Voice of Sukkur

Voice of Sukkur humanity
(3)

ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری ان ایکشنسکھر کے مختلف تھانوں پر تبادلے و تقرریاں ۔۔ایس ایس پی سکھر احمد فیصل چوہدری کی جانب ...
04/09/2026

ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری ان ایکشن
سکھر کے مختلف تھانوں پر تبادلے و تقرریاں ۔۔ایس ایس پی سکھر احمد فیصل چوہدری کی جانب سے سکھر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے اور نئی تقرریاں کر دی گئیں..
روہڑی کے سابق ایس ایچ او ثناء اللہ کوہارو کو ایک بار پھر پٹنی تھانے کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے جبکہ پٹنی تھانے سے جہانگیر مہر کا تبادلہ کرکے سائیٹ ایریا سکھر مقرر کر دیا گیا ہے..
نوید نواز شیخ کو ایس ایچ او جہانگڑو، لاڑکانہ سے آئے فہیم پھلپوٹو کو ایس ایچ او ایئرپورٹ، مختيار بلکانی کو ایس ایچ او سانگی اور ارشد ملک کو ایس ایچ او آباد مقرر کیا گیا ہے
جبکہ تصویر حیات کے ایس ایچ او کو نیا ایس ایچ او روہڑی مقرر کر دیا گیا ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون 💔انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ معروف عالمِ دین مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب اس دارِ فانی سے رخصت ہو...
04/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون 💔
انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ معروف عالمِ دین مولانا عبدالحنان صدیقی صاحب اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔😭
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ #انتقال

04/09/2026

سکھر: موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، عوام نے خوب دھلائی کردی

سکھر: شہری کی موٹرسائیکل چوری کرنے کی کوشش کرنے والا مبینہ چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور اس کی خوب درگت بنا دی۔
عوام نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے کردیا۔ پولیس کو چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی چاہیے۔
#سکھر

03/09/2026

تھرادی گجراتی میمن جماعت کا معروف تاجر اشرف نور صاحب کو خراجِ تحسین ۔
اس موقع پر معروف تاجر اشرف نور کا کہنا تھا شاندار و کامیاب پروگرام کرنے پر میں دل کی گہرائیوں سے تھرادی گجراتی میمن جماعت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اشرف نور تھرادی گجراتی میمن جماعت کا احسن اقدام، نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

تھرادی گجراتی میمن جماعت کی جانب سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے، ان کی حوصلہ افزائی اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا۔ اس موقع پر جماعت کے معززین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں اور نوجوان کھلاڑیوں کے اعزاز میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔

جماعت کے معززین کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا ہے۔ تھرادی گجراتی میمن جماعت مستقبل میں بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

03/09/2026

پہلے سنا تھا بیٹے ملکیت کے وارث ہوتے ہیں اور بیٹیاں جنازوں کی
بیٹیوں کے لئے والد ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہوتے ہیں۔ ایک دل خراچ منظر دادو میں دیکھنے کو ملا
#منظر

پولیس کانسٹیبل امجد شیخ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہیدسکھر پولیس کے بہادر کانسٹیبل امجد شیخ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے ...
03/09/2026

پولیس کانسٹیبل امجد شیخ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہید
سکھر پولیس کے بہادر کانسٹیبل امجد شیخ ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے کے دوران فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے شہادت نوش فرما گئے۔
شہید کانسٹیبل امجد شیخ کی بہادری، فرض شناسی اور عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
شہید امجد شیخ کو وائس آف سکھر سلام پیش کرتی ہے۔
نمازِ جنازہ
🕐 دوپہر 1:30 بجے
📅 03 ستمبر 2026
📍 پولیس لائن، سکھر

02/09/2026

سکھر UC 11 کے چیئرمین کی اپنی گلی کے لوگ پانی کی بوند کو ترس جاتے ہیں میئر سکھر ہر UC چیئرمین کو ہر ماہ فنڈ دیتے ہیں مگر چیئرمین کام نہیں کرواتے اور اپنی جماعت کا نام خراب کر رہے ہیں

01/09/2026

سکھر: سول اسپتال کے سامنے تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے 15 سالہ نوجوان کو کچل دیا۔
نوجوان موقع پر ہی فوت ہوگیا😭

ہماری ڈی سی سکھر صاحب سے گزارش ہے حرا میڈیکل اسٹور پر سخت کاروائی کی جائے۔سکھر میں ادویات کے ریٹس پر بڑا سوالیہ نشان؟سکھ...
30/08/2026

ہماری ڈی سی سکھر صاحب سے گزارش ہے حرا میڈیکل اسٹور پر سخت کاروائی کی جائے۔
سکھر میں ادویات کے ریٹس پر بڑا سوالیہ نشان؟
سکھر میں ایک نوجوان اپنے مریض کے لیے حرا میڈیکل اسٹور سے دوائی لینے گیا، جہاں ادویات کا بل 3,552 روپے بنا۔
اسی نوجوان نے وہی دوائیاں دوبارہ بازار کے ایک دوسرے میڈیکل اسٹور سے لیں تو ان کا بل صرف 2,370 روپے بنا۔
یعنی ایک ہی دوائیوں کے بل میں 1,182 روپے کا فرق سامنے آیا۔
سوال یہ ہے کہ کیا سکھر میں ادویات کی قیمتوں پر کوئی نگرانی نہیں؟
کیا ہر میڈیکل اسٹور اپنی مرضی کے ریٹس پر ادویات فروخت کر سکتا ہے؟ل
کیا ڈرگ انسپیکٹر سکھر میں موجود ہیں یا نہیں؟
اگر موجود ہیں تو ادویات کے نرخوں کی چیکنگ کون کرے گا؟
غریب مریض پہلے ہی مہنگائی اور بیماری کی وجہ سے پریشان ہیں، اگر ایک ہی دوا مختلف دکانوں پر مختلف قیمت میں فروخت ہو رہی ہے تو متعلقہ حکام کو اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر تحقیقات کرنی چاہئیں۔
عوام کا سوال صرف ایک ہے:
کیا قانون سب کے لیے برابر ہے، یا ادویات کے کاروبار میں ہر کسی کو اپنی مرضی کی قیمت مقرر کرنے کی اجازت ہے؟

28/08/2026

سکھر کے میک اپ سٹی کے اندرون علاقوں کی صورت حال
#سکھر۔میک_اپ_سٹی

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Sukkur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category