Haseen Yaden

Haseen Yaden Haseen Yaden Dr Salman Balrampuri

Happy Father's day💐💐💐باپ ایک سائبان شفقت ہے جس کے سائے میں اولاد پروان چڑھتی ہے۔ باپ کے ہوتے ہوئے اولاد خود کو محفوظ سمج...
16/06/2024

Happy Father's day💐💐💐
باپ ایک سائبان شفقت ہے جس کے سائے میں اولاد پروان چڑھتی ہے۔ باپ کے ہوتے ہوئے اولاد خود کو محفوظ سمجھتی ہے۔ باپ کے ہوتے ہوئے بیٹے بے فکری کی زندگی بسر کرتے ہیں۔والد اللہ تعالیٰ کی طرف سے اولاد کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔ لفظ ’والد‘ کہنے کو تو چار حروف کا مرکب ہے لیکن اولاد کے لیے اپنے اندر ولایت، ایثار و وفا، الفت و شفقت، لطف و کرم، دانائی اور دستگیری سموئے ہوئے ہے۔ اگر اس کی عظمت و رفعت کا پاس کرتے ہوئے اولاد اس کی اطاعت، فرمانبرداری، خدمت اور تعظیم بجا لائے جو اُس کی رضا و خوش نودی کا باعث ہو تو یہ اولاد کے لیے اللہ تعالیٰ کی رضا و خوش نودی کے حصول کا باعث ہوگا۔
والد ایک ثمر بار شجرِ سایہ دار کی مانند ہوتا ہے جو زمانے کی گرم ہواؤں کو خود سہتا ہے اور اولاد کو صرف پھل اور سایہ مہیا کرتا ہے۔ جس طرح سورج حدت کا منبع ہوتا ہے مگر اس کے نہ ہونے سے ساری دنیا اندھیروں میں ڈوب جاتی ہے۔ بالکل اسی طرح والد کا پیار بھی اس کی ڈانٹ ڈپٹ اور سختی میں چھپا ہوتا ہے۔ ایثار و قربانی کا یہ پیکرِ مجسم اولاد کی بہترین تربیت اور روشن مستقبل کے لیے ہمیشہ سراپا دعا رہتا ہے، جس کی دعا کو اللہ تعالیٰ کبھی رد نہیں فرماتا۔
ایک موقع پر باپ کا مقام بیان کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”باپ جنت کے بیچ کا دروازہ ہے، اگر تو چاہے تو اس دروازے کی حفاظت کر یا اس کو ضائع کردے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ذلیل و رسوا ہوا، وہ شخص ذلیل و رسوا ہوا، وہ شخص ذلیل و رسوا ہوا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی، یا رسول اللہﷺکون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے اپنے ماں باپ میں سے دونوں یا کسی ایک کو بڑھاپے میں پایا اور پھر (ان کی خدمت کرکے) جنت میں داخلے کا حق دار نہ بن سکا۔“
باپ وہ ہستی ہے جو اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لے دن رات جٹا رہتا ہے۔ نہ اس کو اپنے آرام کی پرواہ ہوتی ہے اور نہ ہی اپنے صحت کی۔ وہ اپنے دن رات صرف اس جہد میں صرف کرتا ہے کہ کچھ اور محنت کرلوں تو اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کرلوں۔اپنی اولاد کی ہر اس خواہش کو پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے جو وہ اپنے بچپن میں پوری نہیں کرپایا۔باپ وہ ہستی ہے جو دن کو دن نہیں سمجھتا۔ راتوں کو بھی فکر معاش میں بے چین رہتاہے۔ باپ کبھی ہمیں اپنی پریشانی یا الجھن نہیں بتاتا بلکہ خود سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہر مشکل اور دشواری کا سامنا کرتا ہے۔حالات جتنے بھی ناساز ہوں وہ خود سامنا کرتا ہے۔ دن بھر کی مشقت کے بعد پہلا خیال اپنے بچوں کا آتا ہے کہ بچے میرے منتظر ہوں گے کیوں نہ جاتے ہوئے اپنی جیب کے مطابق ٹافی سموسے جلیبی یا ان کا من پسند کوئی کھلونا لیتا جاوں یا اس کو اپنے بچے کی کوئی فرمائش یاد آجاتی ہے جو ننھے نے گھر سے نکلتے وقت کر ڈالی تھی۔
باپ اک چھت کی مانند ہوتا ہے جس طرح اک چھت گھر کے مکین کو موسم کے سرد گرم ماحول سے محفوظ رکھتی ہے اسی طرح باپ موسم کے نارواں سلوک سے ہمیں تحفظ دیتا ہے۔ آندھی طوفان، گرج چمک اور گنگھور گھٹا سے بچا کے رکھتا ہے۔
باپ شفقت محبت اور ایثار کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ اس کا غصہ وقتی ہوتا ہے اگر وہ غصہ ہو بھی جائے تو اندر ہی اندر انتظار کرتا ہے کہ اسے منا لیا جائے۔ وہ اوپر سے تو سخت ہوتا ہے پر اندر سے بالکل سادہ ہوتاہے۔ صرف اس کے اس کی جھوٹی انا اپنے شفقت کا اظہار نہیں کرنی دیتی جو کہ ہمارے معاشرے کی عطا کردہ ہے۔
باپ جیسا بھی ہو باپ ہوتا ہے۔ اک گھنا سایہ دار درخت جو خود تو دھوپ طوفان بارش میں کھڑا رہتا ہے پر اپنے سائے میں رہنے والوں کو تحفظ دیتا ہے۔ اس کی شاخوں پہ کتنے ہی پرندے پلتے پھولتے ہیں۔ باپ کا وجود بے پناہ عزیز اور ضروری ہوتا ہے۔ باپ جیسا کوئی نہ ہوتا ہے اور نا ہوسکتا ہے۔
کبھی ان کی طرف سے دل رنجیدہ ہوجائے یا ان کے بار بار بھول جانے یا سوال کرنے کی عادت طبیعت کو گراں گزرے تو اس وقت کو یاد کرلیا کریں جب آپ اپنی توتلی زبان میں گھنٹوں اک ہی سوال دہرایا کرتے تھے اور ہر بار یہی شخص جو اس وقت عمر کے اس حصے میں پہنچ چکا ہے۔ اپ کو پیار سے اک ہی جواب بتایا کرتا تھا۔ آپ بھی اسی پیار و محبت سے جواب دہرایا کریں۔یاد رکھئے ماں باپ کی رضا اللہ کی رضا ہے۔
ہم جتنے بڑے عالم ہوجائیں عبادت گزار ہوجائیں لاکھوں روپے اللہ کی راہ پہ لٹا دیں۔ چاہے جتنے اخلاق کا مظاہرہ کریں لیکن اگر ہمارا حسن سلوک اپنے والدین سے اچھا نہیں ہوا تو ہم سے زیادہ اللہ کا قہر کا حقدار کوئی نا ہوگا۔
اگر جنت کی طلب ہے تو ماں جس کے قدموں تلے جنت ہے اور باپ جوکہ جنت کا دروازہ ہے۔ ان دونوں کو راضی رکھنا ہوگا۔ ٹھیک اسی طرح رحم کرنا ہوگا جس طرح انہوں نے ہم پر رحم کیا۔ جب ہم گوشت کے اک لوتھڑے کے سوا کچھ نہ تھے۔
جائیے کمائیے اپنی جنت۔ آپ کے والد اگر ناراض ہیں تو منالیجیے۔ جن کے والد حیات ہیں ان کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ دعاوں کا خزانہ جمع کر پائیں۔ اللہ نہ کرے کہ دیر ہوجائے اور آپ اپنے والد کا کچھ حق ادا کرنے سے بھی محروم رہ جائیں۔ وقت گزر جائے تو واپس نہیں آتا صرف یادیں رہ جاتی ہیں اسی لئے ہمیں وقت کی قدر کرتے ہوئے ان لمحات کو خوبصورت بنا لینا چاہیے۔ اس طرح وقت امر ہوجاتا ہے۔

