Civic Politics of Okara

Civic Politics of Okara This Page is for Honorable Citizen of Okara District for the Open Discussion on Local Politics.

03/09/2026
03/09/2026

حویلی لکھا: 14 سالہ کمسن ملازمہ سے درندگی، حاملہ ہونے پر تشدد کر کے گھر سے نکال دیا۔ حویلی لکھا کے نواحی گاؤں ماتاں والا میں 14 سالہ ذہنی طور پر سادہ کمسن ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے کمسن بچی کے 2 سے 3 ماہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متأثرہ کمسن بچی گزشتہ چار ماہ سے مقامی چوہدری کے گھر بلا معاوضہ، صرف دو وقت کی روٹی اور کپڑوں کے عوض کام کاج کر رہی تھی۔ الزام کے مطابق اس دوران مبینہ طور پر چوہدری غلام نبی اور اس کے بیٹے احمد نے بچی کی کمسنی اور بے بسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا۔ چار روز قبل واقعے کا علم ہونے پر ملزم احمد کی والدہ بصریٰ بی بی نے الٹا مظلوم بچی پر شدید تشدد کیا اور اسے گھر سے نکال دیا۔ گھر پہنچ کر بچی کی طبیعت بگڑنے، بخار اور الٹیاں ہونے پر جب لواحقین نے ڈاکٹر سے چیک اپ اور الٹراساؤنڈ کروایا تو حمل کا انکشاف ہوا۔ مظلوم خاندان کا موقف ہے کہ تمام تر شواہد کے باوجود تھانہ حویلی لکھا پولیس ملزمان کے اثر و رسوخ کے باعث مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے، جبکہ بااثر ملزمان کی جانب سے انہیں مسلسل سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ متأثرہ خاندان نے آئی جی پنجاب اور DPO اوکاڑہ سے فوری نوٹس لینے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔🥲🥲🥲🥲🥲

دیپالپور: وزیر اعلی پنچاب نے اپنے آفیشل پیج سے ایک تصویر شئیر کی ہے جو کے حقیقت میں دور دور تک آپس میں نہیں ملتی۔ چیف آف...
03/09/2026

دیپالپور: وزیر اعلی پنچاب نے اپنے آفیشل پیج سے ایک تصویر شئیر کی ہے جو کے حقیقت میں دور دور تک آپس میں نہیں ملتی۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دیپالپور عمیر سلطان صاحب دفتر سے باہر نکلیں اور دیپالپور کے گرد نواح کا وزٹ کریں ۔بس آفیسرز کے ساتھ تصاویر نا بنوائیں ۔

دیپالپور: RO واپڈا دیوان ارشد کو ایف آئی نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
03/09/2026

دیپالپور: RO واپڈا دیوان ارشد کو ایف آئی نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

02/09/2026

کیا یہ معاشرے/مولوی کی حقیقت ہے۔؟؟؟

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civic Politics of Okara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share