بھمبر آزاد کشمیر

بھمبر آزاد کشمیر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from بھمبر آزاد کشمیر, Bhimber.
(1)

27/05/2026

Eid day at sokasan Bhimber Azad Kashmir

کلر سیداں موضع ڈریال کی فضا  سوگوار ملک جاوید اور ان کا نوجوان بیٹا نامعلوم افراد کی فائرگ سے قتل گوجرخان تھانہ مندرہ کی...
27/05/2026

کلر سیداں موضع ڈریال کی فضا سوگوار
ملک جاوید اور ان کا نوجوان بیٹا نامعلوم افراد کی فائرگ سے قتل
گوجرخان تھانہ مندرہ کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق 15 پر کال کر کے بتایا گیا کہ تین سے چار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ محمد جاوید ولد محمد یوسف اور ان کے بیٹے محمد سہیل موہڑہ پیرو ڈریال کو قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مندرہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی
لوگ عید منائیں گۓ اور اہل خانہ دو جوان جنازے اٹھائیں گے ۔دعا ہے کہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

انا للہ وانا الیہ راجعون
۔
۔
۔
۔
۔
۔

وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے  !آج ضلعی صدر مقام ہسپتال بھمبر میں زیر علاج اپنے ایک عزیز کی تیمار داری کے لئے جانا ہو...
26/05/2026

وہ شمع کیا بجھے جسے روشن خدا کرے !

آج ضلعی صدر مقام ہسپتال بھمبر میں زیر علاج
اپنے ایک عزیز کی تیمار داری کے لئے جانا ہوا ۔
شعبہ حادثات کے عین سامنے چنار فری ڈائلسز کا دروازہ دکھائی دیا ۔
بے اختیار قدم اس جانب اٹھے کہ دیکھیں تو سہی یہ ادارہ کس حال میں ہے۔
مئی کی تپتی دوپہر سورج جیسے سوا نیزے پہ لیکن
سنٹر میں قدم رکھتے ہی پہلا احساس ایک لطیف ٹھنڈک کا جو جسم و جاں کو تازہ کر دے ۔
ایک شفٹ ختم ہونے کو تھی جبکہ نئی شفٹ کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا تھا ۔
ڈائلسز کا عمل جاری و ساری تھا ۔ مریضوں کے ناتواں جسموں سے بوند بوند نکلتا خون ، مشینوں سے صاف ہو کر واپس آ رہا تھا ۔ چاک و چوبند عملہ خاموشی سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا
مریضوں کے ساتھ آئے مہمان انتظار گاہ میں سکون سے
بیٹھے تھے ۔
یہ سارا عمل ایک لگے بندھے طریقے سے بلا تعطل رواں دواں تھا ۔ ہر ہر منظر سے سلیقہ اور قرینہ پھوٹتا دکھائی دیا ۔ نظم و ضبط مثالی اور صفائی اعلی
اتفاق سے اس شفٹ کے زیادہ تر مریضوں کا تعلق پنجاب اور تحصیل کھاریاں کے دور افتادہ مقامات سے تھا
جن مریضوں سے بات ہوئی ان کی آنکھوں میں امتنان کے رنگوں کی دھاریاں اور لبوں پہ تشکر کی لرزتی لکیریں نظر آئیں
سب کو اعتراف تھا کہ ان کے پاس ایسا کوئی لفظ
نہیں جو اس سنٹر کی عظیم خدمات کا احاطہ کر سکے

پتہ چلا دوسری شفٹ ختم ہونے کے بعد اب تیسری شفٹ شروع ہونے کو ہے
عید کے پیش نظر یہ اہتمام خاص کیا گیا ہے کہ آج چار شفٹوں میں ڈائلسز کئے جائیں تاکہ مریض عید کا دن کسی تردد کے بغیر اپنے گھروں میں پیاروں کے ساتھ منا سکیں ۔
نماز فجر سے آغاز کرنے والی ان شفٹوں کا احتتام کہیں نصف شب کے قریب ہوگا ۔
تصور کیجئے
عید سے عین چند گھنٹے قبل جب ہر کوئی اس کی تیاریوں میں مگن تھا
چنار فری ڈائلسز سنٹر کا عملہ صبح چار بجے سے مسلسل مریضوں کی مسیحائی پہ مامور
اور آج انہیں لگاتار رات گئے تک مصروف رہنا ہے
مریضوں میں عید کی خوشیاں بانٹنے والے یہ لوگ
کس قدر عظیم ہیں ۔
سنٹر سے لوٹتے ہوئے یہ اطمینان بھرا احساس میرا ہم سفر تھا کہ آج چوہدری غلام احمد کی روح سرشار ہوگی کہ جس چراغ کو وہ اپنا خون جگر دے کر روشن کر گئے
آج اس کی لو روشنی کا استعارہ ہے
دکھی اور نادار انسانیت کی مسیحائی کا جو پودا وہ اپنے ہاتھ سے لگا گئے آج وہ شجر سایہ دار بن کر نجانے کتنے مریضوں کے لئے گھنی چھاوں مہیا کر رہا ہے
میرے استاد پروفیسر اصغر شاد اپنی آخری سانس تک
جس طرح اس چراغ کو روشن رکھنے کی خاطر ہواوں سے لڑتے رہے وہ جذبہ ہی اس ادارے کا اثاثہ ہے....
Amir Usman Adil ex Mpa

