اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ امد
22/01/2026
8 فروری یومِ سیاہ: جبر، جعل سازی اور کلمۂ حق کی گواہی*
از قلم ✍🏻: *میاں صلاح الدین*
جمعیت علمائے اسلام کی جانب
سے 8 فروری کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان محض ایک سیاسی ردِعمل نہیں بلکہ ایک قومی، اخلاقی، جمہوری اور شرعی احتجاج ہے۔ قائدِ ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے قومی اسمبلی کے فلور پر دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا کہ پاکستان نے ماضی میں کئی سیاہ دن دیکھے ہیں، مگر 8 فروری کو جبر، ناانصافی اور جعل سازی کی انتہا کر دی گئی۔
یہ وہ دن ہے جس میں عوامی رائے کو کچلا گیا، جمہوریت کو یرغمال بنایا گیا اور ایک جعلی نہیں بلکہ جبری اکثریت کے ذریعے ملک پر فیصلے مسلط کیے گئے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کیا کہ آپ حلال کو حرام اور حرام کو حلال نہیں بنا سکتے۔ یہ نہ آئین کے مطابق ہے، نہ جمہوریت کے، اور نہ ہی شریعتِ اسلامیہ کے۔
انہوں نے کہا کہ آج یہ نظام جمہور کے نام پر درحقیقت جبر کے سہارے چلایا جا رہا ہے۔ کم عمری کی شادی جیسے حساس اور شرعی معاملات پر ایسے قوانین لائے جا رہے ہیں جو نہ صرف اسلامی اقدار سے متصادم ہیں بلکہ معاشرے کے اخلاقی ڈھانچے کو بھی کھوکھلا کر رہے ہیں۔
مولانا کے الفاظ میں:
“انا للہ وانا الیہ راجعون، معلوم نہیں یہ بل اور یہ قوانین کہاں کہاں سے آ جاتے ہیں۔ اب طفل تسلیوں اور خوش نما الفاظ سے ہمیں مطمئن نہیں کیا جا سکتا، ان قانون سازیوں کو واپس لینا ہوگا، اور 27ویں ترمیم میں دیے گئے استثنیٰ کو ختم کرنا ہوگا۔”
اسلام کے نام پر حاصل ہونے والا پاکستان اور آج کی تلخ حقیقت
یہ پاکستان بے شمار قربانیوں، شہادتوں اور خون کی ندیاں بہا کر اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا—تاکہ یہاں امن ہو، عدل ہو، سکون ہو اور ایک منصفانہ اسلامی معاشرہ تشکیل پائے۔
مگر آج افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وہی انگریز کے تراشے ہوئے پودے، جو کبھی غلامی کی علامت تھے، اقتدار کے ایوانوں میں جا پہنچے ہیں اور اپنے آبا و اجداد کے طور طریقے دوبارہ نافذ کر رہے ہیں۔
خصوصاً قبائلی معاشرہ جو کبھی منظم، باوقار اور پرامن تھا، اس میں دانستہ دراڑیں ڈال کر اسے بدامنی کی آگ میں جھونکا گیا۔ آج اگر خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں کے لیے کوئی آواز بن کر کھڑا ہے تو وہ چٹائی پر بیٹھنے والا وہی ملا ہے جسے دنیا مفکرِ اسلام حضرت مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند، قائدِ ملتِ اسلامیہ مولانا فضل الرحمٰن کے نام سے جانتی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن — کردار، قیادت اور مزاحمت کی علامت
مولانا فضل الرحمٰن محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ ایک فکری، دینی اور اخلاقی مزاحمت کی علامت ہیں۔
وہ ایک طرف مسجد و مدرسہ کے محافظ ہیں، تو دوسری طرف ایوانوں میں جابر حکمرانوں کے سامنے کلمۂ حق بلند کرنے والے مجاہد۔
کبھی وہ مصلے پر امامت کر رہے ہوتے ہیں،
کبھی رات کی تنہائی میں تہجد کے آنسوؤں سے رب کو منا رہے ہوتے ہیں،
اور کبھی میدانِ عمل میں سیسہ پلائی دیوار بن کر طاغوتی فتنوں کے سامنے کھڑے نظر آتے ہیں۔
طاغوتی قوتیں، درباری ملاؤں کے ذریعے دین، مدارس اور علماء کو بدنام کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہیں، مگر تاریخ گواہ ہے کہ حق ہمیشہ سرخرو ہوا ہے۔
کامیابی اسی کی ہے جو جابر حکمران کے سامنے حق بات کہے، اور یہی سنتِ انبیاء ہے۔
ایک روشن تاریخ اور ایک پرامن مستقبل کا عزم
ہم شاملی کے میدان سے جڑی ہوئی ایک تاریخ رکھتے ہیں،
ہم بدر و اُحد کی قربانیوں کے وارث ہیں،
ہم صلاح الدین ایوبی، محمود غزنوی اور سیفُ اللہ خالد بن ولیدؓ کے نام لیوا ہیں۔
اسی تسلسل میں، جمعیت علمائے اسلام، قائدِ ملتِ اسلامیہ کی قیادت میں، نہ انتشار کا پیغام لے کر نکلی ہے اور نہ فساد کا—بلکہ امن، عدل اور اسلامی اقدار کے قیام کا پیغام لے کر میدان میں ہے۔
ان شاء اللہ، ہم اپنے ملک پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، اور اگر ضرورت پڑی تو تن، من، دھن اور خون کے آخری قطرے تک اس راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔
دعا
اللہ تعالیٰ قائدِ ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمٰن اور تمام اکابر علماء کی حفاظت فرمائے،
ان کی جدوجہد کو قبول فرمائے،
اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں امن، عدل اور اسلامی فلاحی ریاست بننے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔
از قلم ✍🏻: *میاں صلاح الدین بالاکوٹ ڈبریاں*
#8فروری
12/09/2025
خالص اور قدرتی افتابی سلاجیت گلگت کے پہاڑوں سے قدرتی طریقے سے حاصل کردہ یہ تحفہ جلدی آئیں جلدی پائیں کہ بنیاد پر مناسب قیمت میں موجود ہے رابطہ واٹس ایپ پر 03235853051
31/05/2025
24/05/2025
Jamaal Digital Sarvic آپ کے کاروبار کو ڈیجیٹل دنیا میں کامیاب بنانے کے لیے مکمل خدمات فراہم کرتا ہے۔
ہم سوشل میڈیا مینجمنٹ، فیس بک/انسٹاگرام اشتہارات، یوٹیوب چینل پروموشن، اور برانڈنگ کی سروسز کے ماہر ہیں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا کاروبار جدید انداز میں ترقی کرے، تو ہم سے رابطہ کریں۔
Be the first to know and let us send you an email when جمیعۃ علماء اسلام پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.