Shaheed Malik Jehan Alam Hospital Maidan Dir Lower

  • Home
  • Shaheed Malik Jehan Alam Hospital Maidan Dir Lower

Shaheed Malik Jehan Alam Hospital Maidan Dir Lower Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shaheed Malik Jehan Alam Hospital Maidan Dir Lower, Lal Qilla Maidan Dir Lower, .

مانیال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادبروز 20 اکتوبر، صبح 9 بجے مانیال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں اہل...
18/10/2026

مانیال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بروز 20 اکتوبر، صبح 9 بجے مانیال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں اہلِ علاقہ کو مفت طبی معائنہ اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تمام اہلِ علاقہ سے گزارش ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس حوالے سے آگاہ کریں۔

📍 مقام: مانیال
📅 تاریخ: 20 اکتوبر
⏰ وقت: صبح 9 بجے

صحت مند معاشرہ، خوشحال زندگی

محکمہ خزانہ کے اعلیٰ افسران کا شہید ملک جہان عالم ہسپتال میدان، دیر لوئر کا دورہمحکمہ خزانہ کے اعلیٰ افسران نے شہید ملک ...
17/10/2026

محکمہ خزانہ کے اعلیٰ افسران کا شہید ملک جہان عالم ہسپتال میدان، دیر لوئر کا دورہ
محکمہ خزانہ کے اعلیٰ افسران نے شہید ملک جہان عالم ہسپتال میدان، دیر لوئر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، دستیاب سہولیات، انتظامی امور اور مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر افسران نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں جاری طبی و انتظامی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شہید ملک جہان عالم ہسپتال میدان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہترین انتظامی کارکردگی، محنت اور عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
افسران نے ہسپتال کے انتظامات اور بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔.

آج نو تعینات ڈی ایچ او دیر، جناب شیر خان آفریدی صاحب، سے ملاقات ہوئی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش...
08/10/2026

آج نو تعینات ڈی ایچ او دیر، جناب شیر خان آفریدی صاحب، سے ملاقات ہوئی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ملاکنڈ ڈویژن اور ایم ایس شہید ملک جہان عالم ہسپتال، جناب شفیع اللہ خان صاحب، بھی موجود تھے۔

جناب شیر خان آفریدی صاحب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ وہ محکمۂ صحت کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی و استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

مشیرِ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملک لیاقت علی خان نے آج ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے ہمراہ شہید ملک جہان عالم ہسپتال لعل قلعہ ...
08/10/2026

مشیرِ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملک لیاقت علی خان نے آج ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے ہمراہ شہید ملک جہان عالم ہسپتال لعل قلعہ کا دورہ کیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر شفیع اللہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مشیرِ وزیراعلیٰ ملک لیاقت علی خان نے ہسپتال میں جاری مختلف کاموں، طبی سہولیات اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ملک لیاقت علی خان نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لعل قلعہ ہسپتال چار لاکھ سے زائد آبادی کے لیے واحد مرکزی ہسپتال ہے، اس لیے یہاں عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے ہسپتال میں جاری کاموں کو بروقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے، طبی سہولیات میں مزید بہتری لانے اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔

مشیرِ وزیراعلیٰ ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی اور معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور لعل قلعہ ہسپتال کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

مشیرِ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملک لیاقت علی خان نے ایم ایس شہید ملک جہان عالم ہسپتال لعل قلعہ ڈاکٹر شفیع اللہ کے ہمراہ شہ...
22/09/2026

مشیرِ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ملک لیاقت علی خان نے ایم ایس شہید ملک جہان عالم ہسپتال لعل قلعہ ڈاکٹر شفیع اللہ کے ہمراہ شہید ملک جہان عالم ہسپتال لعل قلعہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شفیع اللہ نے مشیرِ وزیراعلیٰ کو ہسپتال میں جاری تعمیراتی منصوبوں، کام کی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ملک لیاقت علی خان نے جاری تعمیراتی کاموں کا موقع پر معائنہ کیا اور متعلقہ حکام و تعمیراتی عملے کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ معیار، منظور شدہ نقشے اور تخمینے کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کام کے معیار، مضبوطی اور پائیداری پر کسی قسم کی کوتاہی یا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

مشیرِ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاکہ علاقے کے عوام کو ایک مضبوط، معیاری اور دیرپا طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر ہسپتال میں جاری کسی بھی تعمیراتی کام میں ناقص یا غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا مشاہدہ ہو تو فوری طور پر ایم ایس ڈاکٹر شفیع اللہ یا براہِ راست انہیں آگاہ کریں، تاکہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ شہید ملک جہان عالم ہسپتال لعل قلعہ علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم طبی مرکز ہے، اس لیے ہسپتال میں جاری تمام ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی جاری رکھی جائے گی اور عوامی وسائل کے درست، شفاف اور مؤثر استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر صافی صاحب طبیعت ناساز ہونے کے باوجود شہید ملک جان عالم ہسپتال لعل قلعہتشریف لائے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا...
21/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر صافی صاحب طبیعت ناساز ہونے کے باوجود شہید ملک جان عالم ہسپتال لعل قلعہتشریف لائے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صافی نے ایم ایس ڈاکٹر شفیع اللہ کے ہمراہ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ UCMO اجلاس میں بھی شرکت کی۔ جہاں پولیو مہم کی تیاریوں، انتظامات اور مؤثر انداز میں مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔

Depty commasioner Dir lower Mr Basharat Hussain ADC Dir lower Dr Aiza Arshad DHO Dir lower Dr Muhammad Niaz Afridi Dr ih...
19/09/2026

Depty commasioner Dir lower
Mr Basharat Hussain
ADC Dir lower Dr Aiza Arshad
DHO Dir lower Dr Muhammad Niaz Afridi
Dr ihsan coordinator DHO Dir lower Meeting Held regarding upcoming compaign at DC office dir lower....