26/05/2026

چنار فری ڈائیلسز بھمبر ایک عظیم اور قابلِ فخر ادارہ ہے جس پر پورے معاشرے کو ناز ہونا چاہیے۔یہ وہ جگہ ہے جہاں انسانیت محض...
26/05/2026

چنار فری ڈائیلسز بھمبر ایک عظیم اور قابلِ فخر ادارہ ہے جس پر پورے معاشرے کو ناز ہونا چاہیے۔
یہ وہ جگہ ہے جہاں انسانیت محض دعوؤں تک محدود نہیں بلکہ عملی صورت میں زندہ نظر آتی ہے اور جہاں غریب و مجبور مریضوں کو بالکل مفت ڈائیلسز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

خصوصاً مرحوم و مغفور چوہدری غلام احمد دھریاہ کا شکر گزار ہونا بنتا ہے جن کی نیک سوچ اور وژن آج بھی بے شمار لوگوں کے لیے امید کی کرن بنا ہوا ہے۔

یہ ادارہ صرف ایک سہولت نہیں بلکہ ایک عظیم صدقۂ جاریہ ہے جو نہ صرف قیمتی انسانی جانیں بچا رہا ہے بلکہ خدمتِ انسانیت کی اعلیٰ مثال بھی قائم کر رہا ہے۔

سیاسی وابستگی اپنی جگہ مگر گزارش ہے کہ اپنی گفتگو کو حدود میں رکھا جائے ایسے فلاحی اداروں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنانا کسی طور مناسب نہیں اگر ایک بھی انسان اس ادارے سے مستفید ہو رہا ہے تو یہی اس کی سب سے بڑی کامیابی اور ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

آئیں تنقید کے بجائے ایسے کاموں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ انسانیت کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم بابا جی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس نیکی کو ان کے لیے دائمی نجات کا ذریعہ بنائے

آمین۔۔!

بجلی بندش،لوڈ شیڈنگ،کم وولٹیج ودیگر مسائل کے حل کے سلسلہ میں سوکاسن سے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنرچوہدری محمدطارق سے ملاقات کی...
25/05/2026

بجلی بندش،لوڈ شیڈنگ،کم وولٹیج ودیگر مسائل کے حل کے سلسلہ میں سوکاسن سے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنرچوہدری محمدطارق سے ملاقات کی،ڈپٹی کمشنر نے خندہ پیشانی سے خیر مقدم کیا اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی برقیات حکام کو ہدایات جاریبجلی بندش،لوڈ شیڈنگ،کم وولٹیج ودیگر مسائل کے حل کے سلسلہ میں سوکاسن سے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنرچوہدری محمدطارق سے ملاقات کی،ڈپٹی کمشنر نے خندہ پیشانی سے خیر مقدم کیا اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی برقیات حکام کو ہدایات جاری.....

سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کا واضح موقف ۔۔۔۔۔۔۔۔
25/05/2026

سابق وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کا واضح موقف
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

Welcome Janab Arif sahib
22/05/2026

Welcome Janab Arif sahib

ویلکم ۔۔۔۔
22/05/2026

ویلکم ۔۔۔۔

ایران جنگ: ٹرمپ کردوں کو موردِ الزام کیوں ٹھہرا رہے ہیں؟امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اس وقت ایک نئے تنازعے کو...
21/05/2026

ایران جنگ: ٹرمپ کردوں کو موردِ الزام کیوں ٹھہرا رہے ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اس وقت ایک نئے تنازعے کو ہوا دی، جب انہوں نے خطے میں موجود کرد گروہوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے وہ ہتھیار اپنے پاس رکھ لیے، جو ایران میں مظاہرین تک پہنچانے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

مشرقِ وسطیٰ پر توجہ دینے والے ادارے 'دی امارگی آؤٹ لیٹ‘ کے ایڈیٹر اِن چیف کمال چومانی نے اس صورتحال کا موازنہ بائبل میں بیان کردہ 'سنہری بچھڑے‘ کی کہانی سے کیا، جو قیادت کی ناکامیوں اور الزام دوسروں پر ڈالنے کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

چومانی کے مطابق ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے شدید متاثر تھے اور انہوں نے اس غلط اور حد سے زیادہ پُرامید اندازے پر کام کیا کہ ایرانی حکومت جلد ہی گرنے والی ہے۔ جب ایسا نہ ہوا تو ٹرمپ کو کسی قربانی کے بکرے کی ضرورت پڑ گئی

Address

Bhimber

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بھمبر آزاد کشمیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share