Village Council Khan Kot, Zarmelan

Village Council Khan Kot, Zarmelan Computerized Birth, Death, Marriage and Divorce Certificate

🔴 اہم پیش رفت | نادراایک فرد کا شناختی کارڈ بلاک، پورا خاندان متاثر نہیں ہوگانادرا کے مطابق آئندہ خاندان کے کسی ایک فرد ...
31/08/2026

🔴 اہم پیش رفت | نادرا

ایک فرد کا شناختی کارڈ بلاک، پورا خاندان متاثر نہیں ہوگا

نادرا کے مطابق آئندہ خاندان کے کسی ایک فرد کا شناختی کارڈ بند یا بلاک ہونے کی صورت میں صرف اسی بنیاد پر خاندان کے دیگر افراد کے شناختی کارڈ بلاک نہیں کیے جائیں گے۔

ہر شہری کے شناختی کارڈ کے معاملے کو الگ بنیاد پر جانچا اور تصدیق کیا جائے گا۔

یہ پیش رفت اُن شہریوں کے لیے اہم ہے جنہیں ماضی میں خاندان کے ایک فرد کے شناختی کارڈ سے متعلق اعتراض یا تصدیقی مسئلے کے باعث خود بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

⚖️ بنیادی اصول

ایک فرد کا معاملہ، پورے خاندان کی سزا نہیں ہونی چاہیے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس پالیسی پر فوری، واضح اور مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی ایک فرد کے معاملے کی وجہ سے دوسرے بے قصور اہلِ خانہ کے شناختی کارڈ متاثر نہ ہوں۔

#نادرا #پاکستان

خود انحصاری کی جانب اہم قدم: نادرا نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیاخود انحصار...
17/08/2026

خود انحصاری کی جانب اہم قدم: نادرا نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا

خود انحصاری اور ڈیجیٹل شناخت کی زیادہ آسان اور قابلِ رسائی تصدیق کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے محفوظ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا چِپ کے بغیر قومی شناختی کارڈ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ پولی کاربونیٹ کارڈ نادرا کی تکنیکی اور سیکیورٹی ضروریات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (NSPC)، کراچی نے پاکستان میں تیار کیا ہے۔ درآمدی مائیکرو چِپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ کے استعمال سے بیرونِ ملک سے حاصل کی جانے والی چِپ پر انحصار ختم ہو گیا ہے، جبکہ محفوظ ڈیجیٹل تصدیق کو بھی زیادہ آسان اور مؤثر بنایا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے 23 فروری 2026 کو نئے کارڈ کے اجراء کی منظوری دی تھی۔ نئے کارڈ میں مائیکرو چِپ کی جگہ محفوظ کیو آر کوڈ شامل کیا گیا ہے، جسے پاک آئیڈنٹیٹی (PakID) موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اسمارٹ فون پر پڑھا اور اس کی تصدیق کی جا سکے گی۔ کیو آر کوڈ میں کارڈ ہولڈر کی متعلقہ شناختی معلومات اور تصویر موجود ہوں گی۔ اس سے مختلف ادارے اپنے کمپیوٹرائزڈ نظام میں نام، پتے اور دیگر مطلوبہ شناختی معلومات زیادہ آسانی اور یکسانیت کے ساتھ درج کر سکیں گے اور ڈیٹا کے اندراج کے دوران ہونے والی غلطیوں میں بھی کمی آئے گی۔
نئے کارڈ پر خاندان نمبر کے ساتھ معذور افراد، بزرگ شہریوں، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد اور ریاست آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کے لیے مخصوص نشانات بھی درج ہوں گے۔ کارڈ ہولڈر کا نام اور پتہ اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درج ہوگا۔ کارڈ کے نظر آنے والے اور پوشیدہ سیکیورٹی فیچرز کو بھی موجودہ تقاضوں اور ملک میں دستیاب تیاری کی صلاحیت کے مطابق جدید بنایا گیا ہے۔
چِپ پر مبنی اسمارٹ قومی شناختی کارڈ تقریباً 14 سال قبل متعارف کرایا گیا تھا۔ تاہم عملی طور پر چِپ ریڈرز اور متعلقہ انفراسٹرکچر دستیاب نہ ہونے کے باعث چِپ سے منسلک سہولیات مطلوبہ انداز میں استعمال نہیں ہو سکیں۔ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا کارڈ اس عملی رکاوٹ کو دور کرتا ہے کیونکہ اس کی تصدیق عام اسمارٹ فون یا کیمرے سے منسلک مناسب سافٹ ویئر کے ذریعے کی جا سکے گی۔ ٹیلی کام آپریٹرز، بینکوں، ہسپتالوں، پاکستان ریلوے، پولیس اور دیگر مجاز اداروں کو بھی ایسا سافٹ ویئر فراہم کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ پڑھ کر اس کی تصدیق کر سکیں گے۔
نیا کارڈ مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں 14 اگست 2026 سے کیو آر کوڈ پرکے ساتھ نیا پولی کاربونیٹ کارڈ ابھی جاری ہونے والے سادہ ٹیسلن میٹریئل والے قومی شناختی کارڈ جو کہ چپ کے بغیر ہے کی جگہ جاری کیا جائے گا۔ جنوری 2027 سے تمام اقسام کے قومی شناختی کارڈز، بشمول قومی شناختی کارڈ برائے بیرونِ ملک پاکستانی (NICOP) اور جووینائل کارڈز، کے لیے بھی یہی نیا کارڈ جاری کیا جائے گا۔ آخری مرحلے میں پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کو بھی چِپ کے بغیر کیو آر کوڈ پر مبنی نئے کارڈ پر منتقل کر دیا جائے گا۔
پہلے سے جاری شدہ تمام اقسام کے شناختی کارڈ اپنی مقررہ مدتِ میعاد تک بدستور کارآمد رہیں گے۔

