19/09/2022
ایپکا بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی علی اصغر بنگلزئی نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے ملازم تنظیموں کی جانب سے لواحقین کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے ملازم تنظیموں کے حق میں عرصہ دراز سے التواء میں پڑے ہوے کیس کا فیصلہ سنا دیا جس پر تمام ملازمین تنظیمیں مبارکباد کے مستحق ہیں یاد رہے بلوچستان کے تنظیموں نے مشترکہ طور پر پاکستان کے نامور وکیل مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو کیس کے پیروں کے لیے منتخب کیا تھا اس اپیل میں بلوچستان سیول سیکریٹریٹ لیبر فیڈریشن آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن بلوچستان گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان پیرامیڈیکس ٹیکنیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے علاوہ دیگر تنظیمیں شامل تھے پاکستان میں صرف بلوچستان کے ملازمین اس حق سے محروم تھے آج حق کی فتح ہوئی اور یتیموں کو ان کا مل گیا جس کے لیے ہم عاصمہ جہانگیر مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں