Pakistan Political Updates

Pakistan Political Updates پاکستان میں ترقی خوشحالی اخلاقی قدروں عوام میں آسانی اور مضبوط قوم بننے کے لیئے ہمارا ساتھ دیں

06/01/2026

یہ بچہ گزشتہ روز سے اپنے گھر خوازہ خیلہ فرحت آباد سے لاپتہ ہے۔۔۔ گھر والے بہت پریشان ہیں۔ بچے کا نام منصور خان ولد عمر علی ہے۔ اگر کسی کو اس بچے کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں۔ شکریہ ڈیلی آواز ٹائمز اسلام آباد 🟦🟦👇👇
03425761440

06/01/2026

Must watch

کتا تھیلے سے باہر آگیا؟  یہ عادل راجا کی دو گھنٹے پہلے کی ٹویٹ ہے۔ اس میں یہ بڑے فخر سے بتا رہا ہے کہ میں اسرائیلی میڈیا...
06/01/2026

کتا تھیلے سے باہر آگیا؟ یہ عادل راجا کی دو گھنٹے پہلے کی ٹویٹ ہے۔ اس میں یہ بڑے فخر سے بتا رہا ہے کہ میں اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دینے والا ہوں اور میں انکو بتاؤنگا کہ پاکستان کی فوج اسرائیل کے خلاف کون کونسے کھیل کھیل رہی ہے۔

یہ موصوف اس سے پہلے انڈین میڈیا پر انڈیا کو بھی یہی سب بتا چکے ہیں۔ اگر یاد ہو تو سال پہلے پہلگام حملے پر سب سے پہلے اسی نے کہا تھا یہ پاکستان کی فوج نے کیا ہے۔

تو انڈیا نے پاکستان کا کیا بگاڑ لیا اور اسرائیل پاکستان کا کیا اکھاڑ لے گا؟

البتہ خطرناک بات یہ ہے کہ یہ اسرائیلی ٹٹو پی ٹی آئی کا بیانیہ بناتا ہے۔ اس کی اس ٹویٹ پر بھی کمنٹس میں پی ٹی آئی والوں کی بڑی تعداد اسکو سپورٹ کر رہی ہے۔ تو کیا واقعی ان لوگوں سے عمران خان نے صحیح اور غلط میں فرق کرنے کا شعور چھین لیا ہے؟
مرزا غالب
کچھ فرماو گے؟

میجر خوشدل ابرار دھماکے کے بعد میجر خوشدل کے دونوں پاؤں بری طرح زخمی ہوگئے اور ہڈیاں ریزہ ریزہ ہوگئیں، بدقسمتی سے ڈاکٹر ...
06/01/2026

میجر خوشدل ابرار

دھماکے کے بعد میجر خوشدل کے دونوں پاؤں بری طرح زخمی ہوگئے اور ہڈیاں ریزہ ریزہ ہوگئیں، بدقسمتی سے ڈاکٹر کے پاس دونوں پاؤں کاٹنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

پلیز اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں 🤲

Following

مقبُوضہ جمُوں و کشمیر سے انتہائی تشویشناک خبر!!!راجوری ضلع میں گُزشتہ ایک ہفتے سے جاری فو-جی آپری-شن میں بھارتی فو-ج کے ...
06/01/2026

مقبُوضہ جمُوں و کشمیر سے انتہائی تشویشناک خبر!!!
راجوری ضلع میں گُزشتہ ایک ہفتے سے جاری فو-جی آپری-شن میں بھارتی فو-ج کے ساتھ اسر-ائیلی کما-نڈوز اور اسر-ائیلی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ اسر-ائیلی فو-ج براہِ راست کشمیری مُسلمانوں کے خلاف میدان میں اتاری گئی ہے۔
غاصب افو-اج نے راجوری کے علاقوں میں اندھا دُھند فائرنگ کی، ہیلی کاپٹروں سے نگرانی بڑھا کر خوف و ہراس پھیلایا اور تلاشی کی آڑ میں معصُوم شہریوں کے گھروں میں گُھس کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس بربریت کو دُنیا کی نظروں سے چھپانے کے لیے انٹرنیٹ بند اور میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عائد ہے۔
فلسط-ین میں معصُوموں کا خُون بہانے والی اسرا-ئیلی فوج اب بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر میں مُسلمانوں کی منظم نسل ک-شی کا مشترکہ ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ "یہو-د و ہنو-د" کا وہ گٹھ جوڑ ہے جس پر عالمی ضمیر خاموش ہے۔ کشمیری عوام اس ظلم کے خلاف تنہا نہیں ہیں۔

