09/10/2026
اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کے شوہر محمد حمزہ حبیب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی گہری محبت کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں حمزہ حبیب نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے لیے انتہائی رومانوی اور پوزیسو کیپشن لکھا کہ "تم میری ملکیت ہو اور میں تمہارے معاملے میں خود غرض ہوں"۔
دونوں کی اس سوشل میڈیا پوسٹ اور منفرد اندازِ بیان پر مداحوں کی جانب سے خوب دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور یہ محبت بھرا پیغام انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