South Waziristan Lower Police wana.

South Waziristan Lower Police wana. ⏩️DPO MUHAMMAD TAHIR SHAH PSP⏪️

⏺️𝙎𝙊𝙐𝙏𝙃 𝙒𝘼𝙕𝙄𝙍𝙄𝙎𝙏𝘼𝙉 𝙇𝙊𝙒𝙀𝙍 POLICE⏺️

طاقت ہی امن کی اصل محافظ ہے۔ یومِ تکبیر پر ہمارا عزم: نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے! پاکستان زندہ باد، پائندہ باد!
28/05/2026

طاقت ہی امن کی اصل محافظ ہے۔ یومِ تکبیر پر ہمارا عزم: نہ جھکے تھے، نہ جھکیں گے! پاکستان زندہ باد، پائندہ باد!

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ: 27-05-2026ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر، محمد طاہر شاہ وز...
28/05/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 27-05-2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر، محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کے واضح احکامات اور خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں تھانہ سٹی کی حدود بمقام سر پل میں ایس ایچ او اسماعیل خان نے کارروائی کرتے ہوئے ویلنگ کرنے والی گاڑی کو تحویل میں لے لیا، جبکہ گاڑی مالکان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے باقاعدہ ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں ویلنگ، ہوائی فائرنگ، تیز رفتاری، غیر قانونی حرکات اور عوام کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔
پولیس کا مقصد شہریوں کو پُرامن، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ عوام عیدالاضحی کی خوشیاں اطمینان اور سکون کے ساتھ منا سکیں۔
عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور کسی بھی مشکوک یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔
ترجمان:
ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

27/05/2026

اسلام علیکم.

(اطلاع برائےعوام وانا)

(سب سے پہلےتمام لوئر جنوبی وزیرستان کے عوام کو عیدالضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں)

اس کے بعدتمام عوام جو وانا سورپل پر تفریح کے لئے عیدکےدنوں میں اتے ہیں انکے لئے کلئر پیغام ہے کہ اسلحہ لانے پر مکمل بین ہے اتش بازی ،گاڑیوں پر ویلینگ ،موٹرسائکل پر ون ویلنگ پر مکمل بین ہے جس کسی نےمندرجہ بالا ہدیت کی خلاف ورزی کی تو اس کو گرفتار کرکے ایف ائی ار دی جائے گی اسمیں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی اس کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائےگی.

(لوئر جنوبی وزیرستان پولیس وانا)

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ: 25/05/2026ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر، محمد طاہر شاہ وز...
25/05/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 25/05/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر، محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) نے آج شولام پولیس لائن اینڈ آفس کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پولیس لائن اور آفس کی مجموعی سکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں، حفاظتی انتظامات اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر انچارج سکیورٹی ایس آئی محمد ابراہیم وزیر بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران ڈی پی او محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کو شولام پولیس لائن آفس میں کیے گئے نئے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ واضح رہے کہ ڈی پی او کی جانب سے جاری کردہ خصوصی احکامات پر ہنگامی بنیادوں پر عمل کرتے ہوئے انتہائی قلیل وقت، یعنی صرف ایک دن کے اندر تمام سکیورٹی اقدامات مکمل کیے گئے۔
ڈی پی او نے موقع پر کیے گئے حفاظتی انتظامات، سکیورٹی چیکنگ نظام، نگرانی کے طریقہ کار اور دیگر سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا اور انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر ڈی پی او محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کا کہنا تھا کہ پولیس تنصیبات کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ موجودہ سکیورٹی انتظامات کو مستقل بنیادوں پر مزید مؤثر، مربوط اور فعال بنایا جائے تاکہ ہر ممکن خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ترجمان:
ساوتھ وزیرستان لوئر پولیس

25/05/2026

اسلامُ علیکم

(اطلاع بنام عوام)

وانا کے تمام عوام کو مطلع کیاجاتاہیں اج سےدو دن بعد یعنی 27مئی کو عیدالضحی ہوگا اس دوران واناسورپل میں بڑی تعداد میں تین دنوں تک کافی تعداد میں لوگ اتے ہیں وہاں پر پروگرام کرتے ہے ہر کسی کو سخت انتباہ کیاجاتاہے کہ سورپل میں اسلحہ لانے پر مکمل پابندی ہےکسی کے پاس اسلحہ پکڑاگیایاکسی بھی شخص نے اتش بازی کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی جائےگی اسلحہ ضبط کیاجائے ساتھ ہی ایف ائی ار دی جائےگی.