🚨 بلوچستان بھر میں کئی خاندانوں نے مسلح گروہوں سے مبینہ تعلق کی بنا پر اپنے رشتہ داروں سے سرعام دوری اختیار کر لی ہے۔ لس...
06/01/2026

🚨 بلوچستان بھر میں کئی خاندانوں نے مسلح گروہوں سے مبینہ تعلق کی بنا پر اپنے رشتہ داروں سے سرعام دوری اختیار کر لی ہے۔

لسبیلہ، پنجگور، گوادر اور کوئٹہ میں الگ الگ پریس کانفرنسوں اور اعلانات کے دوران لواحقین نے کہا کہ اگر ان کے رشتہ دار کسی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے تو وہ کوئی ذمہ داری نہیں اٹھائیں گے۔

فارن پالیسی ایک بہت پیچیدہ اور سنجیدہ مسئلہ ہے کوئی نشئی اس کو نہیں چلا سکتا ریاست کے زمہ دار جانتے ہیں وہ کیا کر رہے ہی...
05/31/2026

فارن پالیسی ایک بہت پیچیدہ اور سنجیدہ مسئلہ ہے کوئی نشئی اس کو نہیں چلا سکتا ریاست کے زمہ دار جانتے ہیں وہ کیا کر رہے ہیں کیوں کر رہے ہیں اور کیا پاکستان کے مفاد میں ہے اور وہ سب یاد بھی رکھتے ہیں کے کس نے کس وقت پاکستان کا ساتھ دیا یا پاکستان کے خلاف قوتوں کا ساتھ دیا اور بدلہ لینا بھی جانتے ہیں روس اپنے پرانے زخم چاٹ رہا ابھی تک

لگ بھگ ہفتہ قبل ہونے والا کوئٹہ ٹرین حملہ متبادل مغربی میڈیا پر اہم تجزیہ کاروں کی توجہ کھینچ رہا ہے۔ اس موضوع کو وہاں س...
05/31/2026

لگ بھگ ہفتہ قبل ہونے والا کوئٹہ ٹرین حملہ متبادل مغربی میڈیا پر اہم تجزیہ کاروں کی توجہ کھینچ رہا ہے۔ اس موضوع کو وہاں سی آئی اے کے سابق اعلی افسر لیری جانسن نے چھیڑا ہے۔ لیری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ٹرین حملہ محض کسی دہشتگرد گروپ کا روٹین حملہ نہیں بلکہ یہ ٹرین پوری منصوبہ بندی کے ساتھ موساد کا چنا گیا ہدف تھی۔ قابل غور بات لیری کے الفاظ کا انتخاب ہے۔ وہ یہ نہیں کہتے کہ لگتا ایسا ہے کہ یہ حملہ شاید موساد نے کروایا ہو۔ وہ ٹھوس لہجے میں کہتے ہیں کہ یہ حملہ موساد نے ہی کروایا ہے۔

پھر ایک اہم چیز یہ کہ لیری محض اس حملے تک نہیں رہتے بلکہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ موساد نے بلوچوں تک رسائی کس طرح حاصل کی تھی؟ وہ اسے 40 سال پیچھے لے جاکر بیان کرتے ہیں کہ پہلی بار جب موساد نے یہ روابط قائم کئے تھے تو امریکی سی آئی اے کا نام استعمال کرکے کئے تھے۔ یعنی اس وقت کے موساد اہلکاروں نے خود کو سی آئی اے اہلکاروں کی حیثیت سے متعارف کروایا تھا۔ اپنی اصل شناخت انہوں نے کچھ سال بعد ظاہر کی تھی۔ لیری جانسن کی یہ بات یوں اہمیت رکھتی ہے کہ اسی دور میں وہ اس لاکربی طیارہ کیس کی تحقیق میں مشغول تھے جو قذافی سے منسوب ہے۔ یوں اس خطے اور آس پاس کی صورتحال سے وہ اچھی طرح واقف تھے۔

