01/06/2026
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ! 🪵✨
ایک طرف: دیارِ غیر، یعنی سعودی عرب کا منظر ہے، جہاں خوبانی کا یہ ادھا کلو (500 گرام) کا چھوٹا سا پیکٹ تقریباً 18 ریال (پاکستانی 1330 روپے کے لگ بھگ) میں ملتا ہے۔ اور قیمت تو ایک طرف، یہ یہاں اتنی نایاب ہے کہ اکثر اسٹورز میں ختم ملتی ہے، یعنی لوگ پیسے جیب میں لیے اسے ڈھونڈتے پھرتے ہیں مگر یہ آسانی سے میسر نہیں ہوتی۔
دوسری طرف: ہمارے اپنے پیارے خطے، جنت نظیر کشمیر کا منظر ہے۔ جہاں درختوں سے پکی ہوئی، لذیذ اور رسیلی خوبانیاں خود بخود ٹوٹ کر زمین پر گرتی ہیں، گھاس پر بکھرتی ہیں اور ضائع ہو جاتی ہیں۔ کوئی انہیں اٹھانے والا، سنبھالنے والا یا ان کی قدر کرنے والا نہیں ہوتا۔ سچ تو یہ ہے کہ ہمیں اللہ کی نعمتوں کی قدر ہی نہیں!
fans