JK NAP Manchester

JK NAP Manchester Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JK NAP Manchester, Political organisation, Manchester, Ashton-under-Lyne.

03/08/2016
19/04/2016
18/04/2016
08/02/2016

1830کی دہائی میں مہاراجہ جمو ں ڈوگرہ گلاب سنگھ نے اپنے آقا رنجیت سنگھ کی خوشنودی کےلیے پونچھ ریاست کی نہتی عوام کی منظم منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی کی۔ مذہبی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کیا۔ ہندو مسلم کے لیے الگ الگ قانون نافظ کیے۔ ڈوگروں کو آقا بنا دیا گیا اور ریاست کی اکثریتی عوام مسلمانوں پر چولہا ٹیکس ، کھڑکی ٹیکس،ہوا ٹیکس ،پانی ٹیکس،سے لے کر تمام ضروریات زندگی تک رسائی ناممکن بنا دی گی۔ 16 مارچ 1846 کے بیعنامہ امر تسر کے تحت مہاراجہ کے مظالم قریبی ریاستوں ہزارہ مری اور کشمیر سے ہوتے ہوئے 1870 کی دہائی میں گلگت تک پہنچ گے۔ پہلے سکھوں پھر انگریزوں کی پشت پنائی میں مہاراجہ نے ان ریاستوں کی عوام کا قتل عام کیا۔ لیکن سکھوں اور انگریزوں کے اقتدار کا سورج غروب ہوتےہی گلاب سنگھ کے ساتھ بھی وہی ہونا تھا جو اس کے آقاوں کے ساتھ ہوا۔ سو سال سے ڈوگرہ حکمرانوں کی مذہبی تنگ نظری اور قتل وغارت سے تنگ جموں کشمیر کی عوام نے منظم انداز میں بغاوت کی۔ اور باآخر 4 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں کشمیر میں نافظ تمام کالے قوانین کو منسوخ کر کے ریاست کے موجودہ دارلحکومت مظفرآباد میں آزاد وخودمختار ریاست جموں کشمیر کی بنیاد رکھی اور عبوری حکومت جمہوریہ کشمیر کا قیام عمل میں لایا۔ عبوری حکومت کی طرف سے یہ اعلان کر دیا گیا تمام وزراء اورملازمین پر یہ فرض عائد ہوتا ہے۔ وہ جمہوریہ کشمیر کے احکامات کی پوری پابندی کریں۔ جو کوئی فرد اس قائم کردہ آئینی حکومت کی غلاف ورزی کرے گا۔ یا کسی دوسرے طریقے سے معزول شدہ مہاراجہ کی امداد یا حوصلہ افزائی کرے گا اسے عبوری حکومت کے قوانین کے مطابق سزا دی جائے گی۔ ۔ ریاست جموں سے ڈوگرہ حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے اورجمہوریہ کشمیر عبوری حکومت کے قیام کی خبر 8 اکتوبر 1947 کو لاہور سے "دی سول اینڈ ملڑی گزٹ" ، انگریزی اخبار "دی لائیٹ" برطانیہ سے" لندن ٹائم" اور بنگال سے اخبار "دی سٹیمین" میں جاری کی گی تھی۔ دوسری طرف ڈوگرہ حکمرانوں کا آخری بادشاہ مہاراجہ ہری سنگھ ریاستی عوام کی بغاوت سے خوف زدہ ہو کر دہلی بھاگ گیا۔ یوں ڈوگروں کے اقتدار کا سورج ہمشیہ کےلیے غروب ہوا۔

19/01/2016

JKNAP UK 3rd Workers Convention Oldham 2016

Address

Manchester
Ashton-under-Lyne
M52

Telephone

+447520221086

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JK NAP Manchester posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organisation

Send a message to JK NAP Manchester:

Share