دہشتگردی سے جڑے امور کا ادراک رکھنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ جب کوئی فارن انٹیلیجنس ایجنسی ٹرین حملے جیسا بڑا قدم اٹھاتی ہے تو اس کے ذریعے بالعموم وہ کوئی فوری نتیجہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ سو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کوئٹہ ٹرین حملے سے موساد کا وہ فوری مطلوب کیا ہے؟ لیری جانسن اس حوالے سے 2 مقاصد بیان کرتے ہیں۔ پہلا لانگ اور دوسرا شارٹ ٹرم۔ لیری کے بقول پچھلے ایک سال کے دوران پاکستان جس طرح مشرق وسطیٰ میں فعال ہوا ہے یہ سیدھا سیدھا اسرائیل کو چیلنج ہے۔ ایٹمی اسرائیل کے مقابلے پر اب مشرق وسطیٰ کی بساط پر ایٹمی پاکستان کھل کر سامنے آچکا۔ وہ پاکستان جس کے ساتھ چھیڑ خانی میں ذرا سی مس کیلکولیشن اسرائیل کے لیے مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

بات کو مزید کھولتے ہوئے لیر جانسن کہتے ہیں کہ پاکستان کی یہ پیشرفت محض اتنی سی نہیں کہ سعودی عرب اور ایک آدھ مزید عرب ملک کو سیکیورٹی دیدی بلکہ اس کی گہرائی اس سے کہیں زیادہ ہے۔ وہ کہتے ہیں، یہ خطے کے ممالک کی صورت میں ایک ایسے ملٹری اتحاد کی جانب پیشرفت ہے جس میں آگے چل کر ترکی، مصر اور ایران جیسے اہم ممالک بھی ہمیں شامل نظر آئیں گے۔

اور جب ایسا ہوگا تو حالیہ تاریخ میں پہلی بار مسلم دنیا کا مشرق وسطیٰ پوری طرح مسلم کنٹرول میں ہوگا۔ اور اسے کسی بھی مغربی ملک کی نام نہاد مدد درکار نہ ہوگی۔اس کا سیدھا سیدھا مطلب یہ ہوا کہ اسرائیل کا صرف گریٹر اسرائیل والا خواب ہی نہیں بکھرے گا بلکہ اس کی اپنی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوجائیں گے۔وہ پوری دیدہ دلیری کے ساتھ غزہ نسل کشی جیسے واقعات دہرا نہیں پائے گا۔ مستقبل میں ایسے کسی بھی اقدام پر اسے پہلے اس مسلم ملٹری اتحاد سے وارننگ ملے گی، اور باز نہ آنے پر ایک ایسی بڑی یلغار ہوگی جس کی مار اسرائیل ہفتہ بھر بھی نہیں سہ سکے گا۔اور پہلی بار ایسا ہوگا جب امریکا کی پوری ٹیکنالوجیکل مدد اسرائیل کے کسی کام نہ آسکے گی۔ لیری جانسن کے مطابق یہ اسرائیل کو درپیش وہ لانگ ٹرم چیلنج ہے جسے پاکستان لیڈ کر رہا ہے۔

کوئٹہ ٹرین حملے کا شارٹ ٹرم ہدف لیری جانسن پاکستان کی وہ ثالثی بتاتے ہیں جسے اب امریکا کی مشہور زمانہ اسرائیلی لابی بھی کھل کر چیلنج کے طور پر ٹریٹ کر رہی ہے۔ ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سول ملٹری کشمکش ہمیشہ ہی ایک اہم مسئلہ رہا ہے۔ کئی وزرائے اعظم اسی کشمکش کے نتیجے میں رخصت ہوئے ہیں۔ مگر خارجہ پالیسی میں یہ ملٹری رول ہمیشہ پس پردہ رہا ہے۔فرنٹ پلیئر کے طور پر ہمیشہ دفتر خارجہ ہی فعال نظر آیا ہے۔ لیکن ایران امریکا مصالحتی مشن میں پہلی بار فوج کے سربراہ خود فرنٹ پر ہیں۔ یہ محض شوقیہ یا ذاتی نام نمود کے شوق کے سبب نہیں۔ بلکہ ایک سوچھی سمجھی اسٹریٹیجک موو ہے۔

