BOUNJi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BOUNJi, Gilgit-Baltistan.

Home of NLI and Land of Generals, Inhabitat of Astore Markhore, rich in Agricultural Land and Strong ties with the Ancient Customs and local Laws.... we are Bounji.

03/06/2026
03/06/2026

گلگت بلدیاتی الیکشن شیڈول کا اعلان ہوگیا 2 اگست پولنگ ڈے ہوگا چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز

انشاء اللہ بونجی یونین اور ڈسٹرکٹ کا پورا پینل لڑے گا۔

01/06/2026

سالوں سے مردہ حالت پڑا کارڈیک ہسپتال فرزند بونجی سیکرٹری آصف اللہ خان کی قیادت میں الحمدللہ کامیاب سے صحت کے میدان میں ایک انقلابی قدم ثابت ہوا۔
الحمدللہ گلگت بلتستان میں دل کے مریضوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری گلگت کارڈیک ہسپتال میں جدید کیتھ لیب کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ یکم جون سے اینجیوگرافی سروسز کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عطیہ کی گئی اینجیو گرافی مشین فعال ہونے کے بعد اب عوام کو دل کے امراض کی جدید تشخیص اور علاج کی سہولت اپنے ہی علاقے میں میسر آ سکے گی۔
اعتماد کیجیے اپنے فرزندوں پر، جو ہر میدان میں کھڑے ہیں، اپنے زور بازو پر، وہ آپ کا فخر بنیں گے، ہر میدان میں آپ کے حق کے لیے کھڑے رہیں گے۔

01/06/2026

…بونجی والو! یاد رکھو
آپ کا اصل سہارا، آپ کی اپنی مٹی اور آپ کے اپنے لوگ ہیں۔
ووٹ صرف ایک پرچی نہیں، یہ آپ کی طاقت ہے، آپ کی آواز ہے، اور آپ کے پاس آپ کی قوم کی امانت ہے۔

اسے کسی اجنبی مفاد، کسی وقتی لالچ یا کسی ایرے غیرے کے مفاد کے لئے ضائع مت کریں۔اپنے فائدے کا موقع اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیں۔

اس شخص کو ووٹ دیں جو آپ کے گاؤں کا ہو، جو آپ کے درمیان پلا بڑھا ہو،

کیونکہ کل جب آپ کے مسائل سامنے آئیں گے، وہی آپ کی آواز بنے گا،

اور اگر وہ خاموش رہا تو آپ کو حق ہوگا کہ اس کا گریبان پکڑ کر اپنے حقوق مانگ سکیں۔✌️

یاد رکھیں!
جو آپ کے درمیان نہیں، وہ آپ کے علاقے کے مسائل کو کبھی نہیں سمجھ سکتا۔

آج سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں،
صرف اپنی قوم، اپنے علاقے، اور اپنے مستقبل کا مفاد دیکھ کر ووٹ دیں۔

یہ صرف انتخاب نہیں…
یہ آپ کے حق، آپ کی عزت، اور آپ کے کل کی جنگ ہے۔

باہر والے نہیں، اپنے نمائندے چنیں 👍🏻✌️(کاپی)

01/06/2026

ابھی بھی وقت ہے لوگو بدل دو سوچ کی راہیں

کہ اپنی ہی زمیں اپنوں سے کیوں بیزار بیٹھی ہے

27/05/2026

( بونجی پیج پولیسی بیان)
جناب رانا فاروق صاحب کا اکثریتی ووٹ دشکن اور بونجی میں ہے جہاں بڑے بڑے قبائل بڑے بڑے لوگ اپنی انفرادیت اور اپنے وقار کو قربان کر کے اپنی مجبوری کا ازالہ پاکستان مسلم لیگ نون سے مانگنے پر مجبور ہوے ہیں۔
الحمدللہ آج بھی اپنی انفرادیت، قبائلی وقار اور اہمیت پر اعتماد کے ساتھ کچھ لوگ کھڑے ہیں۔ BOUNJi جناب عظمت اللّٰہ خان اور جناب مولانا وجاہت حقانی کو سلام پیش کرتا ہے اور بونجی کی بقا کی اس جنگ میں جہاں تک ممکن ہو یہ پلیٹ فارم موجود ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد اس کی پہلی پوست سے اب تک واضح ہے۔ اس پیج کو اپنے ایک ایک فرد، ایک ایک آفیسر ایک ایک نام پر فخر ہے اور اس پر قائم ہیں۔ اپنے مضبوط رشتوں اور قبائلی میلان کے حساب سے بونجی ڈوئیاں ،دشکن اور ہرچو کو ایک پیج پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی بنا پر ہم ڈوئیاں اور ڈشکن کو بھی اپنے نمائندوں پر فخر کرنے اور ان کے ساتھ کھڑے رہنے کی استدعا کرتے ہیں۔
شکریہ
ایڈمن Bounji پیج۔

27/05/2026

آزاد امیدوار ہمارا فخر ہیں، اصل بونجی ہیں ہمارا وقار ہیں۔ ہماری آواز ہیں۔

27/05/2026

وضاحت از طرف آزاد امیدوار بونجی حلقہ 2 استور،
سوشل میڈیا میں شمس لون صاحب کے پیج سے ایک غلط خبر پھیلائی جا رہی ہے کہ بونجی سے آزاد امیدوار عظمت اللہ خان شمس لون کے حقوق میں ڈرا ہوے ہے۔ اس خبر کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوے بیان جاری ہوا کہ عظمت اللہ خان ایک فرد نہیں ایک نظریہ اور سوچ کی نمائندگی کر رہا ہے جو عوام کے درمیان عوام کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انشاء اللہ ہم جیت کر عوام کی نمائندگی کریں گے۔
عظمت اللہ خان ،جی بی اے 14, استور 2

26/05/2026

تمام اہلیان بونجی، بزرگان بونجی، اساتزہ کرام، نوجوانان اور ممبران کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحی مبارک۔ سیاست سیاست پرسوں سے آگے چلے گا فالوقت محبتوں کا اپنائیت کا گوشت کھانے کا وقت ہے۔ سب کو مبارک ہو۔ اللہ ہماری قربانیاں قبول فرمائے، اس قربانے کا مقصد ہمارے قول فعل میں شامل ہو اور دین دنیا میں کامیابی کا باعث ہو۔ آمین

25/05/2026

ایک اور آزاد امیدوار 5 سال بعد واپس مسلم لیگ کو پیارے ہو۔ حفیظ صاحب نے جانے اور آنے کا صفر خوب بیان کیا ہے۔

Address

Gilgit-Baltistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BOUNJi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share