Minhaj-ul-Quran Malakwal

Minhaj-ul-Quran Malakwal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Minhaj-ul-Quran Malakwal, Malakwal.

منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادشاہ پور کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد و انعامات منعقد ہوئی۔جس میں تحصیل پھالیہ ، تحصیل منڈ...
30/03/2026

منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادشاہ پور کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد و انعامات منعقد ہوئی۔
جس میں تحصیل پھالیہ ، تحصیل منڈی بہاؤ الدین ، تحصیل ملکوال کے طلباء اساتذہ اور علاقہ بھر سے علمی و فکری اور سماجی شخصیات نے بھر پور شرکت کی ۔
پروگرام میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیلڈ تقسیم کی گئی اور 10 علمائے کرام میں گفٹ تقسیم کیے گئے ۔

ایگزیکٹو میٹنگ تحریک منہااج القرآن تحصیل ملکوالمورخہ 28مارچ بروز ہفتہ دن 2بجے پیام اقبال ماڈل سکول چلپور ملکوال میں ماہا...
30/03/2026

ایگزیکٹو میٹنگ تحریک منہااج القرآن تحصیل ملکوال
مورخہ 28مارچ بروز ہفتہ دن 2بجے پیام اقبال ماڈل سکول چلپور ملکوال میں ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
میٹنگ کا ایجنڈا پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد پر پوری تحصیل کو مبارکباد
اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے کامیاب ترین پانچ سالہ کرکردگی پر مبارکباد دی
میٹنگ میں خصوصی شرکت جناب علامہ محمد احسان قادری صاحب نے فرمائی۔
رفاقت مہم اور تنظیمی استحکام پر بریفنگ دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ملکوال

تحریک منہاج القرآن الحیات ٹاؤن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بعد دوبارہ کلاس کے آغاز کے لیے ری لانچنگ مرکز علم تقریب کا...
28/03/2026

تحریک منہاج القرآن الحیات ٹاؤن کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے بعد دوبارہ کلاس کے آغاز کے لیے ری لانچنگ مرکز علم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔
مرکز علم پر خصوصی گفتگو معلم مراکز علم الحیات ٹاؤن جناب حضرت علامہ اعجاز احمد صاحب نے فرمائی
آپ نے قرآن و احادیث کی روشنی میں مراکز علم کی اہمیت کو واضح کیا
اور مجددالمئۃ الحاضرہ حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدہ ظلہ کے اعلان کردہ 25000 مراکز علم کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کیا
اس تقریب میں خصوصی شرکت ضلعی نائب صدر محمد اقبال گوندل صاحب نے اور جناب صدر محمد نزیر سکندر صاحب سجاد حسین قادری ناظم مراکز علم تحصیل ملکوال محمد ابوذر صدر ایم ایس ایم تحصیل ملکوال نے فرمائی
انتظامی امور میں جناب محمدارسلان مصطفوی صاحب ارشد طاہر صاحب عاطف ریاض کوڑا صاحب اور ان کے ساتھ الحیات ٹاؤن کی پوری تنظیم نے شرکت کی اور اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔
کوڑا بردران نے ہمیشہ کی طرح ثابت کیا کہ سب سے پہلے منہاج القرآن اور مشن مصطفوی کا پرچار ہے
تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ملکوال محترمہ باجی عظمیٰ فضل نے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ شرکت فرمائی اور مزید مراکز علم نکی کلاسز کو پوری تحصیل میں اوپن کرنے کا اعلان کیا۔
تحریک منہاج القران تحصیل ملکوال

تحریک منہاج القرآن یوسی چک سیدا بالا تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام مراکز علم کی  کلاس معلم محترم حافظ عبد الرحمٰن ( ناظم دع...
27/03/2026

تحریک منہاج القرآن یوسی چک سیدا بالا تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام مراکز علم کی کلاس معلم محترم حافظ عبد الرحمٰن ( ناظم دعوت منہاج القرآن ملکوال)نے پڑھائی۔

