30/05/2026
📢
حکومت پنجاب کا لائیوسٹاک کارڈ پروگرام: رجسٹرڈ فارمرز سے فوری ادائیگی کی اپیل
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی ترقی کے لیے لائیوسٹاک کارڈ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ فارمرز کو جانوروں کی خوراک، دیکھ بھال اور دیگر ضروریات کے لیے مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے تمام مستفید ہونے والے فارمرز کو متوجہ کیا ہے کہ وہ لائیوسٹاک کارڈ کے تحت واجب الادا رقم جلد از جلد جمع کروائیں تاکہ آئندہ بھی اس سہولت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔
محکمہ کے مطابق بروقت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں سرکاری اسکیموں اور مستقبل کی مالی معاونت سے محرومی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ادائیگی بینک، اے ٹی ایم یا آن لائن فنڈ ٹرانسفر کے ذریعے آسانی سے کی جا سکتی ہے۔
فارمرز سے گزارش ہے کہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے واجبات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں اور حکومت پنجاب کے اس فلاحی پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 08000-9211 پر 24 گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