Life in Karachi

Life in Karachi All about Karachi's update

07/09/2026

رات گئے ہونے والے پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کا پاور شو


07/09/2026

یوم دفاع۔ میرا کراچی ٹیم فیضان راوت کے ہمراہ

19/08/2026

گدھا بنام کوئل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا کراچی کی سڑک پر گدھوں کی تیز رفتاری کا مقابلہ

کراچی یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں روایتی گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 40 گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا
ریس نیٹی جیٹی پل سے شروع ہو کر کمشنر کراچی آفس پر اختتام پذیر ہوئی جہاں گدھا گاڑیوں نے رفتار کا دلچسپ مظاہرہ کیا
مقابلے میں کوئل نامی گدھے نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ چیما والا دوسرے اور لال بادشاہ تیسرے نمبر پر رہے
ریس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی کا اظہار کیا اور روایتی مقابلے سے خوب محظوظ ہوئے

19/08/2026

شرف آباد چورنگی پر مبینہ ڈکیتی فیملی سے سونا نقدی اور قیمتی سامان چھیننے کی اطلاع

کراچی کے علاقے شرف آباد چورنگی میں مبینہ طور پر مسلح ملزمان کی جانب سے ایک فیملی کو لوٹنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

اطلاع کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے فیملی کو اسلحے کے زور پر روکا اور مبینہ طور پر چار تولہ سونا ایک لاکھ روپے نقدی سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔

ذرائع کے مطابق واردات کے بعد ملزمان موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے جبکہ جاتے ہوئے مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تاہم واقعے کی پولیس کی جانب سے تاحال آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی ہے اور یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے یا نہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تصدیق اور مزید تفصیلات سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوسکے گی۔

اورنگی ٹاؤن کی الیکٹرک شاپ سے چوریاورنگی ٹاؤن کی ایک الیکٹرک شاپ میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطاب...
19/08/2026

اورنگی ٹاؤن کی الیکٹرک شاپ سے چوری

اورنگی ٹاؤن کی ایک الیکٹرک شاپ میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ایک شخص دکان سے تانبے کے 3 کوائل لے کر فرار ہو گیا۔

دکاندار کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کوئی اس شخص کو پہچانتا ہو تو فوری طور پر دکان کے مالک یا قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرے۔

متاثرہ دکاندار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی شناخت میں مدد کریں تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔

#اورنگی

19/08/2026

ڈیفنس فیز 2 میں یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ، سی ٹی ڈی اور وفاقی سول حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، تین دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) اور وفاقی سول حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈیفنس فیز 2 میں یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

مورخہ 12 اگست 2026ء کو رات تقریباً 11:30 بجے ڈیفنس فیز 2، سن سیٹ بولیوارڈ، شیل پمپ کے قریب قومی پرچم، جھنڈیاں اور بیجز فروخت کرنے والے اسٹال پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسٹال پر موجود امن ولد جاوید عمر 35 سالہ نامی شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ کا مقدمہ FIR No. 665/2026 تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا تھا۔

مقتول نیو آبادی، کرسچن ٹاؤن، کورنگی کا رہائشی تھا اور اگست کے آغاز سے ڈیفنس فیز 2 میں یومِ آزادی کے حوالے سے قومی پرچم، جھنڈیاں اور بیجز فروخت کرنے کا اسٹال لگا کر روزگار حاصل کررہا تھا۔

واقعہ کے بعد CTD اور حساس ادارے نے مشترکہ طور پر تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ تفتیشی ٹیموں نے تکنیکی بنیادوں اور دیگر دستیاب شواہد کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا۔

18 اگست 2026ء کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کاز وے ندی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشتگردوں کی شناخت ظفر علی ولد عبدالرؤف، فراز ولد محمد اسماعیل اور سجاد احمد ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ اور ایک پسٹل برآمد کیا گیا ہے۔

واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء کی دفعہ 7 اور Explosive Substances Act 1908ء کی متعلقہ دفعات 4/5 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشتگردوں نے اپنا کالعدم تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (SRA) سے وابستگی کا انکشاف کیا ہے۔

دہشتگروں نے دورانِ تفتیش بتایا کہ انہیں بیرونِ ملک مقیم ایک دہشتگرد ارسلان شاہ کی جانب سے کراچی میں یومِ آزادی کے موقع پر لگائے گئے اسٹالز کی ریکی اور ایسے اسٹال کو نشانہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
جوکہ کالعدم دہشتگرد تنظیم ایس آر اے کا عہدیدار ہے اور بھارتی پراکسی کے کہنے پر سندھ میں دہشتگردی پھیلانے کیلے کام کرتا ہے

ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشتگرد سجاد احمد ملاح نے 3 اگست سے کراچی میں مختلف اسٹالز کی ریکی شروع کی، جبکہ 11 اگست کو ڈیفنس فیز 2 میں موجود مذکورہ اسٹال کو ہدف بنانے کا فیصلہ کیا۔

12 اگست کی شب دہشتگرد سجاد ملاح 125 موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ پہنچا، جبکہ اس کے دو ساتھی ظفر اور فراز دوسری موٹر سائیکل پر اس کی معاونت اور کور کے لیے موجود تھے۔ ایس آر اے کے دہشتگرد سجاد ملاح نےاسٹال پر موجود امن نامی شخص کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ تینوں دہشتگرد اللہ والا ٹاؤن، کورنگی سے روانہ ہوئے تھے۔ واردات کے بعد ان کی نقل و حرکت اور مبینہ سہولت کاروں کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ایس آر اے کے دہشتگروں نے بتایا کہ کراچی میں 14 اگست سے قبل خوف و ہراس پیدا کرنے کے مقصد سے انہیں بیرونِ ملک سے مالی معاونت فراہم کی گئی تھی۔

گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے ممکنہ سہولت کاروں، بیرونِ ملک موجود رابطہ کاروں، مالی معاونت کے ذرائع، اسلحہ و بارودی مواد کی فراہمی اور دیگر ممکنہ وارداتوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید شواہد سامنے آنے پر دیگر دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD)

04/08/2026

میر رضا علی قتل کیس احتجاجی مظاہرہ شارع فیصل پر عوام کی بڑی تعداد موجود پوری فیملی بھی احتجاج میں شامل زیادہ تر جوانوں کی ھے جن میں بیشمار لڑکیوں کی تعداد بھی موجود ھے ان عوام میں بہت سے افراد تو میر رضا علی کو جانتے بھی نہیں پولیس کیس حل کرنے کی کوشش میں ہیں

04/08/2026

‎خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ :لوکیش دہلی کالونی کراچی‎ Part 8

04/08/2026

‎خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ :لوکیش دہلی کالونی کراچی‎ Part 7

04/08/2026

‎خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ :لوکیش دہلی کالونی کراچی‎ Part 6

Address

Street No 24
Dubai

Telephone

+17019518150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life in Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Life in Karachi:

Shortcuts

Share

Category