Social Welfare Department Fateh Jang

  • Home
  • Social Welfare Department Fateh Jang

Social Welfare Department Fateh Jang Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Social Welfare Department Fateh Jang, Government Organization, .

دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے۔
معذور افراد، بیواؤں، یتیموں اور مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے فلاحی پروگرامز جاری ہیں۔
ہماری اپڈیٹس کے لیے پیج کو Follow کریں۔
📍 دفتر: نزد جمعرات بازار فتح جنگ
📞 رابطہ: 5253296-0313

25/08/2026



Social Welfare Department Attock Assistant Commissioner Fateh Jang-Distt Attock
18/08/2026

Social Welfare Department Attock
Assistant Commissioner Fateh Jang-Distt Attock

آج ضلع اٹک کے کلرکس کے لیے eFOAS سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیتی سیشن منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، مح...
17/08/2026

آج ضلع اٹک کے کلرکس کے لیے eFOAS سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیتی سیشن منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، محمد حسیب خالد صاحب نے کی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، احمد نواز صاحب بھی سیشن میں موجود تھے۔ جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن دفتری نظام کے حوالے سے شرکاء کو عملی تربیت فراہم کی گئی۔

Happy Independence Day 🇵🇰
14/08/2026

Happy Independence Day 🇵🇰

13/08/2026
14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں این جی اوز کا اجلاساسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر این ...
11/08/2026

14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں این جی اوز کا اجلاس
اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر این جی اوز کے تعاون سے بہترین اور شاندار تقریبات کے انعقاد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں مختلف این جی اوز کے صدور اور نمائندگان کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں 14 اگست کے حوالے سے تقریبات اور فلاحی سرگرمیوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
میٹنگ میں انجمن بہبود مریضاں، سماجی بہبود کونسل، انجمن فروغِ تعلیم اور سوشل ویلفیئر کونسل جھنگ کے صدور/نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں طے پایا کہ:
انجمن بہبود مریضاں کی جانب سے 14 اگست کو THQ Hospital Fateh Jang میں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین میں مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔
سماجی بہبود کونسل کی جانب سے مریضوں میں جوس تقسیم کیے جائیں گے۔
انجمن فروغِ تعلیم کی جانب سے یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا جائے گا اور عمارت کو لائٹنگ و دیگر آرائشی اشیاء سے سجایا جائے گا۔
سوشل ویلفیئر کونسل جھنگ کی جانب سے قومی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر یومِ آزادی کی سجاوٹی اشیاء فراہم کی جائیں گی۔
میٹنگ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام این جی اوز باہمی تعاون اور جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ 14 اگست کو شایانِ شان طریقے سے منائیں گی اور اس موقع پر فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے دکھی انسانیت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔

04/08/2026

این جی اوز کی رجسٹریشن کا نظام جدید، شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کی جانب اہم پیش رفت

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کی ہدایت پر این جی اوز کی رجسٹریشن کے نظام کو جدید، شفاف اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے e-Biz پورٹل پر لاہور ڈویژن کے افسران، اہلکاروں اور این جی اوز کے نمائندگان کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔
تربیتی سیشن میں شرکاء کو e-Biz پورٹل کے ذریعے این جی اوز کی رجسٹریشن، ڈپلیکیٹ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا اور دیگر آن لائن خدمات کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر پورٹل کے عملی استعمال، آن لائن درخواستوں کی پراسیسنگ اور شفاف و مؤثر سروس ڈلیوری سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
یہ تربیتی سلسلہ مرحلہ وار پنجاب کے تمام ڈویژنز میں منعقد کیا جائے گا تاکہ e-Biz پورٹل کے مؤثر نفاذ، یکساں استعمال اور این جی اوز کو بہتر آن لائن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تحصیل فتح جنگ احمد نواز کی سربراہی میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز کے نمائندگان کے ساتھ ایک آگاہی...
28/07/2026

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تحصیل فتح جنگ احمد نواز کی سربراہی میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز کے نمائندگان کے ساتھ ایک آگاہی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں شرکاء کو این جی اوز کی رجسٹریشن، قانونی تقاضوں، مطلوبہ دستاویزات اور پنجاب چیریٹی کمیشن سمیت متعلقہ اداروں میں رجسٹریشن کے مکمل طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔
شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ اپنی تنظیموں کو بروقت رجسٹر کروا کر قانونی تقاضے پورے کریں تاکہ وہ معاشرے کی بہتر خدمت جاری رکھ سکیں۔

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت محکمہ کے جاری منصوبوں، اصلاحاتی اقدامات اور آئندہ ت...
04/06/2026

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت محکمہ کے جاری منصوبوں، اصلاحاتی اقدامات اور آئندہ ترجیحات کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال سائرہ عمر کی جانب سے محکمانہ کارکردگی، سالانہ ترقیاتی پروگرامز ، وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی فلاحی اقدامات، ہمت کارڈ، اسسٹیو ڈیوائسز و وہیل چیئر پروگرام، دھی رانی پروگرام اور دیگر جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں صوبہ بھر میں فلاحی اداروں کی فعالیت اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اداروں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹمز کے نفاذ، افرادی و مالی وسائل کے مؤثر استعمال اور مستحق افراد تک خدمات کی بروقت فراہمی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔
این جی اوز کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز، آسان اور شفاف بنانے، ان کی استعداد کار میں اضافے اور مؤثر نگرانی کے نظام کے قیام پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسی طرح میڈیکل سوشل سروسز یونٹس کی مضبوطی، ڈیجیٹل انضمام اور خدمات کی بہتری کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں خواتین اور بچوں کے تحفظ و بحالی کے ریفرل سسٹمز، شیلٹر ہومز اور دیگر فلاحی مراکز کی کارکردگی، ہیلپ لائن 1737 کو مزید مؤثر اور مستحکم بنانے، اینٹی بیگری ایکشن پلان، بیت المال کونسل کی مضبوطی اور افرادِ باہم معذوری کے حقوق کے تحفظ کے لیے کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبیلٹیز کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں پر مقررہ اہداف کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری، مؤثر اور بروقت خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Address


Telephone

+92579316242

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare Department Fateh Jang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Social Welfare Department Fateh Jang:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share