افضال انصاری

افضال انصاری إِنَّهُ كَانَ بِى حَفِيًّا ❤️
_میرا رب مجھ پر بڑا ہی مہربان ہے🌸

بابا فریدؒ کے انکساری کا یہ عالم تھا کہ جب کبھی خود بیمار ہوتے تو مُریدوں سے اپنےحق میں دعا کراتے ___ ایک بارآپؒ کے پورے...
12/09/2026

بابا فریدؒ کے انکساری کا یہ عالم تھا کہ جب کبھی خود بیمار ہوتے تو مُریدوں سے اپنےحق میں دعا کراتے ___ ایک بارآپؒ کے پورے جسم مبارک میں شدید درداُٹھا! فوراً ہی حضرت نظام الدین اولیاءؒ, حضرت مولانا بدر الدین اسحاقؒ, حضرت شیخ جمال ہانسویؒ اور شیخ علی بہاریؒ کو طلب کیا گیا پھر فرمایا ___
" میری صحت کے لیئے آپ حضرات دعا کرے "
تمام درویش حیرت کے عالم میں سوچ کر خاموش کھڑے رہے کہ ناہ گار لوگ اس شخص کے لیئے کس طرح دعا کر سکتے ہیں جسے اللہ نے اندازِ مسحائی بخشا ہو ____!
بابا فرید اپنے مریدوں کی زہنی کشمکش سے واقف تھے اس لیئے آپؒ نے دوبارہ ایک ایک لفظ پر زور دیتے ہوئے فرمایا !
" تم لوگ جاؤ اعر فلاں قبرستان میں میرے لیئے دعا کرو ___"تمام درویش شیخ کے حکم کے مطابق ساری رات قبرستان میں دعا کرتے رہے پھر جب صبح کے وقت پیرو مرشد کی خدمت میں حاضر ہوۓ تو بابا فریدؒ ایک پرانے کالے کمبل پر تشریف فرما تھے اور قریب ہی وہ عصا رکھا ہوا تھا جو حضرت قطب الدین بختیار کاکیؒ نے آپؒ کو مرحمت فرمایا تھا___ بابا فریدؒ بار بار اس عصا پر ہاتھ پھیرتے تھے اور پھر اپنے چہرے پر مل لیتے تھے __
درویشوں کو دیکھ کر بابا فریدؒ ان سے مخاطب ہوئے___
" کیا تم لوگ کل رات قبرستان میں مشغول ِ دعا ہوۓ تھے "
حضرت جمال الدین ہانسویؒ نے عرض کیا! سیدی ہم سب رب العزت کی بارگاہ میں رات بھر آپؒ کی صحت کے لیئے دعا کرتے رہے ____"
" تمھاری دعا نے مطلق اثر نہیں کیا! میری تکلیف کا وہی عالم ہے___" بابا فریدؒ نے درویشوں کی بات سن کر فرمایا! مریدانِ خاص نےسر جھکا لیئے ___
حضرت شیخ بہاریؒ سب سے آگے کھڑے تھے __ انھوں نے بصد احترام عرض کیا " سیًدی ہم لوگ ناقص ہیں اور ایک ناقص کی دعا کسی کامل کے حق میں اثر نہیں کرتی___" شیخ بہاریؒ کا لہجہ مدھم تھا اس لیئے بابا فریدؒ ان کی آواز نہ سن سکے مجبوراً حضرت نظام الدین اولیاءؒ نے قدرے بلند آواز سے شیخ علی بہاریؒ کے افاظ دہراۓ ____
بابا فریدؒ نے اپنے مریدوں کی معزرت سنی ___ نظام الدین اولیاءؒ کو قریب بلا کر وہ عصا عطا کیا
جو حضرت قطب الدینؒ کی نشانی تھا پھر فرمایا!
" مولانا نظام الدین میں نے تمھارے حق میں دعا کی تھی کہ تم اللہ تعالیٰ سے جو کچھ مانگو وہ تمھیں عطا کرے ___"
نظام الدین اولیاءؒ نے اظہارِشکر میں سر جھکا دیا پھر جب حضرتِ شیخ کی بارگاہ سے اٹھے تو تمام درویش دوستوں نے مبارک باد پیش کی ____
اسی رات حضرت نظام الدین اولیاءؒ کو خیال آیا کہ پیرو مرشد نے ان کے حق میں دعا کی ہے جو یقیناً قبول ہوگئی ہے___ اس لیئے بہتر ہے حضرتِ شیخ کے لیئے دعا کی جاۓ___ اس واقعہ کا زکر کرتے ہوۓ حضرت نظام الدین اولیاءؒ فرماتے ہیں ___!
میں ساری رات پیرو مرشد کے لیئے دعا کرتا رہا یہاں تک کے آخری شب میں مجھے اطمینانِ قلب حاصل ہوگیا___ پھر صبح ہوتے ہی میں حضرتِ شیخ کی خدمت میں حاضر ہوا ___ اس وقت آپؒ مصلّے پر قبلہ رخ بیٹھے تھے چہرہ مبارک پر فرحت کے آثار نمایاں تھے ___ مجھے دیکھتے ہی فرمانے لگے " درویش نظام الدین میں نے تمھارے حق میں جو دعا کی تھی وہ قبول ہوئی ہے ___ پھر جب تم نے گزشتہ شب میری صحت کے لیئے دعا
کی وہ بھی قبول ہوئی___"
اس کے بعد حضرتِ شیخؒ نے مجھے وہ مصلیٰ عنایت کردیا جس پر جلوہِ افروزتھے ___________!!!

08/09/2026

علامہ اقبال

03/09/2026
28/08/2026

؟؟

28/08/2026

اپنے نانا ابو جی کا نام بتائیں؟ تاکہ پتا چلے پہلے زمانے کے نام کتنے پیارے تھے

Address

Jeddah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when افضال انصاری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share