02/27/2023
دورہ ہیوسٹن ٹیکساس امریکہ
میں سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ٹیکساس یو ایس اے چیپٹر محترم جناب فہد جنیجو اور پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر محترم جناب کاشف سومرو کی طرف سے عشائیہ پر مدعو کرنے کیلئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں امریکہ دورے کے دوران عزت بخشی، عشائیہ کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے کچھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ہمارے ساتھ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ٹیکساس چیپٹر محترم جناب ندیم بھنگر ،محترم جناب ڈاکٹر ملک عابد اور کینیڈا سے سابق سینیئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی البرٹا کینیڈا سردار عابد ڈوگر شامل تھے۔ یہ ہمارے لئے ایک بہت ہی نتیجہ خیز سیشن ثابت ہوا اور ہم سب نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی محترم جناب بلاول بھٹو زرداری صاحب کی رہنمائی میں مزید فعال طریقے سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔
منجانب
چوہدری تنویر احمد
صدر پاکستان پیپلز پارٹی البرٹا کینیڈا چیپٹر
انچارج ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل سب آفس 08 کینیڈا