اللہ سب کے والدین کو سلامت رکھے۔

*कक्षा 6 तथा 9 के लिए प्रवेश परीक्षा का परिणाम हुआ घोषित* कक्षा 6 तथा 9 के लिए क्रमशः 20/01/2024 एवं 10/02/2024 को संपन्...
31/03/2024

*कक्षा 6 तथा 9 के लिए प्रवेश परीक्षा का परिणाम हुआ घोषित* कक्षा 6 तथा 9 के लिए क्रमशः 20/01/2024 एवं 10/02/2024 को संपन्न हुई प्रवेश परीक्षा का परिणाम सीबीएसई द्वारा जारी कर दिया गया है। परीक्षा परिणाम को नवोदय विद्यालय समिति की मुख्य वेबसाइट पर जाकर देख सकते है।

*कक्षा 6 के लिए लिंक*
https://cbseit.in/cbse/2024/NVS_RST/Result.aspx

*कक्षा 9 के लिए लिंक*
https://cbseit.in/cbse/2024/NVS_RST/ResClsIX.aspx

01/01/2023

JNV BAHRAICH EVENING ASSEMBLY

Address

Jnv Bahraich
Bahraich Railway Station Area
271825

Telephone

+919897908383

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haseen Yaden posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Haseen Yaden:

Share

Category