شکر الحمدللہ عدالت نے لعل قلعہ ہسپتال کے میڈیسن ٹینڈر کے خلاف جو اسٹے آرڈر صادر کیا گیا تھا، عدالت نے آج اسٹے آرڈر خارج ...
18/09/2026

شکر الحمدللہ عدالت نے لعل قلعہ ہسپتال کے میڈیسن ٹینڈر کے خلاف جو اسٹے آرڈر صادر کیا گیا تھا، عدالت نے آج اسٹے آرڈر خارج کر دیا۔

ملک فرحت حسین ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری سب ڈویژنل بار لعل قلعہ نے لعل قلعہ ہسپتال کی طرف سے کیس کی پیروی کی۔

14/09/2026

ایم ایس شہید ملک جان عالم ہسپتال لعل قلعہ ڈاکٹر شفیع اللہ کا ہسپتال کے حوالے سے صحافی سید امجد علی شاہ کے ساتھ خصوصی نشست

ہسپتال میں موجود سہولیات، اب تک کی جانے والی اصلاحات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات اور ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شفیع اللہ نے صحافی سید امجد علی شاہ کو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کروایا اور مختلف شعبوں میں دستیاب سہولیات، مریضوں کے لیے کیے گئے اقدامات اور ہسپتال میں اب تک ہونے والی اصلاحات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری، مریضوں کو بہتر ماحول اور علاج کی سہولیات کی فراہمی، مختلف شعبہ جات میں کی جانے والی بہتری اور ہسپتال کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔

ایم ایس ڈاکٹر شفیع اللہ نے نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ پر جاری کام کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا کہ ہسپتال اپگریڈیشن کے بعد ریزیڈنشل بلاک پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مزید سہولیات کی فراہمی اور موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، تاکہ علاقے کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات اپنے ہی علاقے میں میسر آسکیں۔

ایم ایس ڈاکٹر شفیع اللہ نے کہا کہ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا مقصد عوام کو بہتر اور معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔ ہسپتال کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت اور مستقبل میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ملک جان عالم ہسپتال لعل قلعہ پورے علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم طبی مرکز ہے، سہولیات میں بہتری اور انفراسٹرکچر کی ترقی سے مقامی آبادی کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے مزید بھی بھرپور کوششیں کروں گا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال اپگریڈیشن کے بعد ریزیڈنشل بلاک پر کام جاری ہے، جس کی تکمیل سے ہسپتال کی مجموعی سہولیات اور انفراسٹرکچر میں مزید بہتری آئے گی۔

13/09/2026

سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا

ایم ایس ملک جہان عالم شہید ہسپتال لعل قلعہ ڈاکٹر شفیع اللہ کا صحافی سید امجد علی شاہ کے ساتھ خصوصی انٹرویو

میڈیسن کے ٹھیکے، طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور کے حوالے سے تفصیلی وضاحت پیش کردی۔

ایم ایس ڈاکٹر شفیع اللہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر بعض معاملات کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے میڈیسن کے ٹھیکے سے متعلق تمام اہم معاملات، طریقہ کار اور اصل صورتحال تفصیل کے ساتھ عوام کے سامنے رکھ دی۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام معاملات کو مقررہ طریقہ کار اور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق انجام دیا جاتا ہے، جبکہ مریضوں کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

میڈیسن کی خریداری اور فراہمی کے حوالے سے بھی تمام امور کو متعلقہ ضابطہ کار کے تحت مکمل کیا جاتا ہے تاکہ مریضوں کو ضروری ادویات کی دستیابی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ایم ایس ڈاکٹر شفیع اللہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ معلومات کے حوالے سے بھی عوام کو محتاط رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ کسی بھی معاملے پر رائے قائم کرنے سے پہلے اس کے اصل حقائق اور متعلقہ ادارے کا مؤقف ضرور جاننا چاہیے۔

ملک جہان عالم شہید ہسپتال لعل قلعہ کی انتظامیہ عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہسپتال کے معاملات میں شفافیت، ذمہ داری اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہمیشہ ترجیح دی جائے گی۔

عوام سے بھی اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین کرنے یا انہیں آگے پھیلانے کے بجائے مکمل حقائق اور متعلقہ حکام کا مؤقف ضرور سامنے رکھیں۔

مکمل حقائق اور تفصیلات جاننے کے لیے ایم ایس ڈاکٹر شفیع اللہ کی خصوصی نشست ملاحظہ کریں۔

Address

Lal Qilla Maidan Dir Lower

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaheed Malik Jehan Alam Hospital Maidan Dir Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed government service?

Share