18/05/2026
انصاف یوتھ ونگ ساؤتھ ریجن کے سابق عہدیداران کی جانب سے وزیراعلیٰ Sohail Afridi سے مطالبہ ہے کہ مشکل وقت میں اگر کسی نے Imran Khan کا بھرپور ساتھ دیا ہے تو وہ انصاف یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف کے کارکنان ہیں۔
جس دور میں آپ خیبرپختونخوا یوتھ کے صدر تھے، جبکہ مرکزی صدر Mina Khan Afridi اور صوبائی جنرل سیکرٹری Dr. Shafqat Ayaz تھے، اُس وقت آپ لوگوں کی قیادت میں وی سی لیول تک نوجوانوں نے ہر آواز پر لبیک کہا۔ Imran Khan کے ہر احتجاج، جلسے اور تحریک میں کارکنان نے نہ صرف بھرپور شرکت کی بلکہ جیلیں بھی کاٹیں اور ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔
آج ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ صوبائی کابینہ میں انصاف یوتھ ونگ کے سابقہ عہدیداران اور قابل و وفادار ورکرز میں سے کسی کو وزارت دی جائے، تاکہ وہ انصاف یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف کے کارکنان کے مسائل حل کر سکے اور نوجوانوں کی آواز حکومت تک پہنچا سکے۔
ہم جانتے ہیں کہ آپ آج کل بہت زیادہ مصروف ہیں، اور ہمیں آپ سے کوئی گلہ شکوہ نہیں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ انصاف یوتھ ونگ خیبرپختونخوا میں Pakistan Tehreek-e-Insaf کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر انصاف یوتھ ونگ کو نظر انداز کیا گیا تو اس کا دکھ اور گلہ ہر کارکن کے دل میں آپ سے ہوگا
Shafqat Ayaz Muhammad Sohail Afridi Meena Khan Afridi Murad Saeed