🌹 ماشاءاللہ، ایک اہم عوامی منصوبہ مکمل 🌹CFC (Citizen Facilitation Center) زرمیلن کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ ان شاء ...
11/08/2026

🌹 ماشاءاللہ، ایک اہم عوامی منصوبہ مکمل 🌹

CFC (Citizen Facilitation Center)
زرمیلن کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔

سی ایف سی ( CFC) زرمیلن کے قیام سے علاقہ زرمیلن کے عوام کو نادرا سے متعلق مختلف اہم سہولیات اپنے ہی علاقے میں میسر آئیں گی، جس سے لوگوں کو وانا یا توئے خلہ جانے، وقت کے ضیاع اور اضافی اخراجات سے کافی حد تک نجات ملے گی۔

یہ منصوبہ قوم سلیمان خیل کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے، جو عوام کو بنیادی دستاویزات اور نادرا سے متعلق سہولیات اپنے گھر کے قریب فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

📢 تمام سکول سربراہان کے لیے اہم ہدایتتمام سکول سربراہان سے گزارش ہے کہ نئے طلبہ و طالبات کا داخلہ کرتے وقت ان کی تاریخِ ...
10/08/2026

📢 تمام سکول سربراہان کے لیے اہم ہدایت

تمام سکول سربراہان سے گزارش ہے کہ نئے طلبہ و طالبات کا داخلہ کرتے وقت ان کی تاریخِ پیدائش درج کرنے میں خصوصی احتیاط سے کام لیا جائے۔

خاص طور پر بچے یا بچی کے بہن بھائیوں، جو پہلے سے کسی دوسرے سکول میں زیرِ تعلیم ہوں، کی تاریخِ پیدائش کے بارے میں والدین یا سرپرست سے مکمل معلومات حاصل کی جائیں۔ تاریخِ پیدائش درج کرتے وقت بہن بھائیوں کی عمروں میں قدرتی اور معقول وقفے کو ضرور مدنظر رکھا جائے۔

اگر بچہ یا بچی داخلے کے وقت والدین یا سرپرست کے ہمراہ نہ ہو تو ان سے موبائل فون کے ذریعے رابطہ کرکے درست معلومات حاصل کی جائیں۔

غلط یا غیر حقیقی تاریخِ پیدائش درج ہونے کی وجہ سے مستقبل میں بچوں کو، خصوصاً نادرا سے شناختی کارڈ بنواتے وقت، مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے نئے داخل ہونے والے طلبہ و طالبات کی تاریخِ پیدائش درج کرتے وقت مکمل تحقیق اور درست معلومات کا حصول انتہائی ضروری ہے۔

