03/16/2026
خاموش کردار بادشاہ پاشتین کو سلام
گزشتہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے کے دوران کہ جب سے علی وزیر جیل میں تھے، اُس وقت اور اس سے پہلے کے قید و بند کے دوران بھی ایک اور شخص تھا جو اس تمام عرصے میں زندان میں نہ ہوتے ہوئے بھی جیسے قید و بند میں ہی تھا اور مسلسل اس کوشش میں مصروف رہا کہ جیل کے اندر موجود علی وزیر اور عبدالصمد حاجی کے تمام قانونی معاملات اور دیگر ضروریات کا خیال رکھا جائے۔
اپنے ایسے باہمت اور وفادار ساتھیوں کو دل سے سلام جنہوں نے ثابت کیا کہ جدوجہد صرف تقریروں اور نعروں سے نہیں بلکہ صبر، قربانی اور مسلسل محنت سے آگے بڑھتی ہے۔
بادشاہ پاشتین کو ہیٹس آف ان کے حوصلے، وفاداری اور ثابت قدمی کے لیے۔