01/06/2026
"SALUTE TO MR KHALID KHURSHID FORMER CM GB,A LOYAL CHOICE OF IMRAN KHAN"
میں گلگت بلتستان میں صرف ایک شخص کو جانتا ہوں، جن کا نام خالد خورشید ہے۔ میں یہی سمجھتا ہوں کہ خان صاحب کے سیاسی فیصلوں میں سب سے بہترین فیصلہ خالد خورشید صاحب کو وزیراعلیٰ منتخب کرنا تھا۔ پارٹی نے بہت سے لوگوں پر احسان کیا، لیکن انہوں نے اس احسان کا بدلہ سود سمیت واپس کیا۔ خان صاحب کے ساتھ وفاداری نبھانے کی وجہ سے انہیں وزیراعلیٰ کی کرسی سے ہاتھ دھونا پڑا۔ وہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، لیکن پھر بھی ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہیں دیکھ کر مجھے گلگت بلتستان کے عوام سے امید پیدا ہوتی ہے کہ وہ ایک غیرت مند قوم ہیں؛ وہ ووٹ بھی دیں گے اور اپنے ووٹ کا تحفظ بھی کریں گے۔ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، تاریخ بہادروں، اصول پرستوں اور ظلم کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔ خالد خورشید صاحب اب وزیراعلیٰ تو نہیں ہیں، لیکن سارے پاکستان میں جو قدر اور عزت ان کی ہے، وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔ مجھے ان کے ساتھ اپنے تعلق پر فخر ہے۔
صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان