𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه

  • Home
  • Qatar
  • Doha
  • 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه

𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه, Social service, Doha.
(6)

روستــــــــو بـــــه نـــــه شــــــــــو کلک اظہـــــــــار کــوو
مونـــګـــــه دَ قـــــــــــوم خــــــدمت پـــــه جــــــــــار کــوو

آکاخیل پانڑہ ایک غیر سیاسی، غیرجانبدار اور خادم قوم سوشل میڈیا پیج ہے.

عوام کے لیے اہم احتیاطی اطلاع عوام احتیاط کریں!بازاروں اور راستوں میں گھومنے والے بعض سیم فروشوں سے لوگ، خصوصاً خواتین، ...
13/09/2026

عوام کے لیے اہم احتیاطی اطلاع
عوام احتیاط کریں!
بازاروں اور راستوں میں گھومنے والے بعض سیم فروشوں سے لوگ، خصوصاً خواتین، اپنی ضرورت کے لیے سم نکلوا لیتے ہیں۔ بعض فراڈی افراد بائیومیٹرک کے بعد یہ کہہ دیتے ہیں کہ آپ کا بائیومیٹرک میں مسئلہ ہوا، سم آپ کے نام پر رجسٹر نہیں ہو رہا ہے حالانکہ سم ان کے نام پر رجسٹر ہو چکی ہوتی ہے۔
اگر کسی بھی جگہ سم نکلوانے کے بعد آپ کو یہ کہا جائے کہ آپ کا بائیومیٹرک مسئلہ ہے یا سم آپ کے نام پر رجسٹر نہیں ہوئی، تو فوراً وہاں سے نہ جائیں۔ پہلے مکمل تصدیق کریں کہ واقعی آپ کے نام پر سم رجسٹر نہیں ہوئی۔ اپنے نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد اور متعلقہ نیٹ ورک بھی چیک کریں۔
جب تک آپ کو مکمل اطمینان اور تصدیق نہ ہو، کسی کے کہنے پر واپس نہ جائیں، کیونکہ آپ کے نام پر رجسٹر ہونے والی سم بعد میں کسی دوسرے شخص کو مہنگے داموں میں فروخت کی جاتی ہے اور اس کے غلط استعمال کی صورت میں اصل شناختی کارڈ مالک مشکل میں پڑ سکتا ہے۔
اپنے جاننے والے سادہ لوح عوام اور خصوصاً خواتین کو اس فراڈ کے حوالے سے لازمی آگاہ کریں، تاکہ وہ اس فراڈی گروہ کے جھانسے میں آنے سے محفوظ رہیں۔
آپ کی ایک شیئر کسی دوسرے شخص کو فراڈ سے بچا سکتی ہے۔ پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

تلاش گمشدہ اوریجنل شناختی کارڈجمعہ دار خان ولد ثناب گل سے کچھ دن پہلے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ باڑہ بازار میں کہیں گم ہ...
12/09/2026

تلاش گمشدہ اوریجنل شناختی کارڈ
جمعہ دار خان ولد ثناب گل سے کچھ دن پہلے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ باڑہ بازار میں کہیں گم ہو گیا ہے ملنے پر مندرجہ ذیل فون نمبرز پر رابطہ کریں شکریہ
03201959844
03459194877

11/09/2026

حفاظتی اطلاع
باڑہ اکاخیل گڈ ملنگ روڈ کڑپہ کے مقام پر گھروں کو بجلی فراہم کرنے والی 11 ہزار ولٹیج کی لائن گر کر مین روڈ پر لٹک رہی ہے۔ روڈ پر گزرنے والے احباب سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور اس لائن سے دور رہیں، لاپرواہی کی صورت میں بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ متعلقہ حکام فوری طور پر بجلی کی لائن کو محفوظ بنائیں۔

11/09/2026

باڑہ آکا خیل میں دو مختلف ٹریفک حادثات، 5 افراد زخمی
باڑہ میلوارڈ اکاخیل میں دوپہر کے وقت دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 خیبر کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب عصر کے وقت باڑہ فرنٹیئر روڈ پر حاجی جلندھر کلے کے موڑ پر آلٹو گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
عوام سے عاجزانہ گزارش ہیں کہ ڈرائیونگ کے دوران تیز رفتاری اور غفلت سے گریز کریں، خصوصاً موٹر سائیکل چلانے والے نوجوان رفتار کم رکھیں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں، دوسروں کی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں اور اپنے خاندان کو پریشانی سے بچائیں۔

11/09/2026

الحمدللہ! آپ کے تعاون سے کندوڑی کلی کے متاثرہ بھائی کی رہائش کے لیے محفوظ گھر کا انتظام کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً دو ہفتے قبل باڑہ آکا خیل (کندوڑی کلی) سے نقل مکانی کرنے والے ایک متاثرہ خاندان کی معصوم بچی کو سانپ نے کاٹ لیا تھا۔ یہ خاندان ایک انتہائی غیر محفوظ غار نما گھر میں رہائش پذیر تھا، جہاں حالات انتہائی خطرناک تھے۔
بچی کے ہسپتال میں زیرِ علاج ہونے کے دوران آپ لوگوں کی دی ہوئی امانت میں سے 1,20,000 روپے علاج کے لیے دیے گئے، لیکن افسوس کہ معصوم بچی جانبر نہ ہو سکی اور ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہو گئی۔
اس واقعے کے بعد خاندان کی غیر محفوظ رہائش کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے ایک محفوظ کرائے کے گھر کا انتظام کرنے کی کوشش کی گئی، جس میں وی سی چیئرمین ریاض آفریدی صاحب کے تعاون سے ایک گھر کرائے پر لیا گیا اور متاثرہ خاندان کو محفوظ گھر میں منتقل کر دیا گیا۔
آج انہیں آپ کی دی ہوئی امانت میں سے مزید 49,000 روپے بھی حوالے کیے گئے۔ خاندان نے اس تعاون پر تمام مخیر حضرات اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ ہر تعاون کرنے والے کو جزائے خیر عطا فرمائے اور مرحوم بچی کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔

