06/06/2026
#ریسکیو1122اورکزئی / وائلنس ایمرجنسی
اورکزئی: ریسکیو 1122 اورکزئی کے کنٹرول روم کو فیروز خیل کے مقام سے ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی۔
اورکزئی: کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 اورکزئی کی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی۔
اورکزئی: تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ خیبر کے علاقے شاڈالو کے رہائشی سعود الرحمن نامی شہری تیز دھار آلے کے باعث شدید زخمی تھے۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فیروز خیل کے مقام پر مریض کو فوری طور پر ضروری ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلایہ منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 اورکزئی