Maini Union Council

Maini Union Council To inform all swabian specially our village people and do work for the welfare of our society.

خالی آسامیاں
14/06/2026

خالی آسامیاں

الحمدللہ، مینی اصلاحی جرگہ کی مسلسل کوششوں اور مقامی عمائدین کے تعاون سے فقیر کاجی اور اختر صاحب اس بات پر متفق ہو گئے ک...
14/06/2026

الحمدللہ، مینی اصلاحی جرگہ کی مسلسل کوششوں اور مقامی عمائدین کے تعاون سے فقیر کاجی اور اختر صاحب اس بات پر متفق ہو گئے کہ بجلی کے پول کو سڑک سے اندر منتقل کیا جائے۔ آج اس مقصد کے لیے کھڈا بھی کھود لیا گیا ہے اور ان شاء اللہ پول دیوار کے ساتھ نصب ہونے کے بعد سڑک کافی حد تک کشادہ ہو جائے گی، جس سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں بڑی سہولت میسر آئے گی۔
یاد رہے کہ یہ پول گزشتہ دنوں ایک ٹرالر کی ٹکر سے متاثر ہوا تھا۔ اس سے قبل جب حکومتی کارروائی کے دوران تجاوزات ختم کی گئیں اور دکانیں و مارکیٹیں گرائی گئیں تو یہ پول سڑک کے درمیان رہ گیا تھا، جس کی وجہ سے ٹریفک اور عوام کو مشکلات کا سامنا تھا۔
اس کارخیر میں مینی امن کمیٹی کے سینئر نائب صدر کا کردار بھی قابل ستائش ہے جس نے مجھے بروقت اطلاع دی کہ پول کو واپس اپنی جگہ نسب کیا جارہا ہے جس پر میں نے اس وقت جرگہ کے صدر کو انفارم کیا اور اس نے وفد بھیج کر اس کو راضی کیا
ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے وسیع تر عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے پول کو اپنی دیوار کے ساتھ جگہ دی اور سڑک کو کھولنے میں بھرپور تعاون کیا اور یہ ایک ایسا اقدام ہے جس کا فائدہ پورے گاؤں کو ہوگا اور یہ باہمی تعاون، اتفاق اور عوامی خدمت کی بہترین مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

14/06/2026

ایک شخص گھر میں اعلان کرتا ہے جو بچہ دو پہر کا کھانا نہیں کھائے گا، اسے 10 روپے انعام ملے گا، سب بچوں نے 10 ، 10 روپے وصول کر لیے، رات کو اعلان ہوا، کھانا صرف اُسی کو ملے گا جو 10 روپے واپس کرے گا، بجٹ 2026 خالد

اہم اطلاع برائے عوام ضلع صوابیبرسات کا موسم قریب آ رہا ہے، جس کے پیشِ نظر محکمہ ایریگیشن سیلابی ریلوں اور آبی گزرگاہوں ک...
14/06/2026

اہم اطلاع برائے عوام ضلع صوابی

برسات کا موسم قریب آ رہا ہے، جس کے پیشِ نظر محکمہ ایریگیشن سیلابی ریلوں اور آبی گزرگاہوں کی نگرانی اور سروے میں مصروف ہے۔ پشاور سے آنے والی پانچ رکنی سروے ٹیم گزشتہ دو روز سے ضلع صوابی کی مختلف آبی گزرگاہوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

گزشتہ روز دالوڑئی گدون، بادہ خوڑ، ملک آباد خوڑ، پولا خوڑ، شکری لار اور مامو خان تک کے علاقوں کا سیٹلائٹ سروے مکمل کیا گیا۔ آج گاؤں مینی، پابینی اور ٹوپی خوڑ کے سروے کا کام جاری ہے۔

ان شاء اللہ تحصیل ٹوپی میں سروے مکمل ہونے کے بعد آبی گزرگاہوں کی صفائی اور بحالی کے لیے ہیوی مشینری بھی روانہ کی جائے گی تاکہ ممکنہ سیلابی خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ضلع صوابی کے تمام عوام سے درخواست ہے کہ اس قومی اور عوامی مفاد کے مشن میں حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ انسانی جانوں، فصلوں اور املاک کو ممکنہ نقصان سے محفوظ بنایا جا سکے۔
شکریہ۔

14/06/2026

خلق دی خبر شی گیس سلنڈر پہ سہ کم 6000 ہول سیل ریٹ باقی دا دکان دار خواخہ دا چی پہ سو یی خرص کہ ۔۔۔

‎(مناگی میں گھریلو تنازعے نےخونریز رخ اختیارکرلیا)‎ (فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق،چار افراد زخمی)‎صوابی:گاؤں مناگی میں گھر...
14/06/2026

‎(مناگی میں گھریلو تنازعے نےخونریز رخ اختیارکرلیا)
‎ (فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق،چار افراد زخمی)
‎صوابی:گاؤں مناگی میں گھریلوں تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا۔جس کے نتیجے میں فائرنگ اور لاٹھی ڈنڈوں کے استعمال سے ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ڈی ایس پی حسن خان کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اکبر ولد لیاقت استاد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے میں لیاقت استاد سمیت دیگر افراد اور ایک بچی بھی زخمی ہوئے ہیں۔جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
‎واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پٹرول ایک بار مہنگا کیا جبکہ مسلسل پانچ بار سستا کیا اور بھی مہنگائی کو کم کرنے کے لئے جدوجہد جاری یے۔۔۔۔وزیراعظم شہباز ...
14/06/2026

پٹرول ایک بار مہنگا کیا جبکہ مسلسل پانچ بار سستا کیا اور بھی مہنگائی کو کم کرنے کے لئے جدوجہد جاری یے۔۔۔۔
وزیراعظم شہباز شریف

اپنی رائے کا اظہار کریں
14/06/2026

اپنی رائے کا اظہار کریں

کیا ائی ایم ایف تنخواہ دار طبقے کا ساتھ دیگا۔۔۔
14/06/2026

کیا ائی ایم ایف تنخواہ دار طبقے کا ساتھ دیگا۔۔۔

اللہ سب کی پریشانیوں کو خوشیوں میں بدل دے
13/06/2026

اللہ سب کی پریشانیوں کو خوشیوں میں بدل دے

Address

09
Dubai
00000

Telephone

+923149855007

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maini Union Council posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Maini Union Council:

Share