درست پیدائش کا اندراج، بچے کے مستقبل کا تحفظ ہے۔

#نادرا

اشتہار برائے ضرورتِ بھرتیِ اساتذہساوتھ وزیرستان لوئر کے مندرجہ ذیل دیہاتی سکولوں میں یونیسف کے تعاون سے عارضی بنیاد پر ت...
29/10/2025

اشتہار برائے ضرورتِ بھرتیِ اساتذہ

ساوتھ وزیرستان لوئر کے مندرجہ ذیل دیہاتی سکولوں میں یونیسف کے تعاون سے عارضی بنیاد پر تعلیمی سال 2025-26 کے لیے اساتذہ بھرتی کرنے کے لیے مندرجہ ذیل شرائط پر امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔
درخواست دہندہ کا تعلق اسی دستخط شدہ ادارے موضع ایجوکیشن کلسٹر/ریجن کونسل سے ہو۔

کم از کم تعلیمی قابلیت لیس پاس یا مساوی ہو۔ اگر کسی کلسٹر/ریجن کونسل میں تعلیمی قابلیت لیس سے کم ہو تو میٹرک پاس سے کم گریڈ میں بھرپور کی جا سکتی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار آن لائن اپلائی کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:
http://apply.kpese.gov.pk:9090/ords/emis/r/tp/login

اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 03 نومبر 2025 ہے۔

کسی استاد کی درخواست قبول یا انکار کی کوئی گنجائش نہ ہو گی۔
یونیسف اساتذہ بھرتی اور عرضی بنیاد پر عرصہ 09 ماہ کے لیے ہو گی۔ چاہے نہ لیس کے صورت میں غیر مجاز اساتذہ مقرر ہوں۔ کسی بھی تنازعہ یا شکایت موصول ہونے پر مجاز اتھارٹی کو مکمل اختیار ہو گا کہ وہ کسی فیس کو منسوخ کر دے۔

بھرتی مورخہ 16-11-2025 بروز اتوار کو صبح 10:00 بجے کلاسز ساوتھ وزیرستان لوئر میں ہوگی۔

The Directorate General of Local Government & Rural Development Department (LG&RDD) has issued SOPs/Guidelines dated 22n...
25/08/2025

The Directorate General of Local Government & Rural Development Department (LG&RDD) has issued SOPs/Guidelines dated 22nd August 2025 for the hiring of janitors and procurement of equipment & machinery under the Rural Cleanliness & Sanitation Program.

21/08/2025
حکومت خیبر پختونخواہ کیطرف سے ہر ویلج کونسل کی سطح پر صفائی کا پروگرام شروع کرنے کے لئے، مذکورہ ویلج کونسل سے ڈائریکٹ جن...
19/08/2025

حکومت خیبر پختونخواہ کیطرف سے ہر ویلج کونسل کی سطح پر صفائی کا پروگرام شروع کرنے کے لئے، مذکورہ ویلج کونسل سے ڈائریکٹ جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخواہ پشاور کے اشتہار و پالیسی کے مطابق درخواستیں مطلوب ہیں۔
اشتہار میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق اپنی درخواستیں متعلقہ ویلج کونسل کے سیکرٹری کے پاس جمع کی جا سکتی ہیں۔
آخری تاریخ :- 22 آگست 2025۔

چیئرمین ویلج کونسل خان کوٹ زرمیلن گلاب خان نے UNDP کی خصوصی تعاون سے علاقے بھر کے مساجد میں فری سولر پینلز، پنکھے، بیٹری...
22/04/2025

چیئرمین ویلج کونسل خان کوٹ زرمیلن گلاب خان نے UNDP کی خصوصی تعاون سے علاقے بھر کے مساجد میں فری سولر پینلز، پنکھے، بیٹریاں اور بلب تقسیم۔
علاقے معززین نے چیئرمین اور انجنئیر شاہد اللّٰہ کا شکریہ ادا کیا
جنہوں نے اس کار خیر میں اپنا حصّہ ڈال دیا
اس موقع پر چیئرمین گلاب خان نے کہا کہ علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

Chairman  Village Council Khan Kot,  Zarmelan GULAP KHAN Receiving Shield from Tribal Mashar Malak Abdul Mateen Suleman ...
27/02/2025

Chairman Village Council Khan Kot, Zarmelan GULAP KHAN Receiving Shield from Tribal Mashar Malak Abdul Mateen Suleman Khel.

Address

Khan Kot Zarmelan
Wana
29540

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Council Khan Kot, Zarmelan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share