اس موو کے ذریعے فیلڈ مارشل عاصم منیر نیتن یاہو پر واضح کر رہے ہیں کہ سفارتکاری کا یہ عمل محض روایتی سفارتکاری نہیں بلکہ ایک ایسی ’ملٹری سفارتکاری‘ ہے۔ جس کا مکمل کنٹرول وزارت خارجہ کی بجائے وزارت دفاع کے پاس ہے کیونکہ معاملہ ہی جنگی ہے۔ لہٰذا اسے ناکام بنانے کی کوشش سے قبل اس اسرائیل کو 10 بار سوچنا ہوگا، جو پہلے ہی اس جنگ کی صورت ایک جائز ٹارگٹ کے طور پر آسان ہدف ہے۔ یعنی اس کوشش کی ناکامی کی صورت میں پاکستان کی ملٹری کے پاس ممکنہ طور اسرائیل کو سبق سکھانے کے لیے بہت سے آپشنز موجود ہوں گے۔ یوں گویا یہ نیتن یاہو کو ہی طے کرنا ہوگا کہ اسے مصالحتی پاکستان قبول کرنا چاہیے یا پس پردہ حربی؟

قابل غور نکتہ یہ ہے کہ اس سب کے باوجود کوئٹہ ٹرین حملہ ہوگیا۔ اگر اس کے پیچھے واقعی موساد موجود ہے تو یہ قابل فہم ہے۔ اگر آپ نے حالیہ عرصہ میں اسرائیلی میڈیا کو فالو کیا ہو تو وہاں اب انتہائی اہم افراد کی جانب سے یہ تک کہا جا رہا ہے کہ گریٹر اسرائیل چھوڑیے اب ہمارے پاس اپنے بچاؤ کی واحد صورت یہ بچی ہے کہ 1967 سے قبل والی حدود میں لوٹ جائیں اور فلسطینی ریاست کو قبول کر لیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ مسلم دیا کو گارنٹی دیں کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف مزید جارحیت کے ارتکاب سے تائب رہیں گے۔

جانتے ہیں یہ خوفزدہ آوازیں کیوں زور پکڑ رہی ہیں؟ کیونکہ پہلی بار خود اسرائیلیوں کو اس ہولناک حقیقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ امریکا تحفظ فراہم کرنے کے لائق نہیں رہا۔ اسرائیل تو خود پدی جتنا ہے، اس کی اصل طاقت امریکی طاقت ہی رہی ہے۔ اور امریکا ابھی حال ہی میں بیجنگ کے ’مردانہ طاقت‘ بحالی والے کلینک کے دروازے پر دیکھا گیا ہے۔ جیو اسٹریٹیجی کا شعور رکھنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ یہ ابھرتی عالمی طاقت کے آگے باعزت علامتی سرنڈر کا امکان تلاش کرنے کی ہی کوشش تھی۔ اور صدر شی اسی لیے عزت سے پیش آئے تاکہ جو اس بار یہ کہہ رہا ہےکہ میرے ایک دوست کو مردانہ کمزوری کا سامنا ہے، وہ اگلی بار کھل کر کہہ سکے کہ خود اس کو یہ چیلنج درپیش ہے۔

خوفزدہ فرد ہو یا ملک، کرتا وہ اوٹ پٹانگ حرکتیں ہی ہے۔ سو کوئٹہ ٹرین حملہ ایک ایسا ہی بلنڈر ہے۔ اس کے جواب میں پاکستان کو اسرائیل کے خلاف اسی طرح کا قدم اٹھانے کی ضرورت نہیں۔ ہم تو پہلے ہی اس سے بڑا گیم پلان بنا چکے، ہمیں اسی کو آگے بڑھاتے جانا ہے۔ وہ گیم پلان جس کے نتیجے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل کو آکسیجن کم اور زمین تنگ ہوتی محسوس ہو گی۔ ہم نے اس کے گرد بس امت مسلمہ کا سرکل پورا کرنا ہے۔ یہ سرکل پورا ہوتے ہی اسرائیل کو اچھی طرح سمجھ آجائے گا کہ اب دریائے نیل و فرات کی بات کرنا کسی لطیفے سے کم نہ ہوگا۔ اب نیل و فرات نہیں ان علاقوں کی بات ہوگی جو 1967 میں اس نے قبضہ کیے۔ مسلم ممالک کے لیے اس مؤقف پر جارحانہ پوزیشن لینا محض سیاسی ہی نہیں بلکہ اخلاقی و قانونی طور پر بھی بہت ہی آسان ہوگا۔ کیونکہ اس پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ہے۔ وہ قرارداد جس کے تحت یہ علاقے مقبوضہ ہیں، اور اسرائیل نے خالی کرنے ہیں۔ نہیں کرے گا تو کوئی بعید نہیں کہ اگلی جنگ معاملے کو 1948 سے بھی پیچھے پہنچا دے۔ وہ دن ہوا ہوئے جب امریکی پسینہ صیہونیت کے لیے گلاب تھا۔
RiyatUllah Farooqi

