26/03/2026
محکمہ صحت میں سید احسان شاہ کے تاریخی اقدامات کے ثمرات سے عوام کو حقیقی معنوں میں مستفید کرانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کیچ کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ سید احسان شاہ نے نہ صرف ہیلتھ کارڈ سسٹم متعارف کرایا بلکہ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی جیسی جدید مشینوں کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا، جس سے علاقے کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سینکڑوں افراد کو محکمہ صحت میں روزگار فراہم کرکے ایک مثبت مثال قائم کی۔
عوام تک ان سہولیات کی مؤثر فراہمی ایک خوش آئند اقدام ہے۔ حال ہی میں ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ کی جانب سے منعقدہ اجلاس بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس میں ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور سہولیات میں اضافہ کرنے پر زور دیا گیا۔ ان اقدامات کو مزید وسعت دے کر نہ صرف موجودہ نظام کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے بلکہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی خدمات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