09/05/2026
شب کی دہلیز ____ پہ گرتے ہوئے تارے بتا __
تو نے رستے میں کہیں میرا سویرا دیکھا ہے __
آج پھر سے چودھویں کا چاند تنہا آسمان اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا سارا آسمان تاروں سے خالی ویران لگ رہا تھا پورے چاند کی راتیں میرے لئے بہت کربناک گزرتی ہیں تمہاری یاد میرے دل سے یوں تو نہیں جاتی لیکن ان چاند راتوں میں یہ اپنی پوری شدت سے میرے دل کو تڑپاتی ہیں تیری محبت ......!!!
ہاں محبت ....!!!
تیری توجہ کی ایک نظر ......!!!
میرے دل کی لگن ...!!!!
آنسوؤں کی تجلی ....!!!
تیرے شوخ مسکراہٹوں کی روشنی ......!!!
تیرے ساتھ بیتا سرشاری کا لمحہ کوئی .....!!!
یا ہجرکی تلخ سی کروٹ ....!!!
تیرے ساتھ گزرا مسرت کا کوئی پل ....!!!
تیری جدائی میں گزرے اذیت کی کوئی ساعت ....!!!
میری روح سے تیری روح کا تعلق ...!!!!
یا محض ذہنی قربت کا دائرہ ...!!
ایک پھول
ایک چراغ
ایک خوشبو
تنہائی میں خاموشی سے سلگنے کا نام ۔۔۔۔۔
اظہار و بیان کے تمام تر پیمانوں سے بالاتر ....!!
لمحوں رویوں سے نمایاں ہونے والے ایک حسین احساس ...!!!
میری ترستی آنکھوں میں آج بھی جھلملاتی ہے تجھے پانے کی ڈھیروں حسرتیں ....!!!
آج اس مقام پر .....!!!
جہاں تمہارے اور میرے درمیان ایسی دیوار حائل ہے جسے نہ تم۔پار کرسکتی ہو نہ میں پار کر سکتا ہوں یہاں آج حد سے زیادہ ویرانی ہے ہوائیں خنک اور یخ بستہ ہیں میں نے شال کو اپنے گرد لپیٹ کر آخری بار اس کی طرف دیکھا اور گہری سانس لے کر اپنی مخصوص جگہ پر ٹک گیا۔
میرے ذہن میں ماضی کی یادیں گردش کررہی تھی کچھ ایسی یادیں بھی تھی جس سے میرے چہرے پر مسکراہٹیں بھی دوڑتی تھی اور کچھ یادوں سے زار وقطار میرے آنسو بہتے تھے
یہ ان دنوں کی بات تھی جب میری بھری پوری فیملی ایک ساتھ ہی ناشتہ کرتی تھی بچے اسکول بڑے آفس بزرگ ڈرائیونگ روم اور گھر کی خواتین ناشتے کے بعد گھریلو کام نپٹاتی نظر آتی تھی
وہ بھی ڈری سہمی زرد سی چہرہ لئے گم صُم سی ٹیبل پر ناشتے کے لئے ایسے بیٹھی تھی جیسے ابھی ابھی اسے پھانسی کی سزا سنائی گئی ہو
" تمہیں سب یاد تو ہے نہ ...!!؟؟؟" یہ وہ سوال تھا جو وہ خود اپنے آپ سے پوچھتے ہوئے بھی ڈرتی تھی اور میں عین اگزام کے دنوں میں پوچھ پوچھ کر اسے تنگ کرتا تھا
" آج اردو کا پیپر ہے نہ۔ ۔۔۔ تو فکر مت کرو سوال سارے اسی چیپٹر سے آنے والے ہیں ۔۔۔۔" مرحوم کی یاد میں ..!!" میں سارے جہاں کی ہمدردیاں سمیٹے اس سے کہنے لگا
" یہ ۔۔۔۔یہ کونسا چیپٹر ہے ....!!" وہ مجھے آنکھیں پھاڑ کر حیرت سے دیکھنے لگی
Click here to read more
سیدہ ایمن عبدالستار ❤️ ...