Literacy & Non Formal Basic Education Department Gujrat

  • Home
  • Literacy & Non Formal Basic Education Department Gujrat

Literacy & Non Formal Basic Education Department Gujrat Non-Formal Basic Education

25/05/2026
🌹 **خوش آمدید** 🌹ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی محمد عمران بلوچ صاحب کا ضلع گجرات میں تبادلہ ہو گیا ہے اور انہوں نے بطور ڈ...
24/05/2026

🌹 **خوش آمدید** 🌹

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی محمد عمران بلوچ صاحب کا ضلع گجرات میں تبادلہ ہو گیا ہے اور انہوں نے بطور ڈی ای او لٹریسی گجرات چارج سنبھال لیا ہے۔

گجرات کی سرزمین آپ کو خوش آمدید کہتی ہے۔
آپ کی آمد اور چارج سنبھالنے سے ضلع گجرات میں فروغِ تعلیم اور شعبہ خواندگی کو نئی تقویت ملے گی۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اس ذمہ داری میں کامیابی اور کامرانی عطا فرمائے اور آپ کی محنت و لگن رنگ لائے۔ 🤲

امید کی نئی کرن: ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدی لٹریسی پروگرام کے تحت "پلیسمنٹ ٹیسٹ" کا دوسرا روز! ✍️📖محترمہ وزیر اعلیٰ پنجاب...
22/05/2026

امید کی نئی کرن: ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قیدی لٹریسی پروگرام کے تحت "پلیسمنٹ ٹیسٹ" کا دوسرا روز! ✍️📖

محترمہ وزیر اعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف صاحبہ کے قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور اصلاح کے انقلابی وژن (CMPLP) کے تحت لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ضلع گجرات کی جانب سے عملی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
آج مورخہ 22 مئی 2026 کو ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں نئے داخل ہونے والے قیدیوں کی تعلیمی قابلیت اور خواندگی کے معیار کو جانچنے کے لیے پلیسمنٹ ٹیسٹ" (Placement Test) کے دوسرے مرحلے کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

اہم جھلکیاں:
🔹 جیل انتظامیہ کے بھرپور تعاون سے ٹیسٹنگ کے عمل کو انتہائی شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا گیا۔
🔹 لٹریسی ڈیپارٹمنٹ گجرات کے لٹریسی موبلائزر نے ٹیسٹ کے انعقاد اور امتحانی مواد کی تقسیم کی خود نگرانی کی۔
🔹 اس ٹیسٹ کا بنیادی مقصد قیدیوں کی موجودہ تعلیمی استعداد کا اندازہ لگانا ہے۔
محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم گجرات، قیدیوں کو اندھیروں سے نکال کر علم کی روشنی فراہم کرنے اور انہیں معاشرے کا ایک پڑھا لکھا اور ذمہ دار شہری بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

The Final Term  Assessment of Adult Literacy Centres (ALCs) was successfully conducted District Gujrat
19/05/2026

The Final Term Assessment of Adult Literacy Centres (ALCs) was successfully conducted
District Gujrat

محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن، پنجاب کے فلیگ شپ منصوبہ 'چیف منسٹر پریزن لٹریسی پروگرام' کے تحت۔ اج مورخہ 16 ...
16/05/2026

محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن، پنجاب کے فلیگ شپ منصوبہ 'چیف منسٹر پریزن لٹریسی پروگرام' کے تحت۔
اج مورخہ 16 مئی 2026 بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے مجموعی طور پر چار ( تین سینٹرز میل ایک سینٹر فیمیل) تعلیمِ بالغاں سینٹرز کے اساتذہ کے لیے ایک روزہ انڈکشن ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ٹرینر میڈم سمیرا افتاب جنہوں نے اساتذہ کو بالغ قیدیوں کی تدریس کے حوالے سے خصوصی مہارتوں پر لیکچر دیا۔انڈکشن ٹریننگ کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن لٹریسی افیسر جناب رب نواز سپرا اور کوارڈینیٹر جناب ابراہیم فیصل نے وزٹ کیا۔قاری راشد صاحب جو کہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے مذہبی ٹیچر ہیں وہ بھی انڈکشن ٹریننگ میں موجود رہے۔

Books distribution to NFBE school's session 2026-27District Gujrat.
15/05/2026

Books distribution to NFBE school's session 2026-27
District Gujrat.

