05/04/2026
اپیل برائے دعاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ حضرت مولانا خیرالانام صاحب مدنی ہیں، ایک نہایت بااخلاق، متقی اور باعمل عالمِ دین، جو صوم و صلوٰۃ کے پابند اور صبر و قناعت کا عملی نمونہ ہیں۔
گزشتہ تقریباً 20–22 سالوں سے مسلسل ڈائیلاسس پر ہیں، اور حال ہی میں برین ہیمرج کے باعث ICU میں زیرِ علاج ہیں، علاج کے اخراجات تقریباً 9 لاکھ روپے تک پہنچ چکے ہیں، تین بچے ہیں، مگر کوئی کمانے والا نہیں، بڑا بیٹا ابھی نویں جماعت میں زیرِ تعلیم ہے۔
گھریلو حالات انتہائی تشویشناک ہو چکے ہیں۔
آپ سب سے درد مندانہ گزارش ہے کہ ان کے لیے خصوصی دعا فرمائیں:
اَللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا
(صحیح البخاری: 5742، صحیح مسلم: 2191)
اور اپنی حیثیت کے مطابق مالی تعاون بھی ضرور کریں
کم سے کم پچاس روپے ہی سہی!
یقیناً آپ کی یہ مدد اللہ تعالیٰ کے ہاں صدقۂ جاریہ اور آخرت کا قیمتی ذخیرہ بنے گی، جزاکم اللہ خیراً
دعاء گو
ابو حارث مفیض الدین الریاضی