21/08/2026
*آئینہ معاشرہ*— _"ہمارے معاشرے کا عکس، ہماری فکر کی آواز"_
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بےحد خوشی ہو رہی ہے کہ ای سی این (ECN) باشندگان نصیرپور کے لیے ایک نئی فکری و اصلاحی کاوش کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔
ہم ایک سہ ماہی پمفلٹ بعنوان ’’ *آئینہ معاشرہ* ‘‘ شائع کرنے جا رہے ہیں ، جس کے متعدد مقاصد ہیں۔ ان میں ایک اہم مقصد ہمارے معاشرے میں مثبت فکری، اخلاقی، تعلیمی اور سماجی شعور کو فروغ دینا ہے۔ دوسرا مقصد اہل نصیر پور کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنی تحریری و تصنیفی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی کوشش کر سکیں۔
اس سلسلے میں تمام اہل قلم کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس کاوش میں اپنا حصہ ضرور شامل کریں اور اپنی تحریری صلاحیتوں کو مثبت و تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کریں۔
تفصیلات اور ضروری ہدایات برائے محررین ویڈیو اور مندرجہ ذیل ( لنک ) ہدایات میں درج ہیں۔ تمام اہل قلم سے گزارش ہے کہ تحریر شیئر کرنے سے قبل ان ہدایات کا بغور مطالعہ ضرور کریں۔
تفصیلات و ہدایات برائے محررین:
https://drive.google.com/file/d/16P73sXoVdv1IYkSb5eiXmm_8EbFr4uqs/view?usp=drivesdk
مواد شیئر کرنے کے لیے گوگل فارم:
https://forms.gle/2ij3bhf8iKnWnmXU7
اگر اس نئی کاوش کے حوالے سے آپ کے ذہن میں کوئی مشورہ ، تجویز یا رائے ہو تو ہمیں ضرور آگاہ کریں۔ آپ کی آرا ہمارے لیے نہایت قیمتی ہیں۔
والسلام
ابو حذیفہ فلاحی علیگ
مدیر - آئینہ معاشرہ ، ای سی این
21 اگست 2026
YouTube:
https://youtube.com/