Our mission is to promote unity, justice, and prosperity in the region.
The Jammu Kashmir United Movement (JKUM) is a political party dedicated to the socio-economic development and political empowerment of the people of Jammu and Kashmir.
20/02/2026
جموں کشمیر یونائیٹڈ ویلفیئر ونگ کی جانب سے مظفرآباد سٹی کے درج ذیل پوائنٹس پر سحری و افطاری کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا ہے -
13/02/2026
جلال طاہر کی نماز جنازہ کے موقع پر عظمت حیات اعوان جنرل سیکرٹری jkumمظفرآباد لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے۔
13/02/2026
جامع مسجد اہلحدیث پہٹکہ میں آج نمازِ جمعہ کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا، جہاں عظمت حیات اعوان جنرل سیکرٹری JKUM مظفرآباد نے خصوصی خطاب فرمایا۔
اپنے خطبۂ جمعہ میں انہوں نے آمدِ رمضان المبارک کے حوالے سے نہایت مؤثر اور ایمان افروز گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے، جو ہمیں تقویٰ، صبر اور اخلاص کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے حاضرین کو تلقین کی کہ اس بابرکت مہینے کی تیاری ابھی سے شروع کریں، نماز، تلاوتِ قرآن، ذکر و اذکار اور صدقہ و خیرات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان ہمیں اپنے کردار کی اصلاح، معاشرتی بھائی چارے اور ضرورت مندوں کی مدد کا عملی پیغام دیتا ہے۔
10/02/2026
جنرل سیکرٹری JKUM مظفرآباد عظمت حیات اعوان 13فروری 2026 جامع مسجد اہلحدیث ایوبیہ پہٹکہ نصیرآباد میں خطبہ جمعہ المبارک ارشاد فرمائیں گے ۔
خواتین کے لیے پردے کا اہتمام ہے۔
تمام اہل اسلام کو بھر پور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
آغاز خطبہ 12:45
05/02/2026
🔥 یومِ یکجہتی کشمیر 2026 | مظفرآباد 🔥
مرکزی رہنما جموں و کشمیر یونائیٹڈ موؤمنٹ رضوان حنیف صاحب نے 5 فروری 2026 کو مظفرآباد میں یومِ یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک صاحب، آسیہ اندرابی صاحبہ، شبیر احمد شاہ صاحب، مسرت عالم بٹ صاحب اور دیگر حریت قیادت پر جاری بھارتی ظلم و ستم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی۔
رضوان حنیف صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ
✊ تحریکِ آزادی کشمیر سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے
✊ یاسین ملک صاحب اور حریت قیادت کشمیری عوام کی توانا آواز ہیں
✊ قید و بند، ظلم و جبر آزادی کی راہ نہیں روک سکتے
انہوں نے مزید کہا کہ 5 فروری کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور عزمِ آزادی کی تجدید کا دن ہے، اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیر کو حقِ خودارادیت نہیں مل جاتا۔
🩸 کشمیر ہماری پہچان ہے
🕊️ آزادی ہمارا خواب نہیں، حق ہے
30/01/2026
قاری مقبول الرحمن عتیق صاحب، صدر جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ مظفرآباد،
30 جنوری 2026 بروز جمعہ
جامع مسجد عائشہ صدیقہؓ، لوہر پلیٹ اہلحدیث مظفرآباد میں خطبۂ جمعہ ارشاد فرمائیں گے۔
خطبۂ جمعہ میں دینی، سماجی اور موجودہ حالات کے تناظر میں امتِ مسلمہ کو درپیش اہم مسائل پر رہنمائی کی جائے گی۔ اہلِ علاقہ اور شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بروقت تشریف لا کر اس بابرکت خطبے سے بھرپور استفادہ کریں۔
Be the first to know and let us send you an email when JKUM Muzaffrabad AJK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.