Rajori encounterشاہین 🦅 اپنے مقام پر پہنچ گئے انڈین راجوری جنگل میں خاک چھان رہے ہیں 💪یہ ہے ہندی سینا جو اس ٹائم راجوری ...
05/31/2026

Rajori encounter
شاہین 🦅 اپنے مقام پر پہنچ گئے انڈین راجوری جنگل میں خاک چھان رہے ہیں 💪

یہ ہے ہندی سینا جو اس ٹائم راجوری کے جنگل میں 2 بندوں کو دوند رہی ہیں جس میں ان کے پاس سنائپر جدید تجربہ کے کتے اور ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جارہا ہے 8 دن ہوگے ہیں ان کا کچھ نہیں ہوا اور کہتے ہیں ابھی operation sindoor abhi ختم نہیں ہوا۔۔۔۔

اس وزیر دفاع کی باتیں اور جزباتی بیان سن لیں ، کہتا ہے پاکستان اب کبھی بھی افغانستان پر فضائی حملہ نہیں کر سکے گا ، افغا...
05/31/2026

اس وزیر دفاع کی باتیں اور جزباتی بیان سن لیں ، کہتا ہے پاکستان اب کبھی بھی افغانستان پر فضائی حملہ نہیں کر سکے گا ، افغانستان روس سے ائیر ڈیفنس سسٹم خرید چکا ہے ، یہ سب ملا یعقوب نے روس سے واپسی پر کریملن ائیر پورٹ پر کی

چلیں یہ تو جزباتی لوگ ہیں ، نسوار کی مقدار تھوڑی اوپر نیچے ہو گئی ہو گی اس لیے ان کی عقل کام نہیں کر رہی میں ان کو بتا دیتا ہوں کہ انہیں ائیر ڈیفبس سسٹم نہیں بلکہ اس کا لارا ملا ہے ، روس نے انہیں کہا ہے اگر تم ہر سے عالمی پابندیاں ختم ہو گئی تو صرف ائیر ڈیفبس کیا سارے کا سارا اسلحہ روس سے خریدنا ہمیں کیسے برے لگتے ہیں کیا ؟

لیکن کیا کریں امریکہ کا ایک طرف پالتا بھی ہے تو باندھ کر مارتا بھی ہے وہ ہر مہینے چالیس ملین ڈالر کے نئے نیے نوٹ جہاز بھر بھر کر بھیجتا ہے اس کے ساتھ کڑی شرائط بھی بھیجتا ہے کہ یہ کہاں خرچ ہو گا اور کہاں نہیں ، اگر افغانستان نے ان پیسوں سے روسی ائیر ڈیفنس کی قیمت ادا کی تو امریکہ ان کو کیسے دینا بند کر دیں گے ، پھر کیا ہو گا ؟ ان کی نسوار تو بند ہو گی ہی پھر ان کے جہازوں میں تیل بھی ختم ہو جایے گا جس کو اڑا کر روس گیے تھے اور وہاں جا کر معاہدے کر کے آیے تھے ،
پھر پاکستان کے کسی بھی حملے کی کسر باقی رہے گی ہی نہیں ان کے لیے این آر ایف ہی اکیلی بہت ہو گی ۔

باقی ملا یعقوب کی باتیں سن لیں اچھی کامیڈی کرتا ہے۔۔۔

اوہو ایک بات رہ گئی ،، افغانستان کو یاد کروا دیں پاکستان کے پاس روسی ائیر ڈیفبس سسٹم تباہ کرنے کا شاندار تجربہ بھی ہے ایک دفعہ اور آزما لیا جائے تو اچھا ہو جائے گا ہمارے کچھ مزید پائلٹس کو تمغے مل جائے گے ۔۔

Address

Toronto Islands, ON

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Political Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Political Updates:

Share