مورخہ 11 مئی   گجرات محلہ علی اباد میں قائم نان فارمل سکول سکول کوڈ  34215383ٹیچر نام۔   عزرا پروینمیں نان فارمل سکول می...
11/05/2026

مورخہ 11 مئی

گجرات محلہ علی اباد میں قائم نان فارمل سکول
سکول کوڈ 34215383
ٹیچر نام۔ عزرا پروین
میں نان فارمل سکول مینجمنٹ کمیٹی کی ممبر مس نوشین صاحبہ نے طلباء میں جومیٹری نوٹ بکس، وائٹ بورڈ ایک کلر باکس اور مختلف سٹیشنریز ڈسٹرکٹ ٹرینر میڈم سمیرا افتاب کی زیر نگرانی طلباء میں تقسیم کی ۔ میڈم سمیر افتاب نے میڈم نوشین کے اس کاوش کو سراہا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لٹریسی جناب رب نواز سپرا نے اس اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا ۔

مورخہ 06 مئی 2026 کو ضلع گجرات کی تحصیل جلال پور جٹاں میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 2 میں ایک باوقار تقریب کا انعقا...
07/05/2026

مورخہ 06 مئی 2026 کو ضلع گجرات کی تحصیل جلال پور جٹاں میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 2 میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ایثار ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور لٹریسی موبلائزر محمد جواد کاظم کی مشترکہ کاوشوں سے منعقد ہوئی۔

اس تقریب کا بنیادی مقصد نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی اور معاونت تھا۔ جلال پور کلسٹر سے تعلق رکھنے والے تقریباً 400 طلبہ و طالبات میں اسٹیشنری (کاپیاں، قلم اور دیگر تعلیمی سامان) تقسیم کیا گیا۔

تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی، جن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی ڈسٹرکٹ ٹرینر محترمہ سمیرا افتاب، لٹریسی موبلائزر محمد جواد کاظم، اور لٹریسی موبلائزر محمد شہباز شامل تھے۔ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 2 کے پرنسپل اور ان کے معزز عملے نے بھی بھرپور شرکت کی۔

مزید برآں، ایثار ویلفیئر سوسائٹی کے بانی رکن و چیئرمین جناب نوید بٹ صاحب اور جناب نعیم انور بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سوسائٹی کے دیگر سپروائزرز اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی کوریج کے لیے مقامی میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے، جس سے اس پروگرام کی اہمیت اور افادیت مزید اجاگر ہوئی۔

اس موقع پر CEO ایجوکیشن نے اپنے خطاب میں نان فارمل ایجوکیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ نظام ان بچوں کے لیے ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر رسمی تعلیمی اداروں میں داخلہ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے لٹریسی موبلائزرز اور لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہایت احسن انداز میں معاشرے کے محروم طبقات تک تعلیم کی روشنی پہنچا رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بھی لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور ایثار ویلفیئر سوسائٹی کی مشترکہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، بالخصوص پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بچوں میں مفت اسٹیشنری کی تقسیم کو ایک قابلِ قدر اقدام قرار دیا۔

بعد ازاں، محترمہ سمیرا افتاب (ڈسٹرکٹ ٹرینر، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ) نے لٹریسی پروگرام کا تفصیلی تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح آؤٹ آف اسکول بچوں کو نان فارمل تعلیمی مراکز میں داخل کر کے انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ یہ بچے عموماً کم وسائل رکھنے والے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی تعلیم معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ مزید برآں، انہوں نے فارمل اور نان فارمل تعلیمی نظام کے مابین فرق کو بھی واضح کیا۔

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ CEO ایجوکیشن نے خود بچوں میں انعامات، نقد رقوم، کاپیاں اور کیپس تقسیم کیں، جس سے بچوں کی حوصلہ افزائی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

یہ تقریب نہ صرف بچوں کے لیے خوشی اور حوصلہ افزائی کا باعث بنی بلکہ اس نے معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

Annual Results NFBE schools District Gujrat.
02/05/2026

Annual Results
NFBE schools
District Gujrat.

محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن، ضلع گجراتگجرات (رپورٹ): ضلع گجرات میں لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپ...
01/05/2026

محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن، ضلع گجرات
گجرات (رپورٹ): ضلع گجرات میں لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعلیمی سال کے اختتام پر سالانہ امتحانات کے نتائج اور تقریبِ تقسیمِ انعامات کا پروقار انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ، طلباء اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (Literacy) گجرات تھے، جنہوں نے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے دوران لٹریسی اساتذہ اور فیلڈ سٹاف کی محنت کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا۔ ان کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں نان فارمل سکولوں کے بچوں نے امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جو کہ ضلع میں شرحِ خواندگی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

"غیر رسمی تعلیم (Non-Formal Education) ان تمام بچوں اور بڑوں کے لیے امید کی کرن ہے جو روایتی تعلیمی نظام کا حصہ نہیں بن سکے۔"
اساتذہ "ہمارا عزم ہے کہ ضلع گجرات کے کونے کونے میں علم کی شمع روشن کریں اور کوئی بھی بچہ بنیادی تعلیم سے محروم نہ رہے۔"
تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں رزلٹ کارڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے، جس سے بچوں کے حوصلے بلند ہوئے اور ان میں مزید آگے بڑھنے کا شوق پیدا ہوا۔

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92533724646

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Literacy & Non Formal Basic Education Department Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Literacy & Non Formal Basic Education Department Gujrat:

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share