"فروغ علم سیمینار"27 مارچ بروز جمعہ بعد از نماز عصررہائش گاہ عاطف ریاض کوڑآ الحیات ٹاؤن یوسی بادشاہ پور
24/03/2026

"فروغ علم سیمینار"
27 مارچ بروز جمعہ بعد از نماز عصر
رہائش گاہ عاطف ریاض کوڑآ الحیات ٹاؤن یوسی بادشاہ پور

تحریک منہاج القرآن تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی شاندار کامیابی پر قائدین اور کارکنان کو مب...
19/03/2026

تحریک منہاج القرآن تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام
پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی شاندار کامیابی پر قائدین اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی
اس موقع پر افطار ڈنر پیش کیا گیا جس میں خصوصی شرکت:
علامہ حافظ محمد طیب صاحب( فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور)
نذیر سکندر صاحب (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ملکوال)
محمد ارسلان مصطفوی صاحب (ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ملکوال)
پیر سید مقبول شاہ صاحب
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس عظیم کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے

تحریک منہاج القرآن یوسی بادشاہ پور کے زیر اہتمام مراکز علم کی کلاس الطاف احمد گوندل صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی
08/03/2026

تحریک منہاج القرآن یوسی بادشاہ پور کے زیر اہتمام مراکز علم کی کلاس الطاف احمد گوندل صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی

تحریک منہاج القرآن یوسی بادشاہ پور تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام، مراکز علم کی کلاس ارشد محمود زیدی صاحب کی رہائش گاہ پر من...
01/03/2026

تحریک منہاج القرآن یوسی بادشاہ پور تحصیل ملکوال کے زیر اہتمام، مراکز علم کی کلاس ارشد محمود زیدی صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی

پانچویں نشست پانچ روزہ دروس عرفان القرآن تحصیل ملکوال خصوصی خطاب: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی
28/02/2026

پانچویں نشست
پانچ روزہ دروس عرفان القرآن تحصیل ملکوال
خصوصی خطاب: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی

"پانچویں نشست" بعد از نماز فجر (دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ) خطاب: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی موضوع: کائنات...
26/02/2026

"پانچویں نشست" بعد از نماز فجر (دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ)
خطاب: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی
موضوع: کائنات میں حضور جیسا کوئی نہیں

پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی "چوتھی نشست"نظامتِ دعوت کے اسکالر علامہ محمد جمیل زاہد کا "خاندانی استحکام میں زوجین کا ...
26/02/2026

پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی "چوتھی نشست"
نظامتِ دعوت کے اسکالر علامہ محمد جمیل زاہد کا "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے موضوع پر خصوصی خطاب۔
عظیم الشان چوتھی نشست میں مشائخِ عظام، علمائے کرام، قرّاء حضرات اور ثناء خوانانِ مصطفیٰ ﷺ سمیت اہلِ علاقہ اور تحریکِ منہاج القرآن کے کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

درسِ قرآن سے نظامتِ دعوت کے اسکالر علامہ محمد جمیل زاہد نے "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے نہایت اہم اور عصرِ حاضر سے متعلق موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل خطاب فرمایا۔ انہوں نے میاں بیوی کے باہمی حقوق و فرائض، صبر و تحمل، محبت و رحمت، باہمی احترام اور حسنِ معاشرت کی اہمیت کو نہایت مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد مستحکم خاندان پر قائم ہوتی ہے، جبکہ مضبوط خاندان کی اساس زوجین کے باہمی تعاون، ایثار اور دینی شعور پر استوار ہوتی ہے۔ اگر میاں بیوی اپنے رشتے کو اللہ تعالیٰ کی امانت سمجھتے ہوئے اخلاص، بردباری اور افہام و تفہیم کے ساتھ نبھائیں تو گھریلو زندگی حقیقی معنوں میں جنت کا نمونہ بن سکتی ہے۔

Address

Malakwal

Telephone

+923480417766

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj-ul-Quran Malakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share