(لوئر جنوبی وزیرستان وانا پولیس)

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ: 24/05/2026ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طاہر شاہ وزیر کی ہدایات پر وانا ...
24/05/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 24/05/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طاہر شاہ وزیر کی ہدایات پر وانا پولیس لائن کی نفری نے وانا سٹی ٹریفک پولیس اور تھانہ سٹی پولیس کے ہمراہ وانا بازار اور گردونواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے مشترکہ سرچ اور پٹرولنگ کارروائیاں انجام دیں۔
اس دوران وانا بازار کی تمام اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کی گئیں، جہاں مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی۔
مزید برآں پولیس ٹیموں نے وانا بازار کی مختلف گلیوں اور حساس مقامات پر پیدل پٹرولنگ کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طاہر شاہ وزیر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے اور شہر میں پُرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس ہر وقت متحرک اور الرٹ ہے، جبکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
ترجمان:
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

24/05/2026
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ 23/05/2026ڈی پی او ساؤتھ وزیرستان لوئر کا تھانہ سٹی کی حدود میں ناکہ بن...
23/05/2026

ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ 23/05/2026
ڈی پی او ساؤتھ وزیرستان لوئر کا تھانہ سٹی کی حدود میں ناکہ بندی، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سٹی کی حدود میں خصوصی ناکہ بندی کی، جہاں مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی اور کرایہ ناموں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او محمد طاہر شاہ وزیر نے خود موقع پر موجود رہ کر مسافروں سے گفتگو کی اور زائد کرایہ وصول کیے جانے کی شکایات کی تصدیق پر فوری طور پر اضافی رقم واپس کروائی۔ اس دوران ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیوروں کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ آئندہ سرکاری مقررہ کرایہ سے زائد وصولی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
کارروائی کے دوران ڈی ایس پی برمل نقیب خان مروت اور ایس ایچ او سٹی اسماعیل خان بھی ڈی پی او کے ہمراہ موجود تھے۔ پولیس ٹیم نے مختلف گاڑیوں کی جامع چیکنگ کرتے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی۔
ڈی پی او محمد طاہر شاہ وزیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ ناجائز منافع خوری اور شہریوں کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ترجمان:
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ: 23/05/2026ڈی آئی خان ٹو وانا روٹ پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائ...
23/05/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 23/05/2026
ڈی آئی خان ٹو وانا روٹ پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کو عوامی شکایات موصول ہوئیں کہ ڈی آئی خان ٹو وانا روٹ پر بعض ٹرانسپورٹ ڈرائیور مقررہ کرایہ 2 ہزار روپے کے بجائے مسافروں سے 5 ہزار تا 6 ہزار روپے تک ناجائز طور پر وصول کر رہے ہیں۔
شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے متعلقہ پولیس افسران کو سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کیں، جس پر تھانہ سپین ڈیم، تنائی سی پی، تھانہ سٹی اور وانا ٹریفک پولیس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو چالان کیا اور ڈرائیوروں کے خلاف قانونی ایکشن عمل میں لایا۔
کارروائی کے دوران مسافروں سے وصول کیا گیا اضافی کرایہ فوری طور پر واپس کروایا گیا، جبکہ ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کو آئندہ سرکاری طور پر مقرر کردہ کرایہ نامے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طاہر شاہ وزیر نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فوری ازالہ کرنا ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری، زائد کرایہ وصولی اور عوامی استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈی پی او کے مطابق عید الاضحیٰ تک خصوصی مانیٹرنگ جاری رہے گی اور کسی بھی ڈرائیور یا ٹرانسپورٹر کو عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان:
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ: 21/05/2026ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزی...
21/05/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 21/05/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) نے شولام پولیس لائن آفس کا دورہ کرتے ہوئے وہاں موجود سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پولیس لائن کے داخلی و خارجی راستوں، چیکنگ نظام، حفاظتی حصار اور دیگر سیکیورٹی امور کا معائنہ کیا گیا۔
ڈی پی او ساؤتھ وزیرستان لوئر نے پولیس لائن کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر، مضبوط اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مزید بہتر بنایا جائے تاکہ پولیس تنصیبات اور جوانوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔
ڈی پی او محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کے احکامات پر فوری طور پر عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کی بہتری کے لیے مختلف امور پر کام تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں پولیس تنصیبات کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترجمان:
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

Address

Wana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when South Waziristan Lower Police wana. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share