19/10/2026
گلگت: بورڈ آف ریونیو گلگت بلتستان کے زیر اہتمام پٹواری بی پی ایس (09) کی آسامیوں کے لیے (ETTA) کے زریعے منعقدہ تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، بطور چیئرمین ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC)، کی زیرِ صدارت منعقد ہوئے۔
انٹرویوز میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) اور محکمہ خزانہ (Finance Department) کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر امیدواروں کے تعلیمی و دیگر متعلقہ دستاویزات، اسناد اور ریونیو ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال بھی کی گئی، جبکہ امیدواروں کی اہلیت اور قابلیت کا جائزہ لیا گیا۔
انفارمیشن سکشین گلگت بلتستان بورڈ آف ریونیو