23/03/2025
قلم کی طاقت سے ہی بدلوں گا تجھے اے حاکم وقت
میں اپنے الفاظ سے تیرے ظلم کو پھانسی دوں گا
نوجوان صحافی انس نواز کو 19 مارچ رات 1:30 بجے گھر(لیک ویو لائنز سوسائٹی، اسلام آباد) سے مسلحہ نامعلوم افراد نے حراست میں لیا، نامعلوم افراد سے ان کی شناخت کے بارے پوچھا تو کہا تھانے آ جائیں، دن کو بارا کہو تھانے پتہ کیا تو ایس ایچ او صاحب نے کہا مجھے کچھ علم نہیں، سارا دن پریشانی اور تشویش میں گزرا، بہت لوگوں کو کالز کیں، رہنمائی لی، لیکن کچھ پتہ نہیں چلا، 20 مارچ کو دن 11 بجے ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کر کے 4 دن کا ریمانڈ لے کر تحویل کا بتا دیا، اب 24 مارچ بروز سوموار مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،
ایف آئی آر سے پتہ چلا کہ انس نواز کو کسی بڑے عہددار کی فیملی کو جاری کیئے گئے ڈپلومیٹک پاسپورٹ سے متعلق سوال کرنے پر اٹھایا گیا، بجائے جواب دینے کے نوجوان صحافی کو غائب کر دیا گیا۔ اور اس پر پیکا ایکٹ کی دفعات لگا کر ناحق اور جھوٹا کیس بنا دیا گیا،
سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کیا جا رہا جو سراسر جھوٹ ہے، اور انس نواز کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
چمن میں تلخ نوائی مری گوارا کر
کہ زہر بھی کبھی کرتا ہے کارِ تریاقی
عزیز تر ہے متاعِ امیر و سُلطاں سے
وہ شعر جس میں ہو بجلی کا سوز و بَرّا