہ نشریات کے ذریعے عوام تک پہنچائی جائیں گی۔

والسلام
شعبہ نشریات
حسینی خدمتگار کمیٹی ہانجویرہ

یومِ عاشورہ کے موقع پر خدمتِ عزادارییوم عاشورہ کے دن حسینی خدمتگار کمیٹی ہانجویرہ کی جانب سے عزادارانِ امام حسین علیہ ال...
07/07/2025

یومِ عاشورہ کے موقع پر خدمتِ عزاداری

یوم عاشورہ کے دن حسینی خدمتگار کمیٹی ہانجویرہ کی جانب سے عزادارانِ امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لیے چائے، پانی، دودھ، اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ صفائی اور نظم و ضبط کا بھی مکمل انتظام رکھا گیا، تاکہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ تمام خدمات چہاردہ معصومینؑ کے صدقے میں پیش کی گئیں۔

دعا ہے کہ بحقِ چہاردہ معصومین علیہم السلام، تمام حسینی خدمتگار کمیٹی کے ممبران کو صحت و سلامتی اور اجرِ عظیم عطا ہو۔

شعبہ نشریات
ماجد جعفری

01/07/2025
31/05/2025
13/05/2025

Address

Hanjiwera Payeen
Baramula

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حسینی خدمتگار کمیٹی ہانجی ویرہ پائین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to حسینی خدمتگار کمیٹی ہانجی ویرہ پائین:

Share

Category