اعلانِ وفاتحاجی شین خان، حولدار حامیس خان کے بھائی، آکا خیل سنزل خیل، بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ ...
10/09/2026

اعلانِ وفات
حاجی شین خان، حولدار حامیس خان کے بھائی، آکا خیل سنزل خیل، بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات، شام 5 بجے امیر گل تالاب قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ 😭😭
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

10/09/2026

تھانہ میلوارڈ کی حدود اکاخیل گڈ ملنگ میں مبینہ طور پر سرکاری وردیوں میں ملبوس افراد رات گئے آپریشن کے نام پر ایک گھر میں داخل ہوئے، اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر مبینہ طور پر 60 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاندان کا تعلق کمرخیل قوم سے بتایا جاتا ہے۔ مقامی ذرائع

10/09/2026

جمرود بازار سے لاپتہ دو بچیاں بازیاب،
جمرود:جمرود بازار سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی دو بچیوں کو پولیس نے بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او جمرود صدیق خان نے جدید تفتیشی طریقوں اور موبائل فونز کی کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچیوں کا سراغ لگایا۔بازیاب ہونے والی بچیوں میں فاطمہ، عمر تقریباً 15 سال، اور نازیہ، عمر 8 سال، دختر جان، سکنہ بازار زخہ خیل شامل ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے سے قبل بچیوں کے اہلخانہ کو ایک نامعلوم موبائل نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں انہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ملنے کا جھانسہ دے کر جمرود آنے کا کہا گیا۔ بعد ازاں بچیوں کے والد کو باڑہ آنے کا کہا گیا، جس پر وہ اکیلے باڑہ چلے گئے، جبکہ دونوں بچیوں کو جمرود اڈے کی خواتین انتظار گاہ میں چھوڑا گیا۔والد کے مطابق جب وہ واپس جمرود پہنچے تو دونوں بچیاں وہاں موجود نہیں تھیں، جبکہ کال کرنے والے شخص کا موبائل فون بھی بند پایا گیا۔ واقعے کے بعد والد نے جمرود تھانے میں درخواست دی، جس پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے بچیوں کی تلاش شروع کردی۔ایس ایچ او جمرود صدیق خان کے مطابق پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کے تحت موبائل فونز کی کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) حاصل کی، جس کی بنیاد پر مختلف نمبروں اور افراد سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا اور کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچیوں کو بازیاب کرلیا گیا۔
ایس ایچ او کے مطابق سی ڈی آر میں سامنے آنے والے نمبروں میں سے متعدد خواتین کے نام پر رجسٹرڈ پائے گئے ہیں، تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کو مبینہ طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کے حصول کا جھانسہ دے کر جمرود بلایا گیا تھا، جبکہ واقعے میں ملوث عناصر کا تعین تفتیش مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

الحمدللہ! کل ہم نے اس نوجوان کی مدد کے لیے اپیل کی تھی، جس پر بہت سے دوستوں نے بڑھ چڑھ کر تعاون کیا۔ آپ سب کے تعاون کی ب...
10/09/2026

الحمدللہ! کل ہم نے اس نوجوان کی مدد کے لیے اپیل کی تھی، جس پر بہت سے دوستوں نے بڑھ چڑھ کر تعاون کیا۔ آپ سب کے تعاون کی بدولت نوجوان کا فوری آپریشن ممکن ہوا اور الحمدللہ اس کی آنکھ ضائع ہونے سے بچ گئی۔ اس نیک کام میں حصہ لینے والے تمام دوستوں کا ہم جتنا بھی شکریہ ادا کریں، کم ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
تاہم، آپریشن کے اخراجات پورے کرنے کے لیے تقریباً 50 سے 60 ہزار روپے قرض لیے گئے ہیں، جبکہ نوجوان اور اس کا خاندان انتہائی غریب ہے اور یہ قرض ادا کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہے۔ اس لیے ایک بار پھر تمام مخیر حضرات اور صاحبِ استطاعت دوستوں سے عاجزانہ اپیل ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کرکے اس غریب خاندان کو قرض سے نجات دلانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
📱 ایزی پیسہ: فرہان اللہ
03479787556
آپ کا معمولی سا تعاون بھی اس خاندان کے لیے بہت بڑا سہارا بن سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین 🤲

گمشدہ میڈیکل کاغذات اور ادویاتکچھ میڈیکل کاغذات اور ادویات مصری چوک سے شیر علی چوک تک مالگے روڈ پر کہیں گم ہو گئی ہیں۔اگ...
09/09/2026

گمشدہ میڈیکل کاغذات اور ادویات
کچھ میڈیکل کاغذات اور ادویات مصری چوک سے شیر علی چوک تک مالگے روڈ پر کہیں گم ہو گئی ہیں۔
اگر کسی بھائی کو ملیں تو براہِ کرم اس نمبر پر رابطہ کریں
📞 0336-0104802
جزاک اللہ خیر 🤲

Address

Doha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to 𝐀𝐤𝐚𝐤𝐡𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐧𝐫𝐚 اکـــاخــــــیل پـــــانړه:

Shortcuts

Share

Category