Rescue 1122 Swat Updates
Personal page. Information shared for public awareness only.
� 1122
30/01/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: بریکوٹ کے علاقے شنگر دار میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔
کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، جن میں شیر محمد سکنہ بونیر (عمر 36 سال) اور حافظ الرحمن سکنہ مینگورہ (عمر 48 سال) شامل ہیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بحفاظت تحصیل ہسپتال بریکوٹ منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
30/01/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: کبل کے علاقے نصرت میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا۔
کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، جن میں احتشام (عمر 21 سال)، ذیشان (عمر 16 سال) اور سمیر (عمر 15 سال) ساکنانِ سرسینئی شامل ہیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بحفاظت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
30/01/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: 31 جنوری سے 03 فروری کے دوران خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ نشیبی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات رفیع اللہ مروت نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں حفاظتی سامان کا استعمال یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 سوات کے اہلکار ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ عوام کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں۔
ریسکیو 1122 سوات شہریوں کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بحفاظت نمٹا جا سکے۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
30/01/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: چارباغ کے علاقے میں موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔
کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ اکبر زیب سکنہ بنجوٹ زخمی ہو گئے۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
29/01/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: اپر سوات مٹہ کے علاقے بیدرہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تحصیل ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
27/01/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: بابوزئی کے علاقے شریف آباد میں موٹر کار کی بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہو گئی اور حادثے کا شکار ہو گئی۔
سوات:کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈیزاسٹر ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
سوات:ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت ریکور کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سوات:مالک نے ریسکیو ٹیم کی فوری اور مؤثر کارروائی پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
27/01/2026
شہریوں اور سیاحوں کے لیے احتیاطی تدابیر
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ برفباری کے دوران درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں:
⚠️ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
⚠️ گاڑی میں ٹائر چینز یا مناسب حفاظتی آلات موجود رکھیں۔
⚠️ برف یا پھسلن والے راستوں پر گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔
⚠️ موسم کی شدت کے پیش نظر گرم کپڑوں کا استعمال یقینی بنائیں۔
⚠️ گاڑی میں اضافی ایندھن، پانی اور کھانے پینے کا سامان رکھیں۔
⚠️ موبائل فون مکمل چارج اور اضافی پاور بینک ساتھ رکھیں۔
⚠️ برف یا بارش کے دوران پل یا خطرناک مقامات سے گزرنے میں احتیاط کریں۔
⚠️ گاڑی میں فرسٹ ایڈ کٹ اور ضروری ادویات موجود رکھیں۔
⚠️ دوسرے ڈرائیورز کے ساتھ محفوظ فاصلے کا خیال رکھیں۔
⚠️ رات کے وقت یا کم روشنی میں سفر سے اجتناب کریں۔
⚠️ مقامی حکام اور ریسکیو 1122 کی ہدایات پر لازمی عمل کریں۔
⚠️ ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
27/01/2026
2022ء میں ETEA کے زیر اہتمام ریسکیو 1122 کی بھرتی میں کامیاب امیدواران کے لیے اہم اعلان
کوالٹی چیک (QUALITY CHECK) کا مرحلہ 31-30 جنوری 2026ء کو منعقد ہوگا، انشاء الله
رول نمبر کے لیے 27 جنوری کو WWW.ETEA.EDU.PK وزٹ کریں اور دئیے گئے وقت کے مطابق متعلقہ امتحانی مرکز تشریف لائیں اپنی تمام اصل تعلیمی اسناد، اصل شناختی کارڈ، اصل ڈو میسائل سرٹیفکیٹ وغیر ہ اپنے ہمراہ لائیں۔
ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلویشن ایجنسی (ETEA) حکومت خیبر پختونخوا
27/01/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: بابوزئی کے علاقے کانجو نیو بائی پاس میں الٹو موٹر کار کو ریکور کر لیا گیا۔
کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو بحفاظت ریکور کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔
ریسکیو 1122 سوات عوام سے درخواست کرتا ہے کہ سڑکوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہنگامی حالات میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
27/01/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: اپر سوات کے سیاحتی علاقے گبین جبہ میں صوابی سے آئے ہوئے سیاحوں کی گاڑیاں برفباری کے باعث پھنس گئیں۔
اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات کی ہدایت پر سٹیشن انچارج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے پھنسے ہوئے سیاحوں کی گاڑیوں کو بحفاظت ریکور کر لیا۔
بروقت امداد پر سیاحوں نے ریسکیو 1122 سوات کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
27/01/2026
ریسکیو 1122 سوات
سوات: اپر سوات کے سیاحتی مقام لالکو میں سیاحوں کی ایک موٹر کار پھنس گئی۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر سٹیشن انچارج گبین جبہ سید اقبال اپنے ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ گاڑی کو بحفاظت آزاد کروا دیا، سیاحوں کو کسی نقصان سے بچایا۔
ریسکیو 1122 سوات عوام اور سیاحوں کے لیے 24/7 خدمات فراہم کر رہا ہے تاکہ ہر ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر امداد ممکن ہو۔
ترجمان ریسکیو 1122 سوات
27/01/2026
ریسکیو 1122 سوات
27 جنوری 2026
سوات: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللّٰہ مروت کی ہدایت پر موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 سوات کے تمام اہلکار جدید آلات کے ساتھ ہائی الرٹ ہیں۔
کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے جبکہ تمام ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر رسپانس یقینی بنایا جا سکے۔
عوام اور سیاحوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بحفاظت سفر کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 پر رابطہ کریں۔
Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Swat Updates by Spokesperson posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.