Govt Model Science College Muzaffarabad

  • Home
  • Govt Model Science College Muzaffarabad

Govt Model Science College Muzaffarabad GMSC aims to implant in the students a spirit to make them productive and constructive for the society being focused on religious and ethical values.

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی جانب سے اہلِ وطن کو 14 اگست، یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔آ...
15/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک

پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی جانب سے اہلِ وطن کو 14 اگست، یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔

آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ایمانداری، محنت اور اتحاد کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔

آئیں عہد کریں کہ ہم پاکستان کی سلامتی، ترقی اور سربلندی کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

#14اگست

Welcome back students
15/08/2026

Welcome back students

🇵🇰 جذبۂ حب الوطنی کی ایک خوبصورت مثال 🇵🇰ہر سال کی طرح اس سال بھی پروفیسر نور حسین صاحب نے جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے وطن...
15/08/2026

🇵🇰 جذبۂ حب الوطنی کی ایک خوبصورت مثال 🇵🇰

ہر سال کی طرح اس سال بھی پروفیسر نور حسین صاحب نے جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے وطنِ عزیز سے والہانہ محبت اور جذبۂ حب الوطنی کا شاندار اظہار کیا۔
سبز و سفید لباس، قومی پرچم اور پاکستان سے محبت کا یہ خوبصورت انداز اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وطن سے محبت صرف الفاظ نہیں، بلکہ ایک جذبہ ہے جو دل سے محسوس کیا جاتا ہے۔ ❤️🇵🇰

پروفیسر نور حسین صاحب کا یہ پُرجوش انداز جشنِ آزادی کی خوشیوں کو مزید دوبالا کر دیتا ہے۔

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
کشمیری عوام پائندہ باد! 💚

#14اگست

🇵🇰🇹🇷🇸🇦 پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب — محبت، اخوت اور بھائی چارے کا رشتہ 🇸🇦🇹🇷🇵🇰گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی پرنسپل...
15/08/2026

🇵🇰🇹🇷🇸🇦 پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب — محبت، اخوت اور بھائی چارے کا رشتہ 🇸🇦🇹🇷🇵🇰

گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی پرنسپل صاحبہ کی جانب سے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی محبت اور اسلامی اخوت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور محبت کا یہ خوبصورت رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔
اللہ تعالیٰ تینوں ممالک کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

پاکستان 🇵🇰 — ترکیہ 🇹🇷 — سعودی عرب 🇸🇦
Long Live the Brotherhood & Friendship! ❤️

شہید شیخ عبدالعزیز کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدتآل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیرِ اہتمام شہید شیخ عبدالعزیز کی برسی کے موقع...
15/08/2026

شہید شیخ عبدالعزیز کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیرِ اہتمام شہید شیخ عبدالعزیز کی برسی کے موقع پر ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد کی پرنسپل صاحبہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پرنسپل صاحبہ نے اپنے خطاب میں شہید شیخ عبدالعزیز کی عظیم قربانی، جدوجہد اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں سلامِ عقیدت پیش کیا۔

سیمینار میں شہید کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا بھی کی گئی۔

اللہ تعالیٰ شہید شیخ عبدالعزیز سمیت تمام شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

13 اگست 2026ء کو گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور شہدائے وطن کی عظیم...
15/08/2026

13 اگست 2026ء کو گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور تمام شہدائے پاکستان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲🇵🇰

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

15/08/2026

پرنسپل گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج نے والدین کے پُرزور اصرار اور سہولتِ طلبہ کے پیشِ نظر نویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر پراسپیکٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے سے طلبہ کو بروقت داخلہ کے عمل میں شامل ہونے اور اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرنے میں سہولت میسر آئے گی.

Congratulations to all the Modelians on winning laptops under the Prime Minister’s Laptop Scheme, Pakistan! You have mad...
31/07/2026

Congratulations to all the Modelians on winning laptops under the Prime Minister’s Laptop Scheme, Pakistan!
You have made us proud with your outstanding achievement and once again proved that Modelians are matchless. Your hard work, dedication, and academic excellence continue to set a benchmark for others.
Keep striving for excellence and making us proud. Wishing you even greater success in the future!

Regards
Shagufta Bukhari
Principal Govt. Model Science College Muzaffarabad
.
......

30/07/2026

السلام علیکم! معزز سٹاف ممبران!
امید ہے کہ سب لوگ ایمان اور صحت کی حالت میں ہوں گے
کالج میگزین کے لیے آپ لوگوں کی تحاریر چاہیں کسی بھی صنف ادب (تحقیق،تخلیق,نظم و نثر) پرلکھ سکتے ہیں_
10 اگست تک جمع کرا دیں شکریہ_

30/07/2026

سالِ اوّل (سیشن 28-2026)

گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج مظفرآباد میں تعلیمی سال28–2026 کے داخلوں کے سلسلے میں مطلع کیا جاتا ہے کہ فیڈرل بورڈ کے وہ طلبہ و طالبات جن کا نتیجہ جاری ہو چکا ہے، کالج اوقات صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کالج آفس سے پراسپیکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر بورڈ کے طلبہ و طالبات اپنا نتیجہ جاری ہونے کے بعد پراسپیکٹس حاصل کر سکیں گے۔

داخلوں کا تفصیلی شیڈول بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔

پرنسپل
گورنمنٹ ماڈل سائنس کالج، مظفرآباد
05822-960809

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Model Science College Muzaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Govt Model Science College Muzaffarabad:

Shortcuts

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share