قصوری چوک سے ناگانہ چوک تک SDEO شاہد حسین سپرا، AC ملتان سٹی، MDA، میونسپل کارپوریشن (MC) کی نگرانی میں ایک بار پھر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
29/09/2026
ایس ڈی ای او سر شاہد حسین سپرا کی نگرانی میں ممتاز آباد میں میونسپل کارپوریشن (MC) اور PERA City کے مابین مشترکہ آپریشن، جس کے دوران تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
25/09/2026
ایس ڈی ای او سر شاہد حسین سپرا کی نگرانی میں نشتر قبرستان میں سرکاری اراضی پر قائم ناجائز قبضہ کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 4 کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی، جس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔
23/09/2026
ایس ڈی ای او سر شاہد حسین سپرا صاحب کی نگرانی میں
قصوری چوک سے ناگانا چوک تک تجاوزات کے خلاف آپریشن.
22/09/2026
انسدادِ تجاوزات آپریشن — وہاڑی چوک، ملتان
اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی (AC Multan City) اور SDEO PERA City کی زیرِ نگرانی، PERA Force Multan City نے MDA اور میونسپل کارپوریشن (MC) کے ہمراہ وہاڑی چوک ملتان پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کے لیے راستے کلیئر کروانے کے اقدامات کیے گئے۔
19/09/2026
اسمارٹ لاک ڈاؤن — کاروباری اوقات کار
تمام دکانداروں اور تاجروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے قبل ازیں جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 2026-06-20 کے مطابق مقرر کردہ کاروباری اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنائیں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد کریں۔ بصورتِ دیگر خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پہلے عزت، پھر نفاذ۔
07/09/2026
ملتان سٹی میں ناجائز تجاوزات اور پرائس کنٹرول سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں براہِ کرم درج ذیل نمبر پر رابطہ فرمائیں۔
0619220590
شکریہ
29/08/2026
سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر مبشر قیوم صاحب — ملتان آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ❤️
آپ نے اپنی ذمہ داریاں انتہائی محنت، خلوص اور قانون کے مطابق انجام دیں۔ ریڑھی بانوں سے لے کر بڑے تاجروں اور دکانداروں تک بلاامتیاز کارروائی، ناجائز تجاوزات میں کمی اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے میں آپ کا کردار قابلِ تحسین رہا۔
پیرا فورس ملتان سٹی کے افسران و جوانوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں آپ کا کھڑا ہونا آپ کی بہترین قیادت اور انسان دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
آپ کی محنت، خدمات اور تعاون کو ملتان ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھے گا۔ 🌹
25/08/2026
پیرا فورس ملتان سٹی کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ افیسر مبشر قیوم اور ADC انفورسمنٹ میڈم زاہرہ نور نے مختلف ریڑھی بازاروں کا وزٹ، جہاں ریڑھی بانوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور مشکلات سنے۔
افسران نے ریڑھی بانوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ریڑھی بانوں کو ہدایت کی گئی کہ تمام اشیاء سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت کریں اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔
24/08/2026
کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ⚠️
پیرا فورس ملتان سٹی کے انفورسمنٹ افسر علی اکبر نے وہاڑی روڈ پر دکانداروں کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں اور اپنے کاروباری مقامات کے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ شہری بھی شہر کو صاف، خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صاف ستھرا اور خوبصورت ملتان ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
صاف ملتان، خوبصورت ملتان — ذمہ داری ہم سب کی!
Address
PERA FORCE Multan City Near Dehr Chowk Multan Avenue Road Multan
Be the first to know and let us send you an email when PERA FORCE Multan City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.