14/09/2024
خطے کی صورتحال کیا ہے، آئی ایس آئی کو کچھ پتہ نہیں
بھارت کی خلیجی ممالک کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی کا پاکستان کو کیا نقصان ہوسکتا ہے، آئی ایس آئی کو کوئی پرواہ نہیں
بنگلہ دیش میں بہت بڑی سیاسی تبدیلی کے بعد پاکستان کیلئے کیا مواقع ہوسکتے ہیں، آئی ایس آئی کے فرشتوں کو بھی علم نہیں
سری لنکا، نیپال اور بھوٹان کے ساتھ کوئی سٹریٹیجک ڈیل بنانی چاہیئے، آئی ایس آئی کو کوئی ہوش نہیں
افغانستان کا چین، ایران اور بھارت کے ساتھ نئے تعلقات کا پاکستان کو کیا نقصان ہوسکتا ہے، آئی ایس آئی کی جوتی کو پرواہ نہیں۔
البتہ آپ ان سے پوچھیں کہ آئینی ترمیم کیلئے نمبرز گیم کی کیا پوزیشن ہے، یہ آپ کو وائٹ بورڈ پر باقاعدہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ایک ایک رکن کا پلان بتا دیں گے۔
آپ ان سے پوچھیں کہ فلاں ضمنی الیکشن میں حکومتی امیدوار کو کیسے جتایا جاسکتا ہے، یہ آپ کو فوری طور پر ایک پرنٹ کیا ہوا مربوط دھاندلی کا پلان پیش کردیں گے۔
آپ ان سے پوچھیں کہ فلاں جج سے اپنی مرضی کا فیصلہ کیسے لیا جاسکتا ہے؟ یہ آپ کو اس جج کی سات پشتوں کی کمزوریاں بتا کر تسلی دیں گے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا۔
آپ ان سے پوچھیں کہ فلاں دہشتگرد گروپ سے کتنی دیہاڑی لگائی؟ یہ آپ کو اکاؤنٹنگ سافٹ وئیر سے اکاؤنٹس ریسیوایبل کی پوری رپورٹ نکال کر دکھا دیں گے۔
آپ ان سے پوچھیں کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کہاں سے آپریٹ کرتے ہیں؟ یہ آپ کو ان کی مکمل تفصلات بتا دیں گے۔
ان سے سوائے اپنی ڈیوٹی کے، باقی تمام کام کروا لیں۔ انہوں نے قسم کھا رکھی ہے کہ کبھی اپنا رزق حلال نہیں کرنا!!